Tag: telephone

  • گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    کراچی: گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب نے کراچی میں باجوڑایجنسی کی چھبیس کم سن بچیوں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کم سن بچیوں کی کراچی میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کی ہے اورکہاہے کہ یہ کم سن بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں ان بچیوں کو کسی ادارے یافردکے حوالے نہیں کیاجائے.

    گورنرخیبرپختونخواہ نے مذیدبتایاکہ ضرورت پڑنے پرتحقیقاتی ٹیم بھی کراچی بھجوائی جائیگی تاکہ اس بات کاپتہ چلاسکیں کہ یہ بچیاں یہاں پرکس طرح پہنچی ہیں۔

  • اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اعجازالحق نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

    اعجاز الحق نے قومی اسمبلی کے اراکین کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لیےالطاف حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں اور الطاف حسین جیسے لیڈروں کی پاکستان کو ضرورت ہے ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

  • آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

    آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کی۔ سابق صدرنےجمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے دوران ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی اوراس کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آبا دمیں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بامقصد مذاکرات کئے جائیں تاکہ مسئلے کا حل نکل سکے،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت موجودہ حکومت اورمارچ کے شرکاء کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے حکومت کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

  • خواجہ سعدرفیق کا الطاف حسین سے ٹیلفونک رابطہ

    خواجہ سعدرفیق کا الطاف حسین سے ٹیلفونک رابطہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگوکی۔

    خواجہ سعدرفیق نے ملک کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ معاملات کوپرامن طریقے سے حل کرانے کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں ہم انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مسئلے کو مذاکرات اوربات چیت سے حل کریں۔ الطاف حسین نے کہاکہ میری خواہش اورکوشش ہے کہ تمام معاملات افہام وتفہیم اورپرامن طریقے سے حل ہوں۔

  • شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    لاہور : گرم ہوتا سیاسی پارہ کیسے ٹھنڈا ہو۔ ایس کونسی تدبیر کی جائے کہ یوم آزادی پراحتجاج کے بجائے قومی مارچ ہوں۔حکومت اور حلیف جماعتیں بیک ڈور پالیسی کے تحت کاوشوں کو عملی جامع پہنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالے خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔

    دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے مختلف امور پرغور ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کی ایک اورتجویز پر غورشروع کردیاہے۔ پارلیمانی مدت پانچ سال کے بجائے چار سال کا مطالبہ کیا رنگ لائے گا ۔ سنا ہے اس پرحکومتی حلقوں نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ حکومت تحریک انصاف کے دس حلقوں کےمطالبے کے پیشِ نظرعدالتی کمیش کے تحت تحقیقات کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔