Tag: telephonic contact

  • سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدرآصف زرداری اورالطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ

    کراچی :پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفون پر سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    زرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور ملک کودرپیش ان گنت مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ماضی کی تلخیوں، بدگمانیوں اور ناانصافیوں کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ اردو بولنے والوں کا بھی سندھ پر اتنا ہی حق ہے جتنا سندھی بولنے والوں کاحق ہے، انہوں نے کہاکہ اگردونوں جماعتوں کے مابین دوبارہ ساتھ چلنے کا معاہدہ ہوا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مرتبہ 40/60 کے طے شدہ معاہدے پر مکمل دیانتداری کے ساتھ عمل ہوگا۔

    دونوں رہنماؤں کے مابین سینیٹ کے الیکشن کے معاملات پر بھی تفصیلی اورمثبت پیش رفت ہوئی، اس سلسلے میں جلد ہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت کا آغاز ہوگا۔

    سابق صدرآصف زرداری اور الطاف حسین  نے سابق وفاقی وزیرِداخلہ رحمان ملک سمیت ان تمام رہنماؤں کے کردار کو سراہا، جو لڑائی جھگڑے کے بجائے مفاہمت اوراتحاد و یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔

  • امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدراوباما کا وزیرِاعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: امریکی صدرباراک اوباما نے وزیرِاعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے تعلقات مزید بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے گفتگو میں کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک قدم مزید اوپر دیکھنا چاہتا ہے، امریکی صدر نے پاکستان کے وزیرِاعظم کو دورۂ بھارت سے قبل اعتماد میں لیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو میں باراک اوباما نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی صدرنے وزیرِاعظم نوازشریف سے ایسے وقت میں رابطہ کیا ہے جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے سات روزہ دورے پر ہیں، براک اوباما نے پاکستانی حکومت کی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر خوشی کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے واشنگٹن ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، امریکی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

    وزیرِاعظم نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

  • گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    گورنرپنجاب اور رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: گورنر پنجاب اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر سیاسی بحران سے نکلنے پر مشاورت کی گئی۔
    رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں آزادی مارچ اور انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت جلد عمران اور طاہر القادری سے مسئلہ کا حل نکالے، ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے۔

    رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات طویل ہوئے تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، دونوں رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے گی، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کرے گی۔