Tag: terminate

  • مائیکرو سافٹ کا "انٹرنیٹ ایکسپلورر” ختم کرنے کا فیصلہ

    مائیکرو سافٹ کا "انٹرنیٹ ایکسپلورر” ختم کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن : مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ سال کے وسط میں مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا جائے گا۔

    دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 25 سال بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

    کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ15 جون2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا، یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔

    اس اقدام سے ونڈوز 10 کا طویل المعیاد سروسنگ چینل متاثر نہیں ہوگا جو کچھ عرصے سے ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال کیا جارہا ہے، اسی طرح ریٹائرمنٹ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپس یا دیگر سرور متاثر ہوں گے۔

    مائیکرو سافٹ نے چار سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور  پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

    کمپنی نے 2016 سے ہی ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کے پرانے ورژن کی سپورٹ ختم کردی تھی تاہم ویب براؤز کے نئے 2013 میں متعارف کرائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

    مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار اپنے صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے2020 کے آغاز میں اپنے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی۔

    بعد ازاں کمپنی نے 2020 میں نئے براؤز مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرایا تھا جسے مائیکروسافٹ نے گوگل کروم جیسا بنایا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کی ٹیم نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ کا بہترین استعمال کرنے کے لیے کمپنی کا ‘مائیکرو سافٹ ایج’ براؤزر استعمال کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 25 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

    انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کے ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

    اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا۔ فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

  • دورہ بھارت سے قبل ٹرمپ کا مودی کو بڑا جھٹکا

    دورہ بھارت سے قبل ٹرمپ کا مودی کو بڑا جھٹکا

    واشنگٹن : امریکا نے بھارت کوترجیحی ممالک کی فہرست سےنکال دیا اور بھارت کیلئے ٹیرف مراعات بھی ختم کردی ہیں، جس کے بعد بھارت جی ایس پی کافائدہ نہیں اٹھاسکےگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت کی تجارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، ٹرمپ انتطامیہ نے بھارت کے لیے ٹیرف چھوٹ ختم کردی اور ترجیحی ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیا، فہرست سے اخراج کے بعد بھارت امریکہ سے تجارتی مراعات حاصل نہیں کرسکےگا۔

    فیصلہ گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت سے پہلے کیاگیا ہے، مجموعی طورپربھارتی مصنوعات کیلئےچھبیس کروڑڈالرکی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے بھارتی برآمدی صنعت کا خاطر خواہ نقصان ہوگا اور اس عمل سےبھارت اورامریکہ کےفری ٹریڈ معاہدے پربھی منفی اثرات پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے، 2 روزہ دورے کے دوران وہ دہلی اور گجرات جائیں گے۔

    ٹرمپ کے  دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد  معاہدوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے بھارت امریکی صدر کی جانب سے گذشتہ سال اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر عاید کردہ محصولات سے بھی متاثر ہوا تھا اور اس نے دنیا کے تیس دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں امریکا کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت نے گذشتہ ماہ امریکا کی دسیوں مصنوعات پر ڈیوٹیاں نافذ کردی تھیں،ان میں ریاست کیلی فورنیا سے آنے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے بادام ، پھل اور خشک میوہ جات بھی شامل تھے