Tag: tejori heights

  • سپریم کورٹ  کا  تجوری ہائٹس کو 4 ہفتے میں گرانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس کو 4 ہفتے میں گرانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تجوری ہائٹس کو چار ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا اور بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تیجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا، جس میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اورملبہ اٹھایاجائے، 4 ہفتوں کا وقت 29اکتوبرسےشروع ہوگا۔

    تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ انہدام سے قبل تیجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اورسامان نکال لے،بکنگ فائلیں کمشنرکراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں، کمشنرکراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انونٹری میں بکنگ کروانےوالوں کےمکمل پتے،حساب درج کیےجائیں، انونٹری مکمل کرکےکمشنرکراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں اور بکنگ کروانے والوں کو3 ماہ میں معاوضہ ادا کیاجائے۔

    تحریری فیصلے کے مطابق تیجوری ہائٹس اس فیصلےپرعمل درآمدیقینی بنائے، عمل درآمد نہ کرنے پر تیجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہوگی، عمارت کےانہدام اورملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔

  • سپریم کورٹ کا نسلہ کے بعد ایک اور عمارت ایک ماہ میں گرانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا نسلہ کے بعد ایک اور عمارت ایک ماہ میں گرانے کا حکم

    کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دے دیا اور کہا 3 ہفتے میں رہائشیوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    تجوری ہائٹس کے وکیل رضاربانی نے عدالت کو بتایا میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں، الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔

    سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگرسامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

    عدالت کی جانب سے کمشنرکراچی کوانہدام کی نگرانی اور ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے اور الاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔