Tag: tehreek e insaf

  • خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فتنہ پیدا کرنا اور تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی اپنا فائدہ اورنقصان دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی فیصلے جمہوریت پر مسلط نہیں ہونے چاہئیں، تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔

    وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ جو لوگ یکطرفہ فیصلہ کرکے ہم پر مسلط کرتے ہیں وہ ہمیں بالکل قبول نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ فتنہ چاہتے ہیں اور ہم ان کے ٹول نہیں بننا چاہتے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا اگر اقدام جمہوریت اور ملک کی ترقی کیلئے ہو تو خوش آمدید کہتے ہیں، کسی کی ذات کے فیصلوں کی میں حمایت نہیں کر سکتا۔

  • تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی ممبران نے عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن موخر کروانے کی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی نے 5 فروری کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کا26 اپریل کوسندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کااعلان

    عمران خان کا26 اپریل کوسندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب پہلے آپ بچتے آئے ہیں اب نہیں بچ پائیں گے، ہم آپ کا احتساب کریں گے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی جدوجہد میں بیس سال ہوگئےمیں اگلے بیس سال کی تیاری کر رہا ہوں عوام نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی اس پرعوام کا مشکور ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی عوام کو بلایا آپ لوگ جمع ہوئے، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی،آج بتانا چاہتا ہوں کہ سیاست میں کیوں آیا۔

    کپتان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ہر کھیل میں چیمپئن ہوتا تھا، میں کرکٹ کھیلتا تھا تو اس وقت غلامی کے اثرات تھے، انگلینڈ کرکٹ کھیلنے گیا تو سینیر پلیئرنے کہا عمران خان انگریزوں کوہرانہیں سکتے لیکن میں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی۔

    سیاست میں آنے وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ میں کبھی سیاست میں نہ آتا کیوں کہ میرے پاس سب کچھ تھا، اللہ نے مجھے میری سوچ سے بھی زیادہ دیا،اللہ نے مجھے ایمان کی طاقت دی، جب تحریک شروع کی تو چند لوگ میرے ساتھ تھے تحریک انصاف کےبانیان کو آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف مزاحمت شروع ہوچکی ہے، پاکستان میں جمہوریت آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی ہے، کرپشن کرنے کیلئے باریاں لگی ہوئی ہیں، ہمارے ملک میں غریبوں کو لوٹا جا رہا تھا، عوام پرخرچ ہونےوالاپیسہ مگرمچھوں کے پیٹ میں جارہاہے۔

    نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ظلم کا مقابلہ کریں، نوجوانوں اللہ پوچھےگاکہ تم نےظلم کےخاتمےکیلئےکیاکیا تو آپ کوجواب دیناہوگا،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا میں مثال بنے گا پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا،ایساپاکستان بنانا تھا جہاں ہم نےاقلیتوں کوبرابرکےحقوق دینےتھے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم جاگ گئی ہے ہم نے پاکستان کا نظریہ بچانا ہے جب پانامالیکس کا نام لیتا ہوں تو رائیونڈ میں تہلکہ مچ جاتا ہے آج یہاں ایساماحول ہے،جب رائیونڈ جائیں گے پھرکیا ہوگا، امید ہے میاں صاحب رائیونڈ  مارچ سے پہلے کمیشن قائم کر دیں گے۔

    پناما لیکس پرنواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب ٹی وی پرآکرتقریرکرتےہیں اور مجھ پر الزام لگاتے ہیں تو مجھےبھی ترس آتاہے میاں صاحب مجھ سے نہ پوچھیں ،بین الاقوامی صحافیوں سے پوچھیں، آپ ہمیشہ بچ جاتے ہیں اب نہیں بچیں گے مہران اسکینڈل میں بھی آپ بچ گئے،آئی ایس آئی سے آپ نے پیسے لیے اور آپ بچ گئے، آف شور کمپنیوں میں میاں صاحب اور ان کے بچوں کا نام آیا ہے، میاں صاحب پاناما لیکس میں آپ کا نام آیا ہے۔

    کپتان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام میاں صاحب سے جواب طلب کریں ، اگر حکمرانوں کا احتساب نہ کیاگیا تو ملک تباہی کی جانب جائے گا،لوگوں کو کھانا نہیں ملتا اور میاں صاحب میٹروبس سروس بناتے ہیں،کسان پس رہے ہیں اور میاں صاحب اورنج ٹرین بنا رہے ہیں، 33 فیصدبچوں میں خوراک کی کمی کے باعث بیماریاں ہیں، اورنج ٹرین اورمیٹرواس لئے بنائی جارہی ہیں کہ اس میں کمیشن کمایاجاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کو بھی اپوزیشن نے مستعفی ہونے کا کہا ہے، میاں صاحب آپ کو اثاثے ظاہر کرنے پڑیں گے میاں صاحب احتساب آپ کاہوگا،یہ نہ کہیں کہ200افرادکااحتساب کریں.

    پناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن چاہتے ہیں، آپ کااپناکمیشن ہوگااوراپنےٹی اوآرزرکھیں گےتوایسےنہیں چلےگا، میاں صاحب ثبوت تو آچکے ہیں اب جواب آپ نے دینا ہے، آپ کسی کوکرپٹ کہتےہیں تووہ جواب دیتاہے کہ آپ بھی کرپٹ ہیں، آئس لینڈ کےوزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں آکر صفائی پیش کی، میاں صاحب آپ کیوں پارلیمنٹ میں نہیں آئےاورصفائی پیش کی، اپوزیشن کاکام ہےکہ وہ عوام کےٹیکس کےپیسےسےمتعلق سوال کرے، حکومت کا کام ہے کہ وہ ہمیں جواب دے ۔


    PM Nawaz won't escape. We will hold him… by arynews

    کپتان نے کہا کہ کرپشن کی نشاندہی اورتحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے، صفائی پیش کرنےکےبجائے شوکت خانم اسپتال پرانگلیاں اٹھائی گئیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے شوکت خانم اسپتال پر الزام لگایا گیا، آپ 30سال سےحکومت کررہےہیں پنجاب میں ایک اسپتال نہیں بنایا، شوکت خانم اسپتال کے خلاف تحقیقات سے مجھے فائدہ ہوگا۔

    خطاب کے آخر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 اپریل کوسندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اتوار کورائے ونڈنہیں لاہورجاؤں گا۔

    ایف نائن پارک میں پہنچنے والے پی ٹی آئی کے کھلاڑی کافی پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں، جلسے میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔

    جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔

    جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ : عمران خان ایف نائن پارک پہنچ گئے، کارکنا ن پرجوش

    پی ٹی آئی کا جلسہ : عمران خان ایف نائن پارک پہنچ گئے، کارکنا ن پرجوش

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس کے سلسلے میں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی پنڈال تیار ہوگیا،جلسہ گاہ کو سبز ہلالی پرچموں اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔  ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔

    بنی گالہ سے جلسہ گاہ آتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کو لوٹنے کا موقع دو تو حکمرانوں کیلئے جمہوریت اچھی ہے اور جس دن حکمرانوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو ان کو  جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے۔

    کپتان کو اپنے درمیان دیکھ کر کھلاڑی جوش میں آگئے ۔ خواتین ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ کچھ نے سیلفیاں بھی بنائیں،

    جبکہ جلسے میں پارٹی ترانے اور ملی نغمے چلانے کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے، جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے ٹرمز آف ریفرنس بیان کریں گے اور جوڈیشل انکوائری کیلئے ڈیڈ لائن دیں گے، ذرائع کے مطابق عمران خان عوامی رابطہ مہم کا اعلان کریں گے۔

    ایف نائن پارک میں پہنچنے والے پی ٹی آئی کے کھلاڑی کافی پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں، جلسے میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد جاری ہے۔

    جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔

    جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔

    خواتین کھلاڑیوں اور بچہ پارٹی بھی جلسے میں شرکت کیلئے جوق در جوق آرہے ہیں، جبکہ خواتین نے بھی بڑی تعداد نے پارٹی رنگ کی چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی اس حوالے سے لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

    یوم تاسیس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے خصوصی طور پرپشاوری چپل تیار کی گئی ہے۔