Tag: telephone

  • سندھ میں قیام امن : قائم علی شاہ کا ڈی جی رینجرز سے ٹیلیفونک رابطہ

    سندھ میں قیام امن : قائم علی شاہ کا ڈی جی رینجرز سے ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ میں امن وامان کے قیام کے لئے ڈی جی رینجرز سے فون پر رابطہ کیا ہے، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے بھی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق بڑے سائیں کو صوبے میں امن وامان کا خیال آگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کو فون کرکے امن وامان کی صورتحال اور عید پر سیکیورٹی کے انتظامات پر گفتگو کی.

    سندھ کے کپتان قائم علی شاہ نے چیف سیکرٹری صدیق میمن اور آئی جی سندھ اے ڈٰی خواجہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو امن وامان پر بریفنگ دی گئی.

    ملاقات میں قائم علی شاہ کو امجد صابری اور اویس شاہ اغواء کیس میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس کی محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں نااہلی کا پول کھل گیا.

    پولیس افسران کے باہمی رابطوں کا فقدان اور بدترین نااہلی کا انکشاف سامنے آگیا۔ رپورٹ میں نو افسران سمیت چوبیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

     

  • نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    نواز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے رابطہ کرکے ان کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج صبح کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم نے آج قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

     

  • کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ،یہ بات ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آپریشن مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور آپریشن کے راستے کی ہر روکاوٹ کو دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

  • ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا ہے ، الطاف حسین

    ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا ہے ، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا، ایم کیو ایم نے کبھی کسی پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا،آصف زرداری نے ہمیشہ دھوکہ دیا، پاکستان کھپے کا نعرہ بھی مال بنانے کے لیے لگایا گیا۔

    نائن زیرو پرخدمت خلق فائونڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام میں زکوت ، فطرے اور چندے کے عطیات سے غریبوں ، ناداروں ، یتیموں اور مساکین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

     تقریب سے خطاب میں الطاف حسین نے آصف زرداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے انھیں ہمیشہ دھوکہ دیا۔۔پاکستان کھپے کا نعرہ پاکستان بچھانے کے لیے نہیں مال بنانے کے لیے تھا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ زکوٰة اور فطرے کی رقم جمع کرنے پر پابندی کے باوجود امدادی پروگرام ہورہا ہے، سیاست میں خدمت کا سفر خدمت خلق اور ایم کیو ایم یونہی رواں رکھے گی ۔

    متحدہ قائد نے کہا کہ انھوں نے کھبی کسی کو قتل کرنے کا نہیں ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیاہے۔تقریب کے اختتام پر مستحقین نے امداد ملنے پر الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

  • الطاف حسین اور آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    الطاف حسین اور آغاسراج درانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اوراسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے درمیان آج ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک بالخصوص سندھ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    الطاف حسین نے اسپیکرسندھ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رینجرز کی جانب سے صوبہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے صوبے کے عام شہریوں کے خلاف ایکشن کیا جارہا ہے اور بے گناہ شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ایف آئی اے کوصرف صوبہ سندھ میں خصوصی اختیارات دیئے جارہے ہیں جوکہ سندھ پر حملہ کے مترادف ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ عملی طور پر صوبہ کو مقبوضہ سندھ بنادیا گیا ہے اور صوبے کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر صوبہ سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟

    اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے الطاف حسین سے کہاکہ آپ کے خیالات بہت اچھے ہیں اورمیں آپ کے جذبات کو دوسرے دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ جب تک صوبہ کی تمام سیاسی قوتیں ایک نکتہ پر متحد نہیں ہوں گی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کو اسی طرح غصب کیاجاتا رہے گا۔

  • الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرطویل با ت چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی .

    خصوصاً صوبہ سندھ کی شہری اور دیہی آبادی کو تمام اختلافات کو ختم کرکے اخوت ومحبت کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کل شام تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت افظار پر مدعو کیا ہے۔ سیاست میں انکساری و مفاہمت کا استعارہ سمجھے جا نے والے آصف علی زرداری جن سے وزیر اعظم  نواز شریف گذشتہ روز ملا قات ملتو ی کر چکے ہیں نے اپنے سیا سی آڑیوں کو اکھٹا کر نے کیلئے پہلی رمضان کو دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ زرداری صا حب تند و تیز حملوں کے بعد مفاہمت کا راستہ ڈھو نڈ رہے ہیں ؟ یا پھر اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے ایک نئی صف بندی کیلئے فضا سازگار بنا نے کے متمنی ہیں ؟

  • وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد / ماسکو : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی ہے، ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قبانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے مل کر اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

  • پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    پرویز مشرف کا سابق سٹی ناظم مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

     پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے مصطفی کمال کو سیاست میں سرگرم ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں کو مصطفی کمال سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔

     ذرائع کے مطابق سابق ناظم مصطفی کمال اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور آئندہ چند روز مین اے پی ایم ایل کا ایک وفد پرویز مشرف کا پیغام لیکر دبئی روانہ ہوگا۔

  • یوسف رضا گیلانی کا بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ

    یوسف رضا گیلانی کا بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ

    ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے مغوی بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، کال افغانستان کے نمبر سے آئی تھی۔

    سابق وزیراعظم کے بیٹے علی حیدرگیلانی کو دوسال قبل 9 مئی 2013 کو اغوا کیا گیا تھا جب وہ 2 دن بعد ہونے والے عام انتخابات کی آخری کمپئین کے سلسلے میں حامیوں کےہمراہ ملتان کے مضافاتی علاقے میں موجود تھے۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس وقت پیر فتح محمد کی رسمِ قل میں شرکت کے لئے جلال پور میں موجود ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    علی حیدر گیلانی نے تقریباً 6 سے 8 منٹ تک اپنے والد سے گفتگو کی اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے شاہ محمود قریشی سے بھی گفتگو کی۔

    سابق وزیر اعظم کے موبائل فون پرآنے والی یہ کال افغانستان کے نمبر سے آئی تھی۔

    پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کےبیٹے شہباز تاثیر کو بھی اسی انداز میں اغوا کیا گیا تھا اور دونوں کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ اغوا کارانہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں۔

  • سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری: وزیر اعظم کا قائم علی شاہ کو فون

    اسلام آباد : وزیرا عظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور صفورا فائرنگ کیس کے چار مرکزی ملزمان کی گرفتاری پر ان کی تعریف کی۔

    وزیر اعظم نے سندھ پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ملک سےدہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کےعزم کااعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن درست سمت میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ ہمارے ادارےچیلنجزسے نمٹنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیرا عظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ صفورا فائرنگ کیس کے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے،سی ٹی ڈ ی پولیس کے مطابق دہشت گرد گروپ کے سربراہ طاہر بھی گرفتارملزمان میں شامل ہے جس کا بھائی شاہد دو مئی کو مقابلے میں مار ا گیا تھا ۔

    طاہر کا تعلق سرائے عالمگیر پنجاب سے ہے۔ ملزمان کوکراچی کےمختلف علاقوں سےگرفتارکیاگیا،صفورا گوٹھ کےقریب بس میں فائرنگ سےپینتالیس افرد جاں بحق ہوئے تھے۔