Tag: terror incident

  • خیبرپختونخوا  میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72 واقعات رپورٹ

    پشاور: کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے 72واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سہ ماہی رپورٹ مرتب کرلی ، اے آر وائی نیوز نے پہلی سہ ماہی رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ میں دہشت گردی کے72واقعات رپورٹ ہوئے اور صوبے بھرمیں 644 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اہم آپریشنزمیں آپریشن سائلنس خیبرباڈرایریا میں کیاگیا، کوچہ رسالدارواقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو ہلاک کیا گیا اور صوبے میں مختلف آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے 15بھتہ خوری کے10واقعات رپورٹ ہوئے اور آپریشن کے دوران 59 مطلوب اشتہاریوں اور 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا کہ آپریشنز میں 65 کلو گرام بارودی مواد، 76 گرنیڈ ، ایک خودکش جیکٹ، 10ایس ایم جی گن اور 36 آر پی جے شل برآمد ہوئے۔

  • کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

     کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے، ٹریفک سڑکوں سے غائب  جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہے۔

    گزشتہ روز ہزارہ ڈیمو کرٹیک پارٹی کی جانب سے ہزار گنجی واقعہ پر کوئٹہ شہر میں ہڑتال کی کال دی تھی اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کے خلاف بلوچستان بار نے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

    ہڑتال کے باعث علمدار روڈ ، مشن روڈ ،کرانی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ان علاقوں میں سوگ کی کیفیت ہے۔

    بلوچستان بار ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز شہر میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔بار کے صدر بلال کاسی کے مطابق کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

    جمیعت علما اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پر حملے کے خلاف نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے باعث شہر میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے، مختلف مقامات پر پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار تعینات ہیں۔

    گذشتہ روز کوئٹہ میں 13افرادجاں بحق اور40سےزائد زخمی ہوگئےتھے۔

     کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ،جس میں ہزارہ برادری کے آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ،دہشت گردوں نے کوئٹہ کی قمبرانی روڈ پر سیکیورٹی فورسزکےقافلے کو بم سے نشانہ بنایا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

     شام ڈھلے کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام کے جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی گاڑٰی پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں مولانا فضل الرحمان بال بال بچ گئے تھے۔