Tag: teen

  • لندن میں چاقو زنی واردات میں‌ ملوث کم عمر ملزمان گرفتار

    لندن میں چاقو زنی واردات میں‌ ملوث کم عمر ملزمان گرفتار

    لندن : برطانیہ کے علاقے فیئربریج میں نوجوان کو تشدد کے بعد چاقو کے متعدد وار سے زخمی کرنے اور اقدام قتل کے جرم میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گذشتہ روز چاقو زنی کا شکار ہونے والے نوجوان کو قتل کرنے کی کوشش اور چاقو کے متعدد وار کرنے کے جرم میٹروپولیٹن پولیس نے 14 سالہ اور 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ 14 سالہ لڑکے پر لندن کے علاقے فیئر بریج میں چاقو کے متعدد وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے جانے والے نوجوان سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو پیر کے روز لندن کے شمال سے گرفتار کیا تھا، اس سے قبل اہلکاروں نے 11 سالہ بچے کو بھی اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد اسے چھوڑ دیا تھا۔

    خیال رہے کہ 11 جون کو بھی لندن میں تین مختلف واقعات میں چاقو کے وار سے تین شہری زخمی ہوئے تھے، جس میں ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں بھی لیا تھا۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں، جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقو کے حملوں نے وار زون میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ: چاقو زنی کا شکار 15 سالہ نوجوان ہلاک

    برطانیہ: چاقو زنی کا شکار 15 سالہ نوجوان ہلاک

    لندن : برطانیہ میں چاقو بردار نوجوان نے دن دہاڑے 15 سالہ لڑکے کو چاقو سے تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کو خنجر کے وار سے نوجوان کو زخمی اور قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    لندن پولیس کا کہنا تھا کہ 16 سالہ حملہ آور نے تیز دھار چاقو سے 15 سالہ نوجوان پر پے در پے وار کیے تھے، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت متاثرہ نوجوان کیلن ولسن کو اس کے گھر کے باہر لینگلے روڈ پر زخمی حالت میں پایا تھا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ 16 سالہ حملہ آور کو پولیس اہلکاروں نے اس کے گھر سے گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    پولیس ترجمان آفیسر وارن ہائنس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگی۔

    یاد رہے کہ لندن کے علاقے ویسٹ مڈلینڈ میں 12 مئی کے بعد سے چاقو زنی کی آٹھ وارداتیں ہوئی ہیں، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔


    برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک


    خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ا س حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے وارزون میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔


    لندن میں چاقو زنی کا شکارایک سالہ بچے کی حالت نازک


    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔