Tag: tel aviv

  • اسرائیل کو جواب : حزب اللہ کے تل ابیب پر درجنوں راکٹ حملے

    اسرائیل کو جواب : حزب اللہ کے تل ابیب پر درجنوں راکٹ حملے

    بیروت : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقے پر راکٹوں کی برسات کردی، فیلڈ میں بھی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں راکٹ حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے تل ابیب اور نہاریہ کے قریب اسرائیلی افواج کے نقصان کا سبب بنے۔ ہفتے کے روز بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اتوار کے روز اسرائیل پر بھاری راکٹوں سے حملہ کیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

    یہ حملے ایک دن قبل بیروت میں طاقتور اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کے جواب میں کیے گئے۔

    اسرائیل نے بیروت کے حزب اللہ کے زیر کنٹرول جنوبی علاقوں پر بھی حملے کیے ہیں، جہاں گزشتہ دو ہفتوں سے بمباری میں شدت دیکھی جارہی ہے۔ اس دوران امریکہ کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے جو پہلے ہی اس بات کا اعلان کرچکی تھی کہ وہ بیروت پر حملوں کا جواب تل ابیب کو نشانہ بنا کر دے گی، کہا ہے کہ اس نے تل ابیب اور اس کے قریبی فوجی مراکز پر دو میزائل داغے ہیں جو درست نشانوں پر لگے۔

    اسرائیلی میڈیا نے ان مقامات پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی، لیکن براڈ کاسٹر کان نے تل ابیب کے مشرق میں پتہ تیکوا میں ایک اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچانے والی راکٹ فائر کی فوٹیج دکھائی۔ ایم ڈی اے نے جلتی ہوئی کاروں کی ویڈیو بھی نشر کی۔

    اتوار کو حزب اللہ نے اسرائیل پر 170 راکٹ فائر کیے، جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق زیادہ تر کو روکا گیا لیکن راکٹ کے ٹکڑوں سے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے۔

    رائٹرز کو موصولہ ویڈیو میں شمالی اسرائیلی شہر نہاریہ میں ایک میزائل کو ایک عمارت کی چھت پر گرتے اور دھماکے کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

  • حزب اللہ کی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بمباری، شہر میں‌ ایمرجنسی نافذ

    حزب اللہ کی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بمباری، شہر میں‌ ایمرجنسی نافذ

    تل ابیب: حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں‌ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے منگل کو ایک بیان میں‌ کہا کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں نیریت کے علاقے پر میزائلوں سے بمباری کی ہے، اور اسرائیلی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب گونج اٹھا، شہر بھر میں سائرن بجا دیے گئے، اور اسرائیلی فورسز نے تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    حملوں سے خوف زدہ ہو کر تل ابیب میں بین گوریون ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا، لاکھوں لوگ پناہ گاہوں میں چھپ گئے، جب کہ حملوں کے فوراً بعد رات کو نابلس میں داخل ہونے والی ایک بس کو مقبرے میں رات بھر پناہ لینی پڑی، جسے اسرائیلی فورسز نے صبح وہاں سے بہ حفاظت نکالا۔

    ایران کے لئے جاسوسی، 7 اسرائیلی شہری گرفتار

    واضح رہے کہ آئی ڈی ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان اور غزہ میں 230 سے ​​زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں لبنان کے اندر حزب اللہ کے تین فضائی یونٹس کے ہیڈکوارٹرز بھی شامل ہیں، اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں تقریباً 15 حزب اللہ جنگجو مارے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے پر آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

  • حوثیوں کا تل ابیب کے نواحی شہر میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ

    حوثیوں کا تل ابیب کے نواحی شہر میں کامیاب ڈرون حملے کا دعویٰ

    یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے نواحی شہر ‘یافا’ کے ایک کلیدی ہدف پر حملے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ السیری کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ یافا میں ایک کلیدی ہدف کو ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یحییٰ السیری کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا ہے۔ جب تک اسرائیل، غزّہ اور لبنان پر، حملے کرنا بند نہیں کر دیتا ہماری کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا”۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے اس حملے سے متعلق تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی گئی ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

    ایران نے معطل پروازیں بحال کر دیں

    حزب اللّٰہ کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

  • تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی، 7 اسرائیلی ہلاک

    تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی، 7 اسرائیلی ہلاک

    تل ابیب کے علاقے جافا میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں سات اسرائیلی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ 7  اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے دو حملہ آوروں نے تل ابیب ریلوے اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی، شہریوں اور انسپکٹرز نے اپنے ذاتی ہتھیاروں سے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر قبل پیش آیا تھا۔

  • امریکا سمیت متعدد ایئرلائنز  نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

    امریکا سمیت متعدد ایئرلائنز نے تل ابیب کیلئے پروازیں معطل کردیں

    امریکی ایئر لائنز نے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے سبب اسرائیل کے لیے پروازیں بند کرنے کی مدت میں آئندہ سال اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی اور غزہ میں اسرائیل فورسز کی وحشیانہ جنگی کارروائیوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے والوں میں یونائیٹڈ ایئر لائنز،ڈیلٹا ایئر لائنز، لفتھنسا، کے ایل ایم۔ایئر فرانس اور کیتھے پیسفیک سمیت کئی دیگر بڑے کیریئرز بھی شامل ہیں۔

    سات اگست تک، بیس غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے اور وہاں سے اپنی پروازیں بند کر دی تھیں۔

    دوسری جانب غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں جاری ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں تل ابیب پہنچ گئے۔امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم، صدر اور دیگر حکام سے ملاقات ہوگی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن اسرائیل کے بعد مصر کا دورہ بھی کریں گے، ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔

    روس میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا یہ 10 واں دورہ ہے۔

  • تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دیں گے، حماس نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والی تیاری کی ویڈیو جاری کر دی

    تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دیں گے، حماس نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والی تیاری کی ویڈیو جاری کر دی

    غزہ: حماس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دینے کی تیاری شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے صہیونی دارالحکومت تل ابیب کو نشانے پر رکھ لیا، حماس نے اس سلسلے میں راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر لی۔

    اس سلسلے میں کتائب القسام کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اپنے عزم کو جامۂ عمل پہنانے کے لیے تیاری دکھائی گئی ہے، اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بیتِ المقدس کی آزادی سے پہلے تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دیں گے۔

    ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں مزید 21 اسرائیلی ٹینک اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور ان حملوں میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ کا مقتل مزید 310 فلسطینیوں کے خون سے رنگ دیا، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے بڑھ گئی

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حماس کی قید میں موجود اسرائیلی فوجی چھڑوانے کی کوشش میں کئی یرغمالی مارے گئے ہیں۔

    حماس نے قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا کی شدید مذمت کر دی

  • پتا ہوتا اسرائیلی فوج اتنی کمزور ہے تو سیدھا تل ابیب پر حملہ کرتے: حماس رہنما

    پتا ہوتا اسرائیلی فوج اتنی کمزور ہے تو سیدھا تل ابیب پر حملہ کرتے: حماس رہنما

    غزہ: حماس کے ایک سینئر رہنما محمد ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اگر انھیں پہلے پتا ہوتا کہ اسرائیلی فوج اتنی کمزور تو تنظیم سیدھا تل ابیب پر حملہ کرتی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سینئررہنما موسیٰ محمد ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اتنی کمزور ہے، اگر یہ حقیقت 7 اکتوبر کو پتا ہوتی تو سیدھا تل ابیب پر حملہ کرتے۔

    انھوں نے کہا خطے کی سپر پاور کا غرور جنگجوؤں نے صرف 5 گھنٹے میں خاک میں ملا دیا۔

    عرب رہنماؤں سے گلہ کرتے ہوئے موسیٰ محمد ابو مرزوق کا کہنا تھا کچھ عرب رہنما حماس کا خاتمہ چاہتے ہیں اور مغرب کو اس کے لیے اکساتے ہیں، تاہم مغربی کنارے کے بھائیوں اور حزب اللہ سے زیادہ امیدیں ہیں۔

    ادھر عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ آج پیر کو اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر پر بڑا حملہ کیا، جس کے بعد غزہ کے نواحی علاقے میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی ٹینک غزہ شہر کے نواحی علاقے صلاح الدین تک پہنچ گئے تھے، اور شاہراہ صلاح الدین سے گزرنے والی گاڑیوں پر ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی۔

    7 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی، اسرائیلی حکومت کا جنگ بندی سے انکار

    ترجمان حماس نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے صلاح الدین میں اسرائیلی ٹینکوں پر حملہ کیا، اور غزہ شہر پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے، اسرائیلی ٹینک پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے، ٹینکوں نے اس دوران 2 شہریوں کی گاڑیوں پر گولے برسائے۔

  • نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں بچانے کی کوشش پر اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

    تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں بچانے کی کوشش پر 80 ہزار یہودی تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کرپشن کیسز سے بچنے کی کوشش کے خلاف یہودی سراپا احتجاج بن گئے ہیں، ہزاروں یہودی اسرائیل کی سڑکوں پر نکال آئے اور نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین حکومت کی طرف سے قانونی نظام میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، لیکن عدالتی نظام میں تبدیلیاں کر کے حکومت بد عنوانی کے مقدمات ختم کرانا چاہتی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں بارش کے باوجود اسّی ہزار سے زیادہ لوگ حبیما چوک اور آس پاس کی سڑکوں پر سیلاب کی طرح امڈ آئے، یروشلم میں بھی ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

    شرکا نے نیتن یاہو کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے موازنہ کیا، اور کہا کہ اسرائیل نیم جمہوری ہنگری اور ملائیت والا ایران بنتا جا رہا ہے۔ شرکا نے ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاہو ’کرائم منسٹر‘ لکھا ہوا تھا۔

  • پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    اسونسیون : مقبوضہ بیت المقدس میں قائم لاطین امریکی ملک کے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی پر پیراگوئے میں اسرائیل حامیوں نے صدارتی محل کے باہر مظاہرے شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد پیراگوئے سمیت کئی ممالک نے اپنے سفارت خانے فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردئیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیراگوئے کے حکام کی جانب سے تین ماہ بعد سفارت خانے کو واپس کو غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب منتقل کیا گیا ہےاس فیصلے کے بعد سے  پیراگوئے میں موجود اسرائیل حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    فرانسیسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیراگوئے میں مقیم اسرایئلیوں نے حکومتی فیصلے کو  رد کرتے ہوئے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سفارت خانہ واپس مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرکے  اسے کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پیراگوئے حکومت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی حکام نے پیراگوئے پر دباؤ ڈالتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔

    پیراگوئے کے وزیر خارجہ لوئس ایلبرٹو کا کہنا تھا کہ پیراگوئے کی عوام اور حکومت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کےلیے کی جانے والی سفارتی کوششوں میں پورے خلوص کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 21 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں پیراگوئے کے صدر ہوراسیو کارٹس نے منعقدہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔