Tag: terriost

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر : صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر بھکر میں خانسر چوک کے قریب کی، جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت یوسف عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم، پستول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    وہاڑی: کرنل سہیل عابد شہید اپنی جان کا نظرانہ یپش کرکے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے وہاڑی کے عظیم سپوت کرنل سہیل عابد شہید نے سپہ سالار کا ہزارہ برادی سے کیا ہوا وعدہ نبھایا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری سے وعدہ کیا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    کرنل سیہل عابد شہید نے ہزارہ برادری کے خلاف مستقبل میں ہونے والے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو اپنی جان کی قربانی دے کر ناکام بنایا ہے،

    آپریشن رد الفساد کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے دہشت گردوں میں دو افغان خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے عید کے روز ہزارہ برادری کے خلاف شدت پسنددانہ کارروائی کرنی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہزارہ برادری نے کوئٹہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا دیا ہوا تھا، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی، آرمی چیف کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ہزارہ برادری کے عمائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے کوئی چیز اس کا نعم البدل نہیں ہوسکتی، ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک سزائیں دیں گے، تمام ریاستی ادارے شہریوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔