Tag: tehreek insaf

  • وزیرعظم کے صرف ایک فارم کی قیمت 9 ارب ہے، پی ٹی آئی

    وزیرعظم کے صرف ایک فارم کی قیمت 9 ارب ہے، پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثوں کی تفصیل مضحکہ خیز ہے، حقیقی اثاثے جاننے کے لیے کسی اور”لیکس” کا انتظار کرنا ہوگا۔


    یہ پڑھیں: اراکین اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری، وزیراعظم امیر ترین شخصیت قرار


    الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے اثاثوں کی فراہم معلومات پر تحریک انصاف کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشواروں میں ظاہر کی گئی دولت وزیراعظم کے حقیقی اثاثوں کا عشر عشیر بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ والدہ،بچوں اور رشتہ داروں کے نام پر اب بھی اربوں روپے کی جائیداد ہے،جاتی امراء کی سلطنت کی مارکیٹ قیمت اربوں میں ہے، صرف ایک شمیم ایگری فارمز کی قیمت تقریباً 9ارب سے زیادہ ہے لیکن گوشواروں میں فارم کی قیمت1 ارب سے بھی کم دکھائی گئی ہے۔

  • سیاست میں‌ ہوتا تو پی ٹی آئی جوائن کرتا، یونس خان

    سیاست میں‌ ہوتا تو پی ٹی آئی جوائن کرتا، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئے اور کوئی پارٹی جوائن کرنا پڑی تو پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کروں گا۔

    یہ بات انہوں نےاے آر وائی نیوز کے پروگروام ’’شان افطار‘‘ میں میزبان صنم بلوچ سے کہی۔

    میزبان صنم بلوچ نے یونس خان سے سوال کیا کہ اگر آپ سیاست جوائن کرتے تو کس پارٹی میں شامل ہوتے؟

    جواب میں یونس خان نے کہا کہ وہ سیاست جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اگر مجھے سیاست کرنے کا کوئی موقع ملتا یا میں سیاست کرنا چاہتا تو ظاہر سی بات ہے چوں میں ایک اسپورٹس مین ہوں اس لیے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتا۔ (دیکھیں ویڈیو)


    قبل ازیں صنم بلوچ نے ان سے سوال کیا کہ بورڈ پر لگے بیس نمبرز میں سے کوئی ایک نمبر چوائس کریں اور بتائیں کہ ان میں سے کس کا ارادہ سیاست کرنے کا ہے یونس خان نے 14 نمبر چنا صنم بلوچ نے وہ کارڈ اٹھایا تو اس پر یونس خان ہی کی تصویر لگی ہوئی تھی۔

    انگلینڈ میں شاپنگ سینٹر پر لڑکی اچھی لگی، پیچھا کرکے نمبر مانگ لیا


    میزبان صنم بلوچ نے پوچھا کہ کتنی لڑکیوں نے آپ کو فون کیا اور کتنی بار آپ خود لڑکیوں کی طرف راغب ہوئے؟ جواب میں یونس خان نے بتایا کہ میرا دل بھی بہت مرتبہ ٹوٹا، 2003 یا 2004 کی بات ہوگی انگلینڈ یا ساؤتھ افریقا میں شاپنگ مال پر ایک لڑکی اچھی لگی، اس کا پیچھا کرکے اسے روکا اور ایک دم صاف بات کرتے ہوئے اس کا نمبر مانگ لیا تاہم لڑکی نے آئی ایم ناٹ انٹڑسٹڈ کہہ کر منع کردیا۔

    دوبارہ کسی لڑکی سے نمبر نہیں مانگا

    انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں پہلی بار ہوا اور ایک ہی بار ایسا ہوا کہ میں کسی لڑکی کے پیچھے گیا اور ایسا کہا زندگی میں دوبارہ ایسا نہیں ہوا۔
    لڑکی کے انکار پر سیدھا وہاں سے بھاگ نکلا پھر دوبارہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی۔

    لوگوں نے بہت عزت دی، جہاں جاؤں کھڑے ہوکر استقبال کرتے ہیں

    اتنی شہرت کی امید تھی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ شوق کے لیے شروع کی تھی یہ امید نہیں تھی کی اتنی پذیرائی اور اتنی شہرت ملے گی، سب سے اچھا صلہ یہ ملا تو کہیں بھی جاتا ہوں تو لوگ کھڑے ہو کر استقبال کرتے ہیں اور عزت دیتے ہیں میں یہ لمحات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔


    انہوں نے کہا کہ 80ء کی دہائی میں مردان سے کراچی آیا تو اسٹیل مل کے ٹاؤن گلشن حدید میں رہائش اختیار کی اور آج بھی وہیں رہائش پذیر ہوں۔

    کہا گیا اسٹار بننا ہے تولاہور شفٹ ہوجاؤں مگر نہیں گیا
    مجھے کہا گیا کہ اگر بڑا اسٹار بننا ہے تو آپ کو لاہور شفٹ ہونا پڑے گا مگر میں نے جواب دیا کہ اگر اسٹار بننا ہے تو یہیں مردان یا کراچی میں رہتے ہوئے ہی بنوں گا۔

    ابو سخت تھے، کئی بار پٹائی کی

    انہوں نے مزید بتایا کہ ابو بہت غصے والے تھے، گلی میں جب محلے والوں کے شیشے اور بلب کرکٹ کھیلتے ہوئے توڑ دیتا تھا تو ابو کا سخت ہاتھ پڑتا اور کئی دن تک محسوس ہوتا۔

  • کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر

    کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ جلسے میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دے کر تحقیقات کرائیں اگر عمران خان کے الزام غلط ہوئے تو میں خود دھرنا ختم کرنے کو کہوں گا۔

    پی ٹی آئی کے اسٹیج پراے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا ایک سمندر ہے کہ جو امڈا چلا آرہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی بہن بھائی ملک میں تبدیلی لانے کے لئے کتنے بیتاب ہیں۔

    اے آروائی نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی فعل ہے اے آر وائی نیوز اور کھر اسچ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے وزیرِ اعظم کو پیغام دیا کہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جو کہہ رہے ہیں کہ چند ہزار لوگ ہیں۔ انہوں نےانکشا ف کیا کہ وہ جس ہوٹل میں مقیم ہیں اس کے ویٹرزتک اپنی چھٹی کے بعد روز دھرنے میں شامل ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بیڈ گورننس کی حد ہوگئی ہے اور پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر کے کہاکہ اصولی طریقہ یہ ہے کہ جب ان پر الزام لگ گیا تو وہ استعفیٰ دین اور اس تمام معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیق کرائی جائے اگر حکومت کا موقف درست نکلا تو وہ خود عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کا کہیں گے اور اگر عمران خان کے الزامات درست ہیں تو احکومت مستعفی ہوکر گھرجائے اور وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں۔

    جیو کے ملاک میر شکیل کی گرفتاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ جاری کرتی ہے تو وہ ملکی مفاد میں ذاتی دلچسپی لے کر میر شکیل الحمن کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچانے کا انتظام کریں گے۔