Tag: temperature

  • کراچی میں سائبیرین ہوائیں، رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں، رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

    کراچی : کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث سردی برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتےدرجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 24 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود ،موسم سرد اورخشک رہےگا ، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد اور ہواکی رفتار 12 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا سردی کی لہر 22 جنوری تک جاری رہے گی۔

    مزید پڑھیں : جمعہ کی رات ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کودرجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 6ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران موسم شدید سرد رہے گا ،برفباری اور بارش کے بعد بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطہ انجماد سےنیچے گرگیا ، زیارت میں درجہ حرارت منفی14 ،قلات میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

    ژوب میں درجہ حرارت منفی 2،دالبندین میں منفی 3، پنجگور اور نوکنڈی میں درجہ حرارت صفر جبکہ بارکھان میں کم سےکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

    بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

    کوئٹہ / پشاور/ گلگت بلتستان / کراچی : ملک کے بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، بالائی خیبرپختونخوا،جنوب مغربی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بادلوں کا راج ہے، بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی مزید بڑھا دی ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا گشت جاری ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھٹھرتے موسم کا راج ہے، گلگت بلتستان میں برفیلی ہوائیں لہو جمانے لگیں، گوپس اور استور میں کڑاکے کی سردی نے قلفی جمادی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی دو تک نیچے گر گیا، اس کے علاوہ اسکردو میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرداور خشک ہے۔

    یخ بستہ ہواؤں نے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرادیا ہے، کڑکتی سردی نے قلات ميں درجہ حرارت منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک تک پہنچادیا ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے بسیرا ڈال لیا، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بادل تو ہیں مگربارش کا امکان نہیں ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا،جنوب مغربی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سرسرا رہی ہیں، بادل بھی چھائے ہوئے ہیں مگربارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

  • کراچی میں قہر برساتی گرمی مزید دو دن تک جاری رہے گی

    کراچی میں قہر برساتی گرمی مزید دو دن تک جاری رہے گی

    کراچی: شہر قائد میں قیامت خیز گرمی مزید دو دن تک جاری رہے گی جبکہ آج شہر تینتالیس ڈگری پر جلتا رہا اور گرم ہواؤں نے شہریوں کا برا حال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر میں غضب ڈھاتا سورج اور سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے ساحل پر آباد کراچی تندور بن گیا، گرم ہواؤں کی وجہ سے آج بھی شہر کا درجہ حرارت تینتالیس ڈگری رہا جبکہ شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

    شہر میں بدھ تک ہیٹ ویوکا بھی خدشہ ہے، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں، علاوہ ازیں اندرون سندھ بھی سورج سوانیزے پر رہا، نوابشاہ سکھر اور حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس سے اوپر چلا گیا جس کے باعث شہری گرمی سے بلبلا اٹھے۔


    قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا


    دوسری جانب شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ایک طرف سورج آگ برسا رہے ہے تو دوسری طرف بجلی کی 12، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے شہروں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    کراچی میں جھلسا دینے گرمی اور ماہ رمضان میں بجلی کا بحران عذاب بن گیا ہے اور کے الیکٹرک کے ستم بھی جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں نو سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی بندش سے پانی بھی نایاب ہوگیا ہے۔


    کراچی میں قیامت خیز گرمی، لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا


    کراچی کے علاقے کھارادر کا غذی بازار میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ اس موقع پر ٹائر جلا کرکے ٹریفک بھی روک دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری رہنے کا امکان

    کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں نئے سال کے آغاز پر موسم مزید سردہونے کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ موسم شدید سرد اور پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کا راج برقرارہے ، ملک کےبیشترعلاقے آج سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، کراچی میں موسم نے پھر کروٹ بدلی، سردی دوبارہ شروع ہوگئی۔

    محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات سے کوئٹہ کی ہوائیں چلناشروع ہوں گی ، جس سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے جبکہ آج درجہ حرارت کم ازکم9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔

    پنجاب کےبیشتر علاقے آج بھی دھندلائے رہے، کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکاامکان ہے، بلوچستان میں خون جما دینے والی ٹھنڈ ۔۔قلات،اور کوئٹہ میں پارہ منفی آٹھ تک گرگیا۔

    لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہرآج بھی دھندلائے رہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ پشاور میں سال کی پہلی صبح کا آغازشدید سردی اور گرد آلود موسم کے ساتھ ہوا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کرا چی ،لاہو ر ،اسلام آباد ،پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ پنجاب کےمیدانی اور سندھ کےبالائی علاقے صبح کےاوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردواور استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نوریکارڈ کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں کل پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان

    کراچی میں کل پارہ 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، آج شدید گرمی پڑے گی، درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کل پارہ41ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کل پارہ41ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، جس سے سمندری ہوائیں بھی بند ہوئیں، درجہ حرارت میں اضافےکےباعث ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، نمی کے کم تناسب سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، پیر منگل بدھ کراچی والوں کے لئے شدید گرم رہیں گے، اس دوران درجہ حرارت اکتالیس کو بھی چھو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف اداروں کو خط لکھ کر موسم کی صورتحال سے مطلع کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کو شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، کراچی میں گرمی کا سلسلہ اتوار سے جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، سمندری ہواوں کی رفتار میں کمی کے باعث گرمی کی یہ شدت پورے ہفتے برقرار رہے گی۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں2روزبعددرجہ حرارت 40 سےبڑھ کر42 ڈگری تک جانے کا امکان


    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہر قائد میں آج شدید گرمی ہوگی

    شہر قائد میں آج شدید گرمی ہوگی

    کراچی: محکمہ ٔ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کردی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اختتام کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے‘ اس وقت شہرِ قائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔

    کراچی میں اچانک اتنی بارشیں کیوں ہونے لگیں؟*

    چیف میٹرولوجسٹ محمد اکرم انجم کے مطابق مون سون کے اختتام سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبرمیں بھی کراچی میں شدید گرمی پڑسکتی ہے۔

    انہوں مزید کہا کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باوجود کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم عوام گرمی سے بچنے کی روایتی تدابیر ضرور کریں۔

    کراچی کے عوام گرمی کی شدت خود کم کرسکتے ہیں*

    گزشتہ دنوں کراچی میں کئی سال بعد ہونے والی بارشوں کے بارے میں سابق چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا تھا کہ موسم میں اس اچانک تبدیلی کی پہلی اور سب سے بڑی وجہ تو موسمیاتی تغیرات کلائمٹ چینج ہے۔

    توصیف عالم کے مطابق، ’کلائمٹ چینج نے دنیا بھر کے موسم کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ صحراؤں میں برف باری اور بارشیں ہورہی ہیں، شدید سرد علاقوں میں گرمی پڑنے لگی ہے۔ جو علاقے گرم ہوتے تھے وہاں بھی اب ناقابل برداشت سردی پڑتی ہے۔ یہ سب کلائمٹ چینج کی کرامات ہیں‘۔

    یاد رہے کہ سنہ 2015 میں  کراچی شہر میں آںے والی  گرمی کی شدید لہر نے 1 ہزار سے زائد جانیں لے لی تھیں‘ جبکہ ہزاروں افراد بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔