Tag: telephonic contact

  • اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم

    اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم

    اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ کے پاکستان کی جانب سے سفیر کی سطح پر تعلقات بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے فیصلے کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورہ کابل کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-david-lammy-meeting-schedule-01-06-2025/

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد کے قیام کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ خطے کی رابطہ سازی کیلئے اہم ہے، ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل کیلئے قریبی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے۔

  • وزیراعظم کا  بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح قرار

    وزیراعظم کا بل گیٹس سے رابطہ، پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح قرار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے رابطے میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں پولیوکےخاتمے ، کورونا اور صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کےمعاشی ترقی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے، کورونا کے باوجود پولیو کے خاتمے کی  بھرپورمہم جاری رکھی ہے، مہم میں 33 ملین بچوں کوقطرے پلائے گئے۔

    بل گیٹس نےاس قومی مقصد کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا، وزیر اعظم نے کوروناتیسری لہر پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور مائیکروسافٹ کو آئی ٹی شعبے میں وسعت کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ، جس میں آرمی چیف نے کہا تھا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔

    بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے قومی پولیو مہم کے بہتر نتائج آئے ہیں۔

  • پنجاب میں سڑکوں‌ پر کنٹینر، عمران اور قادری میں ٹیلی فونک رابطہ

    پنجاب میں سڑکوں‌ پر کنٹینر، عمران اور قادری میں ٹیلی فونک رابطہ

    لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سڑکوں پر کنٹینر لگائے جانے کے بعد عمران خان اور طاہر القادری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنڈی کا قصاص مارچ اور لاہور کی احتساب ریلی روکنے کے لیے جگہ جگہ سڑکوں پر کنٹینر لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ریلیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اطلاعات ملی ہیں کہ اس معاملے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں سربراہوں نے اس معاملے پر بات چیت کی اور آئندہ کالائحہ عمل طے کیا تاہم لائحہ عمل سے متعلق میڈیا کو معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں پاناما لیکس کی کرپشن کی تحقیقات اور سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

  • استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    استعفے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میرے استعفے کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے  وزیراعظم کی صدارت ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں شرکت نہ کی ہو۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس میں پوسٹ گریجوٹس میڈیکل سائنس ریسرچ سینٹراور جدید آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذیادہ پتہ ہوگا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں۔

    گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ بعض اجلاسوں میں کئی شخصیات شرکت نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امن وامان کے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا اور استعفے کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں ہے، میرے استعفے کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں۔

    گورنر سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں ، صحت ،تعلیم، علاج و معالجے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے غریب مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

  • آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کو ٹیلی فون کیا ہے اور اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہے ۔

    گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت ا لعباد خان کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور اس دوران ایم کیو ایم کی صورتحال اور ان کے استعفے کے حوالے سے بات کی ، گورنر سندھ نے سابق صدر کو بتایا کہ وہ بدستور کام کررہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، استعفے کی خبروں کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر سندھ کی خدمت کریں گی۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے کئی گھنٹے سے جاری اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ایم کیو ایم قانونی مسائل میں الجھی ہوئی ہے ، اورایم کیو ایم پر بلاجواز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جارہا ہے کہ وہ بلاجواز آپریشن کے خلاف قانونی اور آئینی حق استعمال کرے گی، ذرائع کے مطابق ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے۔

  • امریکی پیشکش سے ایران کی جوہری معاملے میں سنجیدگی ظاہر ہوجائیگی، اوباما

    امریکی پیشکش سے ایران کی جوہری معاملے میں سنجیدگی ظاہر ہوجائیگی، اوباما

    واشنگٹن: صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایٹمی پروگرام پر ایران کو ایک نہایت مناسب ڈیل کی پیشکش کی ہے اور اب معلوم ہو جائے گاکہ ایران اس معاملے میں کتنا سنجیدہ ہے ۔

    سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ یہ واضح ہوجائے گاکہ ایران اس عمدہ پیشکش کو تسلیم کرتا ہے یا نہیں، ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ حل کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری پچھلے ہفتے سے مسلسل اتحادیوں کے ساتھ صلاح مشورے میں مصروف اور ان کے تحفظات دور کرنے میں مصروف ہیں ۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نتن یاہو نے حال ہی میں امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ ایران کے ساتھ ایک نامناسب معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک دن وہ ایٹمی ہتھیار بنالے گا۔

    ایرانی حکومت اور اس کی سپریم لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف پر امن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے رابطہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے الطاف حسین سے خیریت دریافت کی ۔

    ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف اور الطاف حسین کے درمیان سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی تقرری  پر تبادلہ خیال ہوا اور ایم کیو ایم سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ  17 سال بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شرریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم نے اپنے امیدوار لانے کا عندیہ دے د یا ہے،  نائن زیرو پر حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے وفد سے بھی ملاقات کی ایم کیو ایم کی نمائندگی فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ،کنور نوید جمیل ،میاں عتیق اور روف صدیقی نے کی، ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم سے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے لیئے تعاون مانگا۔

    ملاقات کے بعد ایم کیو ایم نے کے روف صدیقی نے واضع کیا کہ ایم کیو ایم پچاس سال سے ووٹ دے رہی ہے اس بار اسے یہ موقع دیا جائے۔

  • آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا، دونوں کے درمیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اور یکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے سینٹ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا، ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے منڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے۔

    الطاف حسین نے سابق صدر کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو آگے بڑھنا چاہیئے۔

  • نریندرمودی کا وزیراعظم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ

    نریندرمودی کا وزیراعظم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ٹیلی فونک رابطے کے پیچھے امریکہ کاکردارہے۔

    گزشتہ رات امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی وزیرِاعظم میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں خطے کے امورپربات چیت کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت دوطرفہ مذاکرات کے عمل کو دوبارہ استوارکرنے پررضامند ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ کو دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت دیے گئے تھے اور امریکی صدر نے دورہ بھارت کے دوران نریندر مودی کو’آف دی ریکارڈ‘ پاکستان کے ساتھ تعلقات درست کرنے کے لئے کہا تھا۔

  • آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سنیٹ کے انتخابات میں تعاون کیلئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے رابطہ کر لیا۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے چیئرمین چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کر کے آئندہ ماہ ہونے والے سینٹ انتخابات میں تعاون مانگا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ پر سینٹ کا انتخاب مل کر لڑنے پر زور دیا، جس پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق بھی پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی اعلٰی قیادت جلد باضابطہ ملاقات کرے گی، جس میں سینٹ کا انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔