Tag: Tehreek e Ehtisab

  • تحریک انصاف کے مارچ میں را کی دہشت گردی کا خدشہ

    تحریک انصاف کے مارچ میں را کی دہشت گردی کا خدشہ

    لاہور: تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف منعقد کیے گئے رائے ونڈ مارچ میں دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے ریلی کے شرکاء کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ’’رائے ونڈ مارچ میں دہشت گردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، مارچ کے دوران حملے میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    پڑھیں:  تاریخی مارچ سے مودی کو جواب دیں گے، عمران خان

     پنجاب حکومت نے مراسلے میں تحریک انصاف کی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان ایجنسی این ڈی ایس کی مدد سے پی ٹی آئی کی ریلی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت تحریک انصاف کی ریلی کو ٹارگٹ کیا جاسکتاہے‘‘۔

    صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کی قیادت کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ریلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں اور  انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں‘‘۔

    مزیر پڑھیں:  رائے ونڈ مارچ قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

     یاد رہے کہ کرپشن اور پاناما لیکس کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا آخری سلسلہ رائے ونڈ مارچ ہے، تحریک انصاف کی جانب سے کل جمعہ 30 ستمبر کے روز مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شرکت کر ے گی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے حکمرانوں کو مجبور کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو رائے ونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی

    چیئرمین تحریک انصاف نے رائے ونڈ مارچ کو امید کی کرن ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قوم کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ حکمرانوں سے لوٹے ہوئے پیسوں کا حساب طلب کریں، اس کام کے لیے انہیں رائے ونڈ مارچ میں ضرور شرکت کرنی ہوگی‘‘۔
  • رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر کو ہوگی

    رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر کو ہوگی

    لاہور: چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر 28 تاریخ کو سماعت کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے سماعت کے لیے 28 تاریخ مقرر کردی ہے۔

    درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس انوار الحق اور جسٹس قاسم خان شامل ہیں۔

    پڑھیں:  رائے ونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    رائے ونڈ مارچ روکنے کے حوالے سے درخواست مقامی شہری عاطف نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عمران خان کرپشن کو بنیاد بنا کر حکمراں جماعت کے خلاف پورے ملک میں نفرت انگیز تقاریر کررہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:   رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

    درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان کی رہائش گاہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف گروپس بنانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اگر تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کا رُخ کیا تو دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا خدشہ ہے‘‘۔

    درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ’’تحریک انصاف کو رائے ونڈ دھرنا دینے سے فوری روکتے ہوئے اس کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں‘‘۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو 28 تاریخ کو طلب کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک احتساب ریلی کا آغاز کیا گیا تھا، جو ملک کے مختلف علاقوں میں نکالی گئیں تاہم عمران خان نے رائے ونڈ مارچ کو فائنل راؤنڈ قرار دیتے ہوئے قوم سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب حکمراں جماعت کی جانب سے تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے کارکنان پر مبنی فورس تشکیل دی گئی ہے جس کے جواب میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادتوں نے جوابی فورس بنا دی ہے۔

  • رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    فیصل آباد: رائیونڈ مارچ سے قبل ن لیگ نے ڈنڈا فورس تیار کی تو جواب میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی ہے مارچ کے حوالے سے دونوں جانب تیاریاں عروج پر پہنچ ہیں۔

    رائیونڈ مارچ روکنے اور کرنے کی تیاریاں جاری ہیں مارچ کو روکنے کے لئے ن لیگ کی ڈنڈا اور انڈا بردار فورس تیار ہوگئی، جواب میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے بلے اٹھالئے اور بلا فورس تیار کرلی۔

    فیصل آباد میں لیگی کارکنان سے نمٹنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی ہے جو رائے ونڈ مارچ کے دوران آنے والے کو منہ توڑ جواب دینگی۔


    PTI’s "Balla Force” ready for Raiwind March by arynews

    ملتان میں شیر کے متوالوں نے رائیونڈ مارچ کے خلاف کچہری چوک پر احتجاج کیا اور گوعمران گو کے نعرے لگائے، جبکہ ملتان میں ہی پی ٹی آئی کے کارکنان نے بلے اور ڈنڈے تھام لیے ہیں۔

    کراچی میں پی ٹی آئی کے کفن پوش دستے نے ن لیگیوں کو چوڑیاں پہنانے کا عزم کرلیا، تیس ستمبر کس کے لئے ستمگر ثابت ہوگا اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا لیکن فی الحال دونوں جانب سے تیاریاں بھرپور ہیں۔

  • رائیونڈ مارچ: پی ٹی آئی کی خواتین کا کفن پوش دستہ تیار

    رائیونڈ مارچ: پی ٹی آئی کی خواتین کا کفن پوش دستہ تیار

    کراچی: حکمراں جماعت کی جانب سے بنائی گئی فورسز کے جواب میں تحریک انصاف نے بھی فورسز بنانے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کراچی سے رائیونڈ مارچ کے لیے خواتین کا کفن پوش دستہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائیونڈ مارچ سے قبل حکمران جماعت اور تحریک انصاف میں فورسز بنانے کا مقابلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے ڈنڈا برداروں کے جواب میں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی کارکنان پر مشتمل کفن پوش فورس تیار کرلی گئی ہے۔

    پڑھیں:    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    یہ دستہ پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے تیار کیا ہے، فورس میں شامل خواتین 30 ستمبر کو رائیونڈ جانے والے مارچ میں شرکت کریں گی جبکہ کفن پوش خواتین نے مسلم لیگ ن کے ڈنڈا بردار اور گلو بٹوں کے لیے چوڑیاں بھی تیار کرلی ہیں۔

    دستے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ ’’اگر رائیونڈ مارچ کے دوران ن لیگ کے گلو بٹوں نے ہمارے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی تو انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ہم پر امن لوگ ہیں مگر ہر بات کا جواب دینا جانتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم

    ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کارکنان اور کفن پوش فورس کے لیے خصوصی بس تیار کی گئی ہے جبکہ کفن پوش خواتین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 150 سے زائد خواتین نے اس دستے میں شمولیت کے لیے اپنے کوائف مقامی قیادت کو جمع کروادئیے ہیں۔