Tag: Terriosts

  • لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق 2 زخمی

    لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق 2 زخمی

    کوئٹہ : گوادر کی تحصیل جیوانی میں لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ تین اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر کی تحصیل جیوانی میں چیک پوسٹ کے قریب کھڑی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے  حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے کے گئے حملے کے نتیجے میں تحصیلدار جیوانی اور رسالدار میجر شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

    سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے، آخری غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہونے تک اس حملے میں 5 اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہیں۔

    سیکیورٹی زرائع کے مطابق حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں لیویز کی گاڑی اور چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

  • پاک فوج کی گلگت بلتستان میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

    پاک فوج کی گلگت بلتستان میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: پاک فوج نے گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں اسلحہ منتقلی کے دوران کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر گلگت بلتستان کے علاقے جگوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پڑھیں:  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہشتگردوں کے قبضے سے  2کلاشنکوف اور 12 میگزین، 1800 سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیاں، 5 رائفلیں، 2 پستول اور 270 ڈیٹونیٹر برآمد کی گئی ہیں‘‘۔

    فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکُش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، دونوں دہشت گرد ایک کار میں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کررہے تھے، گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’راولپنڈی میں سے پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے‘‘۔

  • اسپتال میں چھاپہ، ارشد پپو گروپ کا کارندہ گرفتار

    اسپتال میں چھاپہ، ارشد پپو گروپ کا کارندہ گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اسپتال میں چھاپہ ارشد پپو گروپ کا زیر علاج کارندہ گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کراچی کے ایک اسپتال میں چھاپہ مارتے ہوئے لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کے  کارندے بہرام بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکیورٹی اداروں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم ہفتے کے روز اولڈ ایریا میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران زخمی ہوا تھا اور وہاں سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوا گیا تھا، سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم بہرام بلوچ اغوا، قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر دہشت گردی کی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طبی ماہرین سے ملزم کی طبیعت کے بارے تفیصلی تبادلہ خیال کیا اور پھر اُسے وہاں سے باقاعدہ گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

    اسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران ملزم کے ساتھ رہنے والا فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم ملزم تین روز قبل علاج کے لیے اسپتال منتقل ہوا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی کراچی کے سول اسپتال سے لیاری گینگ وار کے کارندے گرفتار ہوچکے ہیں۔