Tag: Tennis icon

  • ٹینس آئیکون راجر فیڈرر دنیا کے ساتویں ارب پتی ایتھلیٹ بن گئے

    ٹینس آئیکون راجر فیڈرر دنیا کے ساتویں ارب پتی ایتھلیٹ بن گئے

    (24 اگست 2025): سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے ساتویں ارب پتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

    مشہور امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ میں جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق راجر فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

    راجر فیڈرر نے 2022 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، فوربز میگزین کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سوئس کھلاڑی نے اپنے کھیل کے دنوں میں کورٹ سے باہر مختلف کاروباری سرگرمیوں سے تقریبا ایک ارب ڈالر کمائے۔

    رپورٹ کے مطابق ان کی اس دولت میں نمایاں اضافہ ان کے جوتوں اور کپڑوں کے برینڈ ’آن‘ کی وجہ سے ہوا ہے، وہ لگاتار سولہ سال تک ٹینس کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق راجر فیڈرر ٹینس کے دوسرے ارب پتی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل رومانیہ کے سابق کھلاڑی ای اون سیریاک اس فہرست میں شامل ہوئے تھے جنہوں نے سنہ 1970 کے ’فرینچ اوپن‘ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور پھر اس کے بعد سرمایہ کاری کے ذریعے دولت کمائی۔

    ارب پتی کھلاڑیوں کی فہرست میں باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی مائیکل جارڈن، میجک جانسن اور لیبرون جیمز بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ باسکٹ بال ٹیم ’ملواکی بکس‘ کے کھلاڑی جونیئر برج کا نام بھی ارب پتی ایتھلیٹس میں آتا ہے جبکہ گالف سٹار ٹائیگر ووڈز بھی ارب پتیوں میں شامل ہیں۔