Tag: Tehran

  • سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پرتشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شیعہ اسکالر نمر النمر کی سزائے موت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانےپرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سفارتی عملےاورمشن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کاپرامن حل چاہتا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی حکومت،عوام اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے جب کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    تہران : عالم دین کی پھانسی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی۔ مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانہ جلاڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالم دین شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایران اور ریاض میں کشیدگی زور پکڑ گئی۔

    تہران میں مشتعل مظاہرین نےسعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔کئی مظاہرین عمارت میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑکی اور پھر آگ لگا دی۔

    سفارتخانے پر حملوں کےکے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے سعودی عرب کو اس اقدام کے بعد انتقام الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کو سزائے موت کا عمل مہنگا پڑسکتا ہے۔

    جس کے جواب میں سعودی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا ہےکہ یہ افراد دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے۔

  • دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

    دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس برآمد

    دنیا بھر میں امام حسین کی قربانی کی یاد میں یوم عاشور پر عزاداری کی گئی اور جلوس برآمد ہوئے۔ دنیا بھر میں نواسہ رسول کی یاد میں مجالس اور ماتمی جلوس بر آمد ہوئے۔

    عراق کے شہر کربلا میں تیس لاکھ افراد نے امام حسین کے روضہ پر حاضری دی عراقی دارالحکومت بغداد میں عاشورہ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

    یوم عاشور پر تہران سمیت مختلف شہروں میں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔

    شام میں بھی حضرت امام حسین کی یاد میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ امریکہ اور یورپ میں بھی شہادت امام حسین کی یاد میں جلوس برآمد ہوئے۔

    کابل میں عاشورہ پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے۔ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات تھے ۔بحرین میں ماتمی جلوسوں میں ہزاروں عزا دار شریک ہوئِے۔

  • تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران : ایران کےدرالحکومت تہران میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایران کے درالحکومت تہران کے مہر آباد ائرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ ۔طیارہ طباس سے تہران جارہا تھا۔

    ایرانی ائیرلائن کے چھوٹے مسافرطیارے میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق طیارہ پرانا ہونے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گرا۔