Tag: territory

  • آذر بائیجان کی فوج کو آرمینیا کے ساتھ جنگ میں اہم کامیابی مل گئی

    آذر بائیجان کی فوج کو آرمینیا کے ساتھ جنگ میں اہم کامیابی مل گئی

    باکو: آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، آذری فوج کے دفاعی محاذ پر آرمینیا نے شدید گولہ باری کی جس کا آذری فوج نے بھرپور جواب دیا اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کی فوج اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آذری امور دفاع کے مطابق، گزشتہ رات آعدرہ، ہدروت، فضولی، جبرائل اور غوبادلی میں آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا۔

    آذری فوج کے دفاعی محاذوں پر آرمینیا نے شدید گولہ باری کی جس کا آذری فوج نے بھرپور جواب دیا اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا۔

    آذری بیان کے مطابق، تمام محاذوں پر آرمینی فوج کے بنیادی ڈھانچوں اور اس کے عسکری وسائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فوجی ساز و سامان، خوراک اور اسلحے کی قلت کا سامنا ہے۔

    علاوہ ازیں تمام محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور صورتحال آذری فوج کے قابو میں ہے۔

    اس سے قبل آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے تھے۔

    جنگ بندی کا معاہدہ نسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا تھا، فریقین کا تقریباً 3 ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

    اس سے قبل نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • اسرائیل فورسز کی مقبوضہ غزہ میں شدید بمباری

    اسرائیل فورسز کی مقبوضہ غزہ میں شدید بمباری

    یروشلم : فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں سدیروت نامی یہودی کالونی عمارت تباہ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ کی پٹی سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائل کے نتیجے میں’سدیروت‘ نامی یہودی کالونی میں ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ظلم و بربریت کی علمبردار اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال بمباری کی جبکہ اسرائیل میں نصب آئرن ڈوم میزائل شکن دفاعی نظام نے راکٹ کو فضا ہی میں تباہ کر دیا تھا۔

    اسرائیلی پولیس کے مطابق گزشتہ شام اسرائیلی سرحدی قصبے سدیروت پر دوسرا راکٹ داغا گیا تھا، اس کے نتیجے میں ایک گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے دو روز قبل اسرائیل نے مقبوضہ غزہ پٹی کے ساحل کو فلسطینی ماہی گیروں کےلئے بند کر دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سرحد پار آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کا ردعمل ہے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے مقبوضہ غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت کے ایک کمپاؤنڈ میں زیر زمین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا تاہم کارروائی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

  • شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

    شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

    سیئول: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کا تاریخی دورہ کیا اور صدر مون جے ان سے ملاقات کی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بھی اتفاق کیا۔

    کم جونگ ان کی جنوبی کوریا کے کامیاب دورے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا ملٹری رابطہ بھی جلد متوقع ہے، جبکہ اس دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ امن کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا، اور یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

    کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

    خیال رہے کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حق اور مخالفت میں مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خطے کے لیے موثر ثابت ہوگی اور جنگی صورت حال کے خاتمے کا پہلا قدم ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سرحد پار کر کےجنوبی کوریا پہنچے جہاں جنوبی کوریا کے سربراہ ’مون جے ان‘ نے شمالی کوریا کے رہنما کا بھرپور استقبال کیا جبکہ کم جونگ ان 65 سال بعد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔