Tag: tells

  • ابھی ایران سے مذاکرات کا مناسب وقت نہیں، نیتن یاہو

    ابھی ایران سے مذاکرات کا مناسب وقت نہیں، نیتن یاہو

    تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم نےایمانوئل میکرون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور نہ دیں کیونکہ موجودہ حالات ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔

    تصیلات کے مطابق نیتن یاھو نے ٹیلیفون پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے بہت بُرا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں جنگ چھیڑنے کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کا کوئی فایدہ نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف تل ابیب نے تہران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملوں کے لیے لبنان میں میزائل تیار کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایران اور امریکا پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا تھا۔

    ایران اور امریکا کے صدور نے اپنے اپنے طور پر ایک دوسرے سے مذاکرات کے مطالبے کا خیر مقدم کیا تھا تاہم ایران نے باور کرایا ہے کہ مذاکرات سے قبل امریکا کو ایران پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

  • حزب اللہ لبنان کے لیے خطرہ ہے، مائیک پومپیو دعویٰ

    حزب اللہ لبنان کے لیے خطرہ ہے، مائیک پومپیو دعویٰ

    واشنگٹن /بیروت : امریکی وزیر خارجہ نے لبنان کو ایک ایسی ریاست قرار دے دیا جس کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے خطرے کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک لبنانی ریاست کے اداروں کی سپورٹ کے سلسلے میں اپنی ذمے داریوں کا پابند رہے گا،پومپیو نے یہ بات لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ لبنان ایک ایسی ریاست ہے جس کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے خطرے کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری اختلاف کے معاملے میں ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

    اس موقع پر سعد حریری نے کہا کہ ہم لبنان کی مسلح افواج کے لیے امریکی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں اپنی ذمے داریوں کے پابند ہیں۔

    حریری نے باور کرایا کہ لبنان اپنی زمینی اور سمندری سرحدوں کے معاملے میں مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ماہ میں کسی حتمی فیصلے تک پہنچ جانے کا امکان ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ستمبر میں ایسا ہو سکے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنانی وزیراعظم کی جانب سے ماہرین کی سطح پر بات چیت کے دوبارہ آغاز پر کاربند رہنے کا خیر مقدم کیا۔

    پومپیو نے کہا کہ اس بات چیت میں بلیو لائن سے متعلق باقی ماندہ نکات کو شامل کیا جانا چاہیے،بلیو لائن وہ سرحدی لائن ہے جو اقوام متحدہ نے 2000ء میں اسرائیل کے انخلا کی تصدیق کے لیے جنوبی لبنان میں کھینچی تھی۔

    امریکی وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات کی میز پر لبنان اور اسرائیل کے بیچ سمندری سرحد کے حوالے سے بات چیت بھی شامل ہو گی،مشترکہ سمندری سرحد کا معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی حساس نوعیت کا شمار ہوتا ہے۔ اس کی خاص وجہ ان ملکوں کا اپنے پانیوں میں گیس اور تیل کے لیے ڈرلنگ کے حوالے سے اختلاف ہے۔

    آخری چند ماہ میں واشنگٹن نے فریقین کے درمیان ثالثی کے کردار کی تجویز پیش کی ہوئی ہے،رواں سال مئی کے اواخر میں اسرائیلی حکومت نے امریکی وساطت سے لبنان کے ساتھ بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا تھا تا کہ سمندری سرحدی تنازع کو حل کیا جا سکے۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے پر عوام کی نگرانی کا پروگرام بوجھ بن گیا، نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کا عوام کی نگرانی کا پروگرام اب کسی کام کا نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عوام کی نگرانی کے لیے بنایا گیا پروگرام این ایس اے کےلیے چلانا مشکل ہوگیا، جس کے باعث خفیہ ایجنسی نے مذکورہ پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ این ایس اے نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی شہریوں کی نگرانی شروع کی تھی۔ جس کے لیے این ایس اے نے یومیہ اربوں فون کالز ریکارڈ کرنا شروع کیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ان اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کے رابطہ کاروں کا پتا چلانا تھا، تاہم 2013 میں سابق انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے این ایس اے کے پروگرام کی تفصیلات لیک کر دیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے پروگرام کی تفصیلات لیک کرنے کے بعد کانگرس نے 2015 میں یو ایس اے فریڈم ایکٹ پاس کیا۔ جس کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کافی کم کر دیا گیا اور فون کا محدود ریکارڈ فون کمپنیوں کو رکھنے کا کہا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ریپبلیکن کانگرس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیوک مرے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این ایس اے نے تیکنیکی اور دوسری وجوہات کی بنا پر پچھلے 6 ماہ سے اس نظام کو استعمال نہیں کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینئر انٹیلی جنس حکام سمجھتے ہیں کہ این ایس اے کے نگرانی کے نظام کی اہمیت بہت محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ ٹرمپ انتظامیہ پر ہے کہ وہ اس پروگرام کی تجدید کرتے ہیں یاختم کرتے ہیں۔

  • دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    کوالامپور/ریاض : نیپال سے آسٹریلیا کا سفیر اختیار کرنے والی سعودی جوڑے کی کمسن بچی دوران پرواز اچانک انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی دو ماہ کی بچی کے ہمراہ ایئر ایشیاء کے طیارے ڈی 7236 کے ذریعے نیپالی دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلیا جارہے تھے کہ اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کے شہر پرتھ پہنچے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی ڈاکٹر نے بچی کے طبی معائنے کے بعد فرح کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ دوران پرواز بھی عملے نے بچی کو بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے والدین سمیت اسٹاف کے بیانات بھی قلمبند کرلیے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے پہلے بچی کی طبیعت بلکل ٹھیک تھی۔ دوسری جانب مذکورہ ہوائی کمپنی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا ہی واقعہ تین سال قبل بھارتی جورے کے ساتھ پیش آیا تھا کہ دوران بحرین جاتے ہوئے دوران پرواز ایک سالہ بچی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ عالمی ہوائی اڈوں کی ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق جہاز میں کسی کی ہلاکت کی صورت میں اسے خالی سیٹ یا چند مسافروں کے ساتھ والی سیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دوران پرواز متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • یورپی ممالک اپنے داعشی شہریوں کو اپنی تحویل میں لیں، امریکی صدر

    یورپی ممالک اپنے داعشی شہریوں کو اپنی تحویل میں لیں، امریکی صدر

    واشنگٹن : امریکی صدر نے فرانس جرمنی اور برطانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ’اپنے داعشی شہریوں کو اپنی تحویل میں لیں ورنہ یہ بڑا خطرہ بن جائیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر شام میں قید غیر ملکی دہشت گردوں سے متعلق ٹویٹ کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ شام میں 800 داعشی جنگجو قید ہیں جن کا تعلق یورپی یونین کے رکن ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ممالک اپنے دہشتگرد قیدیوں کو اپنی تحویل میں لےکر اپنے ممالک میں سزائیں دیں اگر یہ رہا ہوگئے تو خود ان ممالک کےلیے بھی خطرہ بن جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں داعش کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے اور کچھ ہی عرصے میں امریکی افواج شام سے واپس لوٹ جائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں قید داعشی دہشت گرد امریکی حمایت یافتہ فورس سیرئین ڈیموکریٹ فورسز کی قید میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے

    شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اور دولت اسلامیہ مخالف اتحاد کے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    خیال رہے کہ داعش کے خلاف شام میں صدر باراک اوبامہ نے پہلی مرتبہ سنہ 2014 میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر باضابطہ شام کی خانہ جنگی میں حصّہ لیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو دوبارہ اسکول جانے کا مشورہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو دوبارہ اسکول جانے کا مشورہ

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران سے ہوشیار رہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل امریکی خفیہ ایجنسیوں نے سینیٹ میں ایران اور شمالی کوریا سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں خفیہ ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ ایران معاہدے کی پاسداری کررہا ہے جوہری ہتھیار نہیں بنارہا۔

    امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔

    خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خفیہ اداروں کے افراد کو دوبارہ اسکول جانا چاہیے‘۔

    امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے ہوشیار رہیں، امریکی خفیہ ایجنسیاں کم علمی اور بھولے پن کا شکار ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنی تقریب کاریوں سے پورے خطے کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا تھا اور امریکا کے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد بھی اپنی تقریب کاریوں سے باز نہیں آیا لیکن علیحدگی سے حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکا کی علیحدگی کے باوجود ایران جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہے: سی آئی اے

    خیال رہے کہ امریکی سی آئی اے کی خاتون سربراہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جوہری ڈیل 2015 پر ایران اب بھی عمل درآمد کررہا ہے تاہم اس کے چند اہداف بھی ہیں جسے وہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اس ڈیل پر عمل پیرا رہتے ہوئے یورپ پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے تاکہ معیشت کی بہتری اور تجارت سے متعلق فوائد حاصل کیا جاسکے۔

    سی آئی اے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایرانی انتظامیہ نے معیشت کی بہتری کے لیے یورپ سے جو توقع رکھی تھی اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کینیڈا: 12لاکھ ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا

    کینیڈا: 12لاکھ ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا

    اوٹاوا : 12 لاکھ کینیڈین ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کے خلاف کردیا، معاملہ عدالت میں جاپہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کی ایک خاتون اور اس کے بھانجے نے 12 لاکھ کینیڈین ڈالر کی رقم لاٹری میں جیتی، تاہم انعامی رقم کا چیک ملنے کے بعد خاتون نے اپنے بھانجے کو آدھی رقم دینے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری کمیٹی کی جانب سے دیئے جانے والے چیک پر خاتون اور ان کے بھانجے دونوں کا نام درج ہے، تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے لاٹری میں اپنے بھانجے کا نام اس لیے دیا تھا کیوں وہ اس کی قسمت اچھی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آدھی انعامی رقم اسے دے دوں۔

    کینیڈین خاتون باربارا ریڈیک کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھانجے کے خلاف عدالت میں کیس کروں گی اور اس سلسلے میں وکیل سے بات ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے بھانجے نے بتایا کہ لاٹری خریدتے ہوئے دونوں کے درمیان آدھی آدھی انعامی رقم رکھنے کا معاہدہ طے ہوا تھا، تاہم خاتون کا کہنا ہے بھانجا جھوٹ بول رہا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لاٹری کمیٹی کی خاتون سربراہ کا کہنا ہے کہ ’خاتون کی لالچ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی، عموماً لوگ لاٹری کی رقم خیراتی اداروں میں عطیہ کردیتے ہیں‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں