Tag: temprary member select

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    سلامتی کونسل کے چار غیر مستقل ارکان کا انتخاب

    نیویارک: وینزویلا ، ملائیشیا ، انگولا اور نیوزی لینڈ نے اگلے دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی سیٹ جیت لی تاہم ترکی اور اسپین کا فیصلہ اگلے مرحلے میں ہوگا ۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے الیکشن میں وینزویلا، لاطینی امریکا ، ملائیشیا برِاعظم ایشیاء ، انگولا افریقا سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    مغربی یورپ کی دو سیٹوں کے لئے تین ممالک ترکی، اسپین اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جس میں ایک سیٹ پر نیوزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس ووٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

    ترکی اور اسپین کے مابین فیصلہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں ہوگا، تمام ممالک جنوری دو ہزار سترہ تک سلامتی کونسل کے رکن رہیں گے۔