Tag: tennis star sania mirza

  • ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    نئی دہلی : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ بھارت کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نے انعامی رقم کرونا فنڈ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا فیڈریشن کپ ہارٹ ایوارڈ جیتنے والی واحد بھارتی بن گئی ہیں۔

    ثانیہ نے اس سال تین ریجنل گروپ کےلیے ڈالے گئے تقریباً 17 ہزار ووٹوں میں دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایشیا اوشیانیا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

    ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لیے انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر کیاجو یکم سے 8 مئی تک جاری رہی۔

    ڈبلز میں اول مقام حاصل کرنے والی اور کئی بار گرینڈ سلام فاتح ثانیہ 2016 کے بعد پہلی بار فیڈ کپ ٹیم میں شامل ہوئی تھیں جبکہ اس سال فیڈ کپ کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ گروپ ون کے لیے چھ کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

    اس ایوارڈ کا اعلان آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا جبکہ شائقین نے یکم تا آٹھ مئی کے درمیان آن لائن ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور ثانیہ نے 60فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے جس سے ان کی عالمی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔

    ثانیہ مرزا کو انعامی رقم دو ہزار امریکی ڈالر حاصل ہوئے جسے 33 سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے کوویڈ۔19 وبا کے خلاف لڑائی کے لیے تلنگانہ سی ایم ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • ثانیہ مرزا اور  شعیب ملک کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی

    ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی

    ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے ازدواجی معاملات مصیبت میں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب ان کی شادی میں دشواری ہورہی ہے اور ثانیہ نے شادی کی انگوٹھی کے بجائے کوئی اور انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، دوحہ میں ثانیہ  اور پارٹنر کارا بلیک نے بدھ کے روز  دوسرے راؤنڈ کا میچ جیت لیا، جہاں اس ہفتے ڈبلیوٹی ایونٹ کھیلا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا آج کل بالی وڈ اداکار رانا کے بہت قریب ہو رہی ہے، لیکن ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے شادی میں مصیبت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

    ثانیہ مرزا کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس پر ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر پیغام دیا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کا اعزاز دیا گیا ہے اور اب انھیں خواتین کے خلاف تشدد کیلئے لڑنا ہے ،

    کچھ عرصہ قبل ثانیہ مرزا کو بھارتی ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی میڈیا میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اختلافات اور علیحدگی کی خبریں کئی مہینوں سے گردش کرتی رہی تھی تاہم ثانیہ مرزا نے اچانک سیالکوٹ آکر اپنے سسرال میں اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ ایک ہفتے گزارنے کے بعد علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دے دیا تھا جبکہ شعیب ملک کا کہنا تھا  کہ میری اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، لیکن لڑائی اور طلاق کی خبریں میڈیا میں آئے دن پڑھنے کو ملتی ہیں۔