Tag: Tehmina Durrani

  • شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں‘ تہمینہ درانی

    شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں‘ تہمینہ درانی

    لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اہلیہ تہمنیہ درانی کا کہنا ہے کہ خاوند سے ملاقات کے بعد ان کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف لندن میں باقاعدگی سے ٹیسٹ کرا رہےتھے اور اسلام آباد میں ان کے خون کے نمونوں میں کچھ غیرمعمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہبازشریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں۔

    اسلام آباد: شہبازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے 3 سی ٹی اسکین کیے گئے تھے۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا


    واضح رہے نیب لاہور نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • تہمینہ درانی کا ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ

    تہمینہ درانی کا ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سے جان چھڑانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    شہبازشریف کی اہلیہ نے کہا کہ ہارون سلطان مسلم لیگ ن کے لیے بےعزتی کا باعث بنے، انہوں نے پارٹی کی سیاسی پالیسی کے خلاف بیان دیا، ن لیگ کے قائد اورصدرمعاملے کا فوری نوٹس لیں۔

    تہمینہ درانی کے مطابق خواتین ن لیگی امیدوارہارون سلطان کو ووٹ نہ دیں، وہ کسی صورت فلاح وبہبود اورترقی کے لیے بہترنہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہارون سلطان عوام کاحقیقی نمائندہ نہیں ہے جوشخص53 فیصدآبادی کوبرابرنہیں سمجھتا اسے نا اہل ہونا چاہیے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سےجان چھڑانی چاہیے جبکہ عوام ہارون سلطان کے جلسوں پرپابندی اورشکست یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ ہارون سلطان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ سے ن لیگ کے امیدوار ہیں اور انہوں نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دعا ہے نوازشریف گھر خیریت سے پہنچ جائیں، تہمینہ درانی

    دعا ہے نوازشریف گھر خیریت سے پہنچ جائیں، تہمینہ درانی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا کہ دعا گو ہوں، نوازشریف گھرخیریت سے پہنچ جائیں اور نوازشریف واپس آتے ہی تمام مشیروں کو فوری فارغ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہیمہ درانی نے نواز شریف کی ریلی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا دعا ہے کہ نوازشریف خیریت سے گھر پہنچ جائیں اور انکو مشورہ بھی دیا کہ وہ واپس آتے ہیں اپنے سارے مشیر فارغ کردیں۔

    تہمینہ درانی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کے مشیر وں میں عقل کی کمی ہے، وہ نہیں جانتے کہ پاکستان ایک پیچیدہ قوم ہیں۔


    مزید پڑھیں : میاں صاحب نے ریلی نکال کروزیراعلیٰ پنجاب کومشکل میں ڈال دیا، اہلیہ شہبازشریف


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف نے ریلی نکال کر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے اگر میں نواز شریف کو مشورہ دے سکتی تو میرا مشورہ قوم سے خطاب کرنا ہوتا نا کہ ریلی نکال کر وفادار بھائی کو بہ طور وزیراعلیٰ پنجاب کو مشکل میں ڈال کر دوراہے پہ لا کھڑا کرنا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پر دہری ذمہ داری آ گئی ہے، انہیں اپنی ہی جماعت کی ریلی کی حفاظت بھی ہے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے معاونت بھی کرنا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • 8جولائی چیریٹی ڈے، عمران خان اورتہمینہ درانی اے آروائی کے ہم آواز

    8جولائی چیریٹی ڈے، عمران خان اورتہمینہ درانی اے آروائی کے ہم آواز

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے یومِ وفات8جولائی کو ان کی انسانی خدمات کے اعتراف کے طورپرنیشنل چیریٹی ڈے قراردینے کی مہم کو نہ صرف سماجی حلقوں میں بلکہ سیاسی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

    اے آروائی نیٹ ورک کی اس کاوش کا اعتراف کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعظم کی بھابھی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اےآروائی نیوزکی آوازبن گئے
    سیاست دان ہیں جنہوں نے اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی8جولائی کوایدھی چیئرٹی ڈےقراردینے کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ
    خصوصی مہم چلانے پراے آر وائی نیوز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو لوگ انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ان کوسراہا جانا چاہئیے، ایدھی جیسےعظیم پاکستانی کیلئے کسی چینل کا یہ عظیم کارنامہ ہے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے فلاحی کام شروع کیا تو پیسہ اکٹھا کرنا بہت مشکل تھا، شوکت خانم اسپتال کیلئے سب سے پہلےبڑی ڈونیشن ایدھی صاحب نے ہی دی تھی، ایدھی صاحب کی جانب سے 28سال پہلےدبئی میں دیئے گئےایک لاکھ روپے آج تک نہیں بھول سکا، اےآروائی نیوزکی مہم کی بھرپورحمایت کرتاہوں،

    اس حوالے سے شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے وزیراعظم نواز شریف کوخط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ8جولائی کو’’یوم ایدھی بنو‘‘قرار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ یوم ایدھی بنو پر قوم انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے کوئی ایک نیکی کرے۔

    دوسری جانب وکلاء، سول سوسائٹی اور شوبزکی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہورو معروف شخصیات بھی اس مہم کی حمایت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں۔

    عبد الستار ایدھی 8 جولائی2016کو اٹھاسی سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد اس دنیا سے گزرگئے، انہوں نے 1951میں پہلے کلینک کی بنیاد رکھی، یہ کلینک کراچی کے علاقے کھارادر میں کھولا گیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ایسے کئی رفاحی کلینک کا جال پورے ملک میں پھیلا دیا۔

    اپنے کام کے آغاز میں ایدھی صاحب جب اپنی ایمبولینس میں شہر کا دورہ کرتے تو انہیں کثیر تعداد میں نومولود بچوں کی لاشیں ملتی تھیں، جنہیں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا، جس کے بعد اس ادارے نے ہر سینڑ کے باہر ایک جھولا لگا دیا، جس پر درج ہے ’معصوم بچوں کو قتل نہ کریں، انہیں ہمارے جھولے میں ڈال دیں‘۔

    فخر پاکستان، بابائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور عبدالستارایدھی کی یاد میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے8جولائی کو نیشنل چیریٹی ڈے منانے کی تجویز پیش کی تاکہ پورے معاشرے میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوسکے۔