Tag: Telegram founder and CEO

  • ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو رہائی مل گئی

    ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو رہائی مل گئی

    عدالت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو فرانس چھوڑنے کے شرط پر ضمانت دیدی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔

    فرانسیسی عدالت نے ٹیلی گرام کے بانی پر فرانس چھوڑنے کی پابندی لگاتے ہوئے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔

    پاؤل دورو کو الزامات ثابت ہونے کی صورت میں 10 برس قید اور 5 ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سویڈن: قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے دو ملعونوں پر فرد جرم عائد

    رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے قاصر رہی، تاہم 12 الزامات کے تحت انہیں 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

  • ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او فرانس میں گرفتار

    ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او فرانس میں گرفتار

    سماجی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی سے متعلق ایک اہم بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام  کے بانی اور سی اِی او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی پر منشیات کی اسمگلنگ، دھوکا دہی اور قانون نافذ کرنے والے حکام سے عدم تعاون کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

    پاول دورو آزربائیجان سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے تھے جہاں انہیں حکام نے گرفتار کرلیا ان پر پر آج فرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔