راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جوانوں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے خبر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر اور بروقت جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد فورسز اور بےگناہ شہریوں پرحملوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ نے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 3ہفتوں سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا جن میں ایک میجر سمیت ایک درجن سے زیادہ اہلکارشہادت پا چکے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں درجن سے زیادہ حملہ آور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ابوظبی : اماراتی حکومت نے دہشت گردانہ حملے میں متاثر ہونے والے مصر کے کینسر اسپتال کی دوبارہ تعمیر کےلیے لاکھوں ڈالر امدادکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے رواں ماہ دھماکے کے باعث متاثر ہونے والے مصر ی دارالحکومت قاہرہ کے کینسر اسپتال کی ایک مرتبہ پھر تعمیر کےلیے 1 کروڑ 19 لاکھ درہم کی امداد دےکرانسانیت کی مثال قائم کردی۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظبی کے ولی عہد کی جانب سے دیا جانے والا چندہ اماراتی اورمصری عوام کے برادرانہ تعلقات میں اضافے کےلیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
مصر میں تعینات اماراتی سفیر جمہ مبارک الجونیبی کا کہنا ہے کہ شیخ محمد مصر کی ترقی، سیکیورٹی اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل مصری دارالحکومت قاہرہ کے کینسر اسپتال کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کے کینسر اسپتال کے باہر غلط سمت سے آنے والی ایک کار تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور 19 افراد زندگی بازی کی ہار گئےتھے۔
لندن : برطانوی پولیس نے ہم جنس پرستوں کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں جوڑے کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے بریڈفوردڈشائر میں انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر کاررروائی کرتے ہوئے 28سالہ مرد اور 25 سالہ خاتون کو ہم جنس پرستوں کی ریلی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار جوڑا ہم جنس پرستوں کی ریلی پر مبینہ طور پر گاڑی اور چاقو کے ذریعے حملے کی تیاری کررہا تھا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوائنٹ آپریشن تھا جس میں میٹروپولیٹن پولیس کے ایس او 15 انسداد دہشت گردی یونٹ اور خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کے اہلکاروں نے حصّہ لیا تھا۔
پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دونوں ملزمان کو دہشت گردی کی دفعات انڈر سیکشن 41 اور ٹیررازم ایکٹ 2000 کے تحت مقدمات بنائے گئےہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اہکاروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور جوڑے کے رہائشی علاقے میں شرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والے ہونے والا ہم جنس پرستوں کے پرائڈ فیسٹول پلان کے مطابق ہوگا، عوام کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی پر معمول کے مطابق عمل کریں۔
پولیس ترجمان نے عوام نے اپیل کی کہ ’کسی بھی عوامی تقریب میں کوئی مشتبہ حرکت کرتا نظرآئے، یا مشتبہ سامان یا شخص نظر آئے تو فوری طور پر میٹرو پولیٹن پولیس کو مطلع کریں۔
ویلنگٹن : سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کے بائیکرز گینگ نے بھی مسلمانوں کی حفاظت اور جمعے کی نماز کے دوران مساجد کے باہر پہرہ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے تھے جس کے بعد نیوزی لینڈ کا ہر طبقہ و ادارہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کررہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بائیکرز گینگ کی جانب سے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی و خفاظت کےلیے جمعے کی نماز کے دوران مساجد کے باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مونگریل موب، کنگ کوبرا اور دی بلیک پاور نامی بائیکرز گینگ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں مسلمان برادری کے ساتھ تحفظ کےلیے موجود رہیں گے۔
مونگریل موب کے صدر سونی فٹو کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ ہیملٹن شہر کی جامع مسجد کی سیکیورٹی دیکھیں گے اور اس وقت تک اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی معاونت کریں گے جب تک چاہیں گے۔
سونی فٹو کا کہنا ہے کہ انہں اپنے گینگ ممبران کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مسلم برادری کو جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران خدشات لاحق ہیں۔
خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ ی ادائیگی کی گئی جبکہ جمعے کی اذان سرکاری ٹی وی و ریڈیو پر براہ راست نشر کی گئی۔
سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلی نماز جمعہ مسجدالنور کے سامنے ادا کردی گئی، جمعے کی اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
جیسنڈا آرڈن نے اپنے خطاب میں حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں، مسلمانوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں، سارا نیوزی لینڈ غمزدہ ہے۔
یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔ مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں مشن موڑ پر واقع باہو پیٹرول پمپ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ اس وقت ہوئی جب موبائل میں مذکورہ پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلوایا جارہا تھا، فائرنگ سے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی رحمت اللہ اور پیٹرول پمپ کا ملازم فضل الرحمن موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار نعمان اور راشد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پراسپتال پہنچایا گیاجہاں کانسٹیبل نعمان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او یاسر آفریدی سمیت اعلیٰ پولیس حکام اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چار حملہ آور دوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے، حملہ آور واردات کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔
کوئٹہ : بلوچستان میں گزشتہ سال کی نسبت 2016میں دہشتگردی کے واقعات اور جانی نقصان میں اضافہ ہوا، پانچ خودکش دھماکوں سمیت 260واقعات میں 340افراد جاں بحق 638زخمی ہوئے، انفارمیشن بیسڈ کارروائیوں میں 351 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
بلوچستان کیلئے2016تلخ اور دلخراش یادوں کا سال رہا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 146بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف قسم کی دہشتگردی کے 255واقعات نے ایک سو اڑتیس افراد کی جان لی۔
جنوری میں پولیس، فروری میں ایف سی ، اگست میں وکلاء، اکتوبر میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور پھر نومبر میں شاہ نورانی پر خودکش حملوں میں دو سو دو افراد لقمہ اجل بنے، ان پانچ واقعات کے بھاری نقصان نے دوہزار سولہ کو گزشتہ تین سال کی نسبت خوانی ٹھہرایا۔
صوبے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں کمی ہوئی، 99واقعات میں 166اہلکار شہید 295زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد پولیس کی ہے ، فرقہ واریت کے واقعات میں بھی کمی آئی۔
تاہم کوئٹہ میں چار خواتین کا قتل غیرمعمولی واقعہ رہا، سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ بگٹی میں67 ہوئے جبکہ جانی نقصان کے حوالے سے کوئٹہ شدید متاثر ضلع رہا، جہاں 52واقعات میں 219افراد لقمہ اجل بنے جن میں بیشتر سیکورٹی اہلکار ہیں۔
سال بھرکے دوران اپیکس کمیٹی کے 8 اجلاس منعقد ہوئے جبکہ 3ہزار 92کومبنگ آپریشنز میں سول ہسپتال خودکش دھماکے کے ذمہ داروں سمیت 351دہشتگرد ہلاک جبکہ 7714گرفتار کئے گئے۔
ماسکو : روس نے مصر میں طیارے کی تباہی میں دہشتگردی کاخدشہ ظاہر کردیا ہے.
روسی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مصر میں طیارے کی تباہی میں دہشتگردی کا عنصر موجود ہے، واضح رہے کہ روس کی جانب سے طیارہ حادثے میں دہشتگردی کے امکان کا اظہارپہلی مرتبہ کیا گیاہے، طیارہ حادثے کے بعد روس نے حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے تک مصر کیلئے سیاحتی پروازیں بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
دوسری جانب تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بلیک باکس ریکارڈنگ میں سنی جانے والی آواز نوے فیصدتک بم کی معلوم ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اکتیس اکتوبرکو مصرمیں روسی مسافر طیارے کے حادثے میں دوسو چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
گورداسپور : بھارتی ریاست پنجاب کے شہرگورداسپورمیں پولیس اسٹیشن پرپانچ مسلح افراد کے حملے میں سات پولیس اہلکاروں اورتین شہریوں سمیت دوحملہ آور ہلاک ہو گئے۔
بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورمیں پانچ مسلح افراد نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع دینا نگر قصبے میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کردیا۔
حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی۔ بھارتی حکام نے پولیس اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سے پانچ بم برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
حملے کے بعد بھارت نے پاک بھارت سرحد سیل کردی اور بھارتی پارلیمنٹ سمیت دیگرشہروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ بھارت نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے بغیر کسی تفتیش کے حملے کا الزام پاکستان پر دھر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ پاک بھارت سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے دینا نگر میں کیا گیا، حملہ آور آرمی یونی فارم میں ملبوث ہیں۔
Security forces at Gurdaspur terror attack site (visuals delayed by unspecified interval) https://t.co/JnCjFfofyN
انڈین انٹیلی جنس نے اپنی غفلت پاکستان کے سرتھوپتے ہوئے گرداسپور میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرادیا۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈین انٹیلی جنس بیورو کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور افراد کا تعلق پاکستان کےضلع ناروال سے ہے۔
حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی
جائے وقوعہ پر موجود پولیس ترجمان کے مطابق اس نے خود اپنی آنکھوں سے ایک پولیس اہلکار کو زخمی ہوتے دیکھا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 3 شہری جبکہ6 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں اور نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب خالصتان تحریک دوبارہ قوت حاصل کررہی ہے اوربھارتی وزیر نریندر مودی کو بھارت میں ہی قاتل کہہ کر پکارا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی یونیفارمیں ملبوس 3 سے 4 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ایک کار چھینی اور اس کے بعد پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوگئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ گرد و نواح کی ریلوے پٹریوں پر سے 5 بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Pictures of civilians who left the area when SWAT teams reached the area where encounter began 1 hour ago.Delayed pix pic.twitter.com/Nu7PWNWzBJ
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں واہگہ بارڈر کی پاکستانی جانب ہونے والے خود کش حملے میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملہ کرنے والوں سے بھارتی سیکورٹی فورسز کا مقابلہ ختم ہوگیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے، اور صرتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔
سکھ اہلکار مورچہ سنبھالے ہوئے
گورداسپورحملےکابہانہ بناکربھارت نے پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کھیلنےسے پھر انکار کردیا ہے ۔سیکریٹری بورڈ نے کہا ہے کہ مکمل امن ہونے تک کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
علاوہ ازیں دفتتر خارجہ نے بھارتی ضلع گورداسپور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت دردی کی مذمت کرتا ہے۔
متاثرین سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
لاہور: پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظرسیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ارکان اسمبلی اور کارڈ ہولڈرز کے سوا کسی بھی شص کا اسمبلی حدود میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تمام غیر ضروری پول اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسبملی کی جانب سے جاری کئے گئے کارڈ کے علاوہ کسی کو بھی پنجاب اسمبلی اوراس سے ملحقہ سڑکوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کوپر روڈ کالج کے قریب ڈیوٹی فری شاپ کے پاس جبکہ ایوان اقبال کے قریب پنجاب اسمبلی جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کردیئے گئے ہیں۔
کراچی :سینٹرل جیل میں دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا جو سرنگ بنا ئی تھی اس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہے۔
کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ بناکر ساتھیوں کو چھڑانے کامنصوبہ ناکام بنانے کے بعد رینجرز کا سینٹرل جیل اور اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران جہادی لٹریچراور سیاسی جماعتوں کے پرچم برآمد کیے گئے ہیں۔
کراچی سینٹرل جیل کے قریب کھودی جانے والی سرنگ کے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں جس کے مطابق جیل کے فرنٹ سے دوسرا گھر جہاں دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقصد کیلئے سرنگ کھو دی وہ مکان پولیس اہلکار نے بھولو نامی رکشہ ڈرائیور سے خریدا تھا، جسے پولیس اہلکار نے چار گنا زائد قیمت پر دہشت گردوں کو فروخت کردیا۔
دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر اہل علاقہ کو بتایا کہ وہ یہاں اچار کا کارخانہ قائم کر رہے ہیں، اسی دوران نیلے رنگ کے ڈرم اور متعدد بیگز مذکورہ مکان میں لائے گئے، مکان خریدنے والوں نے اپنا حلیہ بھی بدل لیا اور کلین شیو ہوگئے۔
دہشت گرد سو(100) فٹ سرنگ کھود چکے تھے اور چالیس سے پچاس فٹ کھودنا باقی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو سرنگ کے ذریعے رہا کرانا تھا، منصوبے کی ناکامی حساس اداروں کی بڑی کامیابی کیساتھ ساتھ الارمنگ بھی ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک کس حد تک خطرنا ک اور وہ جدید کرمنا لو جی سے واقف ہیں۔
گذشتہ روز سرنگ ملنے کے بعد رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی، سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا۔ بعض قیدیوں کے قبضے سے سیاسی جماعتوں کے پرچم اور ریڈیو اور بجلی کی تاریں بھی ملی ہیں۔