Tag: Terrible traffic accident

  • دلہن انتظار کرتی رہ گئی، دولہا خوفناک حادثے کا شکار

    دلہن انتظار کرتی رہ گئی، دولہا خوفناک حادثے کا شکار

    گھر پر اپنی بارات آنے کا انتظار کرنے والی دلہن پر قیامت ٹوٹ پڑی، بارات لے کر آنے والا دولہا ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    یہ اندوہناک حادثہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، ضلع جھانسی کانپور ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے آگے چلنے والی دولہا کی کار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ اس میں موجود دولہا سمیت چار افراد کو کار سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا، اور وہ موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ گیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے اس دوران کار میں سوار دو افراد کو کانچ توڑ کر باہر نکالا گیا اور انہیں شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے متعلقہ اسپتال بھیج دیا۔

    ادھر میں کار میں سوار لوگوں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔

  • سعودی عرب : خوفناک حادثہ، کار کنکریٹ بلاک کے نیچے دب گئی

    سعودی عرب : خوفناک حادثہ، کار کنکریٹ بلاک کے نیچے دب گئی

    ریاض : سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ روڈ پر ریاض میٹرو کے ایک پل سے کنکریٹ کا بلاک گاڑی پر گر گیا، گاڑی میں موجود خاتون ان کا بیٹا اور ملازمہ شدید زخمی ہوگئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ خاتون کی بہن ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ گاڑی المقصورہ ہال کے سامنے انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اچانک ریاض میٹرو کے پل سے کنکریٹ کا ایک بلاک گاڑی پر آ گرا۔

    حادثے کےبعد گاڑی رک گئی اور پوری فیملی کچھ دیر کے لیے گاڑی میں پھنس کر رہ گئی۔

    ترکیہ الاسمری نے بتایا کہ ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اورمتاثرین کو ھسپتال منتقل کیا۔ ٹریفک کے شدید اژدہام کی وجہ سے ھسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوئی، زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

    زخمی ہونے والی خاتون کے ہاتھ پر گہرا زخم آیا ہے جبکہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر بچے کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ملازمہ گاڑی کی عقبی نشست پر تھی اس کی بھی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور وہ ھسپتال میں زیرعلاج ہے۔ گاڑی پر کنکریٹ کا بلاک گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ہولناک ٹریفک حادثہ، سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ پڑی(کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    ہولناک ٹریفک حادثہ، سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ پڑی(کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

    ماسکو : روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کی مصروف سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ پڑی، حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرگ برگ کی سڑک پر دہشت ناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں پتھر ہوا میں اڑے اور کئی گاڑیوں پر جالگے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈرائیور سفر کا مزا لے رہا ہے اور آہستہ آہستہ گاڑی چلاتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جارہا ہے کہ اچانک سڑک ایک جانب سے پھٹ پڑی۔

    حادثے کے باعث پتھر اور گندا پانی اڑتے ہوئے گاڑی کی ونڈ اسکرین پر گرے پتھر لگنے سے گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جب کہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔