Tag: terror attacks

  • کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    کویتی فورسز نے ایک ملزم کو کالعدم تنظیم کے لیے دعوت دینے اور سعودی عرب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سبق نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے کویتی شہری نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جو ملکی مفادات کی خلاف ورزی تھی۔

    تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی مرتب کی تھی۔

    پراسیکیوشن کے مطابق مذکورہ شخص نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا تاکہ اس تنظیم کے افکار کو عام کیا جا سکے۔

    سعودی عرب: گداگروں کو خیرات نہ دینے کی ہدایت جاری

    پراسیکیوشن کی تحویل میں لیے گئے ملزم کو اس کے خلاف عائد کیے گئے الزامات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مستونگ، پشاوراوربنوں دھماکوں پرملک بھرمیں یوم سوگ‘ قومی پرچم سرنگوں

    مستونگ، پشاوراوربنوں دھماکوں پرملک بھرمیں یوم سوگ‘ قومی پرچم سرنگوں

    اسلام آباد: مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پرملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پریوم سوگ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پرتمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے۔

    سانحہ مستونگ کے بعد شہر کی فضا بدستور سوگوار ہے اور سیاسی وانتخابی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ بیشترسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی دفاتردوسرے روز بھی بند ہیں۔

    نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے شہدا کو خراج عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے لیے قومی سطح پریوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی جس پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پشاور اور مستونگ میں دہشت گردی کے واقعات پراتوار کو یوم منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    سانحہ مستونگ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ شہدا کی تعداد 129 ہوگئی

    خیال رہے کہ 13 جولائی کو صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 129 افراد شہید جبکہ 146 زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    بنوں میں جمعے کی صبح متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں مزید 21 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایک ہفتے میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بارسلونا واقعےپرصدمہ ہے‘دعائیں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں‘عمران خان

    بارسلونا واقعےپرصدمہ ہے‘دعائیں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں‘عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بارسلونا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر صدمے کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بارسلونا واقعے میں دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد خوف کی فضا پیدا کرنا ہے۔


    اسپین میں حملے، 13 ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں تیز رفتار وین نے متعدد افراد کو کچل دیا تھا جس کے باعث 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔