Tag: TENURE TRACK SYSTEM

  • ملک بھرکی جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

    ملک بھرکی جامعات کے اساتذہ کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھرکی یونیورسٹیوں کے ٹینیورٹریک سسٹم میں جانے والے پرفیسرز کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کردیا گیا۔

    ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسرکی تنخواہ ایک لاکھ چارہزار سے بڑھا کرایک لاکھ تیس ہزار کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ ایک لاکھ چھپن ہزارسے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار جبکہ پروفیسر کی تنخواہ دو لاکھ روپے سے بڑھا کرڈھائی لاکھ کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنیور ٹریک سسٹم میں جانے والے اساتذہ کی تنخواہ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔