Tag: Telangana

  • 200 یونٹ تک مفت بجلی، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان

    200 یونٹ تک مفت بجلی، عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان

    بھارتی حیدرآباد میں کانگریس حکومت کی جانب سے ایک اور سہولت اسکیم پر عمل آمد کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ فروری کے مہینہ سے 200 یونٹ تک مفت بجلی پہنچانے کے وعدہ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج گاندھی بھون میں کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات میں کیے گئے تمام وعدوں کو اندرون 100 پورا کیا جائے گا۔

    ”خواب میں ٹیچر کا تشدد“ طالبہ کی شکایت پر ٹیچر کو طلب کرلیا گیا

    انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی وجہ سے ریاست قرض کے دلدل میں ڈوب گئی اسی لیے وعدوں پر عمل آوری میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس کو ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی۔

  • خزانے کا پتا بتانے والا سیریل کلر نکلا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    خزانے کا پتا بتانے والا سیریل کلر نکلا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تنلنگانہ میں پولیس نے ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے خزانے کا پتا بتانے کے بہانے لوگوں کو لوٹ کر قتل کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نگرکرنول میں پولیس نے منگل کو ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے، 47 سالہ رماتی ستیہ نارائن پر مبینہ طور پر 11 افراد کا بے دردی سے قتل کا الزام ہے۔

    پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ رماتی نارائن نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں گیارہ افراد کو وحشیانہ طور پر قتل کیا، اور اس کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ لوگوں کو خفیہ خزانہ ظاہر کرنے کا دعویٰ کر کے ٹھگ لیتا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم لوگوں کو یقین دلا دیتا تھا کہ وہ اپنے خاص عمل کے ذریعے چھپا خزانہ ظاہر کر سکتا ہے، اس کے عوض وہ لوگوں سے رقم لیتا تھا یا زمین اپنے نام کروالیتا تھا، اور پھر سنسان جگہ پر لے جا کر متاثرہ شخص کو تیزاب یا ایک نامعلوم زہر پلا دیتا تھا، جس سے وہ نڈھال ہو کر گر جاتا تھا، اس کے بعد وہ بھارتی پتھر سے اس کا سر کچل دیتا تھا۔

    ملزم 2020 سے اس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ایک بار پولیس کے جال سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوا، پولیس رپورٹ کے مطابق اب تک ملزم نے گیارہ افراد کو قتل کیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    26 نومبر کو ایک خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تھی، خاتون نے کہا تھا کہ ان کا شوہر وینکٹیش نگرکرنول میں ستیہ نارائن نامی شخص سے ملنے گھر سے نکلا تھا لیکن پانچ دن گزرنے کے بعد بھی وہ گھر واپس نہیں آیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو ملزم رماتی ستیہ نارائن کے رویے کو مشکوک پایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ناگرکرنول میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا تھا اور جڑی بوٹیوں کی دوائی بھی کرتا تھا، اور وہ خزانے کی تلاش کا عادی تھا۔

    اس نے اپنے رئیل اسٹیٹ دوستوں کو بھی چھپے ہوئے خزانے تلاش کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق جب ملزم نے خاتون کے شوہر وینکٹیش سے کہا کہ وہ تین حاملہ خواتین کو قربان کرے، تو اس نے گھبرا کر اپنی رقم واپس مانگ لی، جس پر ملزم نے اسے مقدس پانی کی آڑ میں زہریلی جڑی بوٹیوں کا عرق پلایا اور پہاڑی پر لے جا کر بے ہوشی کی حالت میں اس پر تیزاب ڈال کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم رماتی ستیہ نارائن نے مزید 10 افراد کے ناقابل یقین اور سنسنی خیز قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

  • پکڑے جانے پر شہری نے ٹریفک اہلکار کے سامنے بائیک کو آگ لگا دی

    پکڑے جانے پر شہری نے ٹریفک اہلکار کے سامنے بائیک کو آگ لگا دی

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شہری نے پکڑے جانے پر ٹریفک اہل کار کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے شہر ورنگل میں نشے میں دھت ہو کر موٹر سائیکل چلانے والے شخص کو ٹریفک اہلکار نے پکڑ لیا، جس پر اس نے پولیس اہلکار کے سامنے اپنی بائیک کو آگ لگا دی۔

    رپورٹس کے مطابق ورنگل ٹریفک پولیس حکام کی ہدایت پر رات کے وقت نشے کی حالت میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی، اس دوران شیو نگر سے تعلق رکھنے والا شہری شیوا شراب کے نشے میں دھت بائیک چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

    پولیس کی جانچ کے دوران شہری نشے کی حالت میں ملا، تاہم روکے جانے پر شہری پولیس اہلکار کے ساتھ جھگڑنے لگا، اہلکار نے کہا کہ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ شہری نے اس پر غصے میں آ کر بائیک کا پٹرول پائپ نکال کر اسے آگ لگا دی، شہری کا کہنا تھا کہ وہ نشے میں نہیں ہے۔

    تاہم ٹریفک پولیس کے اہل کاروں نے فوری طور پر حرکت میں آ کر قریبی دکان سے پانی لا کر آگ پر قابو پا لیا۔

  • بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے کے لیے آنے والا معصوم بچہ ناگہانی موت کا شکار

    بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے کے لیے آنے والا معصوم بچہ ناگہانی موت کا شکار

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں ایک معصوم بچہ اس وقت ناگہانی موت کا شکار ہو گیا جب وہ اپنے بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ضلع ورنگل کے ایک گاؤں چنتائی پلی میں اسکول بس کی زد میں آ کر ایک 3 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

    لڑکا اپنی ماں کے ہمراہ بڑے بھائی کو اسکول بس میں چھوڑنے کے لیے آیا تھا، لیکن جب وہ اسکول بس کے قریب پہنچے تو بچہ آگے بڑھا اور اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ اسکول بس کے پچھلے پہیے کے نیچے آ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر حادثے کی جانچ کی، ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچہ موقع ہی پر ہلاک ہو گیا تھا، دوسری طرف واقعے کی اطلاع گاؤں پہنچی تو وہاں غم کی لہر دوڑ گئی۔

  • شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے ایک علاقے میں شادی سے ایک دن قبل کرنٹ لگنے سے دولھا ہلاک ہو گیا، جس کے باعث شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ کوموگوڈیم کے تانڈہ میں پیش آیا، 21 سالہ یاکوب کی شادی گارلا منڈل سے تعلق رکھنے والے بوڈا شیوا کی بیٹی سے طے پائی تھی، تاہم کرنٹ لگنے سے اچانک اس کی موت واقع ہو گئی۔

    حیدر آباد شہر میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے نوجوان یاکوب کی شادی جمعہ 12 مئی کو مقرر تھی، تمام رشتہ دار شادی کے لیے دولھے کے گھر میں جمع ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق شادی والے گھر میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے یاکوب نے بورویل کی موٹر کو آن کیا، لیکن بدقسمتی سے اسے اچانک کرنٹ کا زور کا جھٹکا لگ گیا، جس سے وہ نیچے گر گیا، اور اس کے ساتھ ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

    یاکوب کی اچانک موت سے دلہن کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا۔

  • سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ڈیڑھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا ایک خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز ان کی ڈیلیوی کے دوران بیٹ میں بھول گئے تھے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد اس کے پیٹ میں دستی نما کپڑا بھول گئے۔ خاتون ڈیڑھ سال سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری دسمبر 2021 میں سرکاری اسپتال میں ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے اس کا سیزیرین آپریشن کرتے ہوئے ڈیلیوری انجام دی لیکن ایک کپڑا اس کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

    خاتون دو تین دن بعد اپنے گھر لوٹ گئیں، چند دن بعد سے انہیں پیٹ میں شدید درد شروع ہوا، ڈاکٹرز کو دکھانے پر وہ طویل عرصے تک مختلف دوائیں کھاتی رہیں لیکن ان کی تکلیف میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

    ڈیڑھ سال بعد ایک اسپتال میں ان کی اسکریننگ ہوئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ان کے پیٹ سے کپڑا نکالا۔

    خاتون کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت، گھرمیں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی، کہرام برپا ہوگیا

    بھارت، گھرمیں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی، کہرام برپا ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں گھر میں سوئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع گولمبا گڈوال میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    مقامی افراد کے مطابق ضلع بھر میں رات گئے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران خستہ حال گھر کی چھت سوئے ہوئے مکینوں پر آن گری، جس کے باعث تین بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب کر ابدی نیند سوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں سات افراد موجود تھے، جن میں سے دو افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ کچھ دنوں سے بارشوں کے شدید سسٹم کے زیر اثر ہے، جس کے باعث یہاں موسلادھار بارشوں کو سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    چار روز قبل شدید بارش کے سبب تلنگانہ کے جنگاوں میں قدیم قلعہ کی دیوار گرپڑی تھی یہ تاریخی قلعہ 17ویں صدی میں تعمیر کردہ سردار سروائی پاپنا قلعہ کے نام سے مشہور ہے۔

  • بھارت: ’شیطانی مچھلی‘ جال میں پھنس گئی

    بھارت: ’شیطانی مچھلی‘ جال میں پھنس گئی

    بھارت ریاست تلنگانہ میں حالیہ بارشوں کے باعث مچھلیوں کی بھرمار ہے، ایسے میں ایک عجیب الخلقت مچھلی ماہی گیر کی جال میں پھنس گئی، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    یہ عجیب الخلقت مچھلی ضلع جگیتال کے منڈل میٹ پلی آتماکور گاؤں کے ایک ماہی گیر کے جال میں پھنسی، جسے دیکھنے کے لئے دو دراز سے لوگ آرہے ہیں، نایاب مچھلی کی اطلاع ما ہی گیری حکام کو بھی دی گئی۔

    موقع پر پہنچنے کے بعد ماہی گیری حکام نے بتایا کہ اسے شیطانی مچھلی کا کہا جاتا ہے، جو زیادہ تر سمندر میں پائی جاتی ہے، تلنگانہ اور کسی مقام پر یہ مچھلی بہت کم دکھائی دیتی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ شیطانی مچھلی کے جسم پر سیاہ دھبے اور کانٹے ہوتے ہیں، مچھلی کا منہ نیچے کی جانب ہوتا ہے اور اس کے جسم پر گوشت نہیں ہے اور اسکی جلد کانٹوں سے ڈھکی ہوئی ہے، اور اس کی جلد ہر طرف کمبل سے ڈھکی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں رہنے والی اس مچھلی کے قریب دوسری مچھلیوں کا زندہ رہنا مشکل ہے کیوں کہ یہ مچھلی اپنے ارد گرد والی مچھلیوں کو کھاجاتی ہے۔

    ماہی گیری کے حکام کا کہنا ہے کہ شیطانی کی مچھلی کے دانت اتنے تیز ہوتے ہیں کہ وہ جال بھی کاٹ سکتی ہے۔

  • 3 سال قبل اغوا شدہ بچہ والدین کو واپس مل گیا

    3 سال قبل اغوا شدہ بچہ والدین کو واپس مل گیا

    نئی دہلی: بھارت میں 3 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا جس پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے، پولیس نے بچے اغوا اور فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 3 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ والدین کو مل گیا، گنیش سنہ 2018 میں گھر کے سامنے سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق اسے 3 مجرمان کے گروپ نے اغوا کیا تھا اور بعد ازاں حیدر آباد میں ایک خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا تھا۔

    3 سال بعد چند روز قبل مجرموں نے گنیش کے اہلخانہ کو فون کیا اور بتایا کہ وہ زندہ اور صحیح سلامت موجود ہے، اہلخانہ نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔

    بعد ازاں پولیس نے حیدر آباد کے مذکورہ علاقے میں تفتیش کرتے ہوئے گنیش کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس نے پہلے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا جو میاں بیوی تھے۔

    پولیس کو اس گروپ کے مزید ارکان کی تلاش ہے جو منظم طور پر بچے اغوا کر کے انہیں فروخت کرنے کا مکروہ دھندا کرتے ہیں۔

  • بھارت: تالاب میں ڈوب کر چار بچے ہلاک

    بھارت: تالاب میں ڈوب کر چار بچے ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ضلع نارائن پیٹ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے تالاب میں نہانے کے دوران حادثاتی طور پر ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکال لیا۔

    تلنگانہ پولیس کے مطابق واقعے میں دیگر چار بچے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر سات سے گیارہ برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانگھڑ، کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    مقامی پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچے اپنے والدین کے ہمراہ رشتے دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نارائن پیٹ آئے تھے، بچوں کا تعلق نندیال نائک ٹانڈا گاؤں سے ہے، ہلاک بچوں کی شناخت گنیش، ارجن، پراوین اور ارون کے ناموں سے کی گئ ہے۔