Tag: terror

  • تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    تیئس مارچ کوحساس اداروں پرحملے کے منصوبےکا انکشاف

    اسلام آباد: تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کا انکشاف،دوسواسی دہشتگردوں کی افغانستان کےراستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد  تیئیس مارچ کوحساس اداروں پرحملےکی منصوبہ بندی کے لئے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسواسی دہشتگرد پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے بیس افراد کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سےہے۔

    ؎واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے غوری ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔

  • اسلام آباد: 23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

    اسلام آباد: 23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

    اسلام آباد :23 مارچ کو دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیاگیا ہے، پولیس  نے غوری ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں صغیر اور راجا سفیر شامل ہیں جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اکبرفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

    برآمد ہونیوالے اسلحے میں چھ کلاشنکوف، سیون ایم ایم کی ایک رائفل ،پستول اور تین ہزار کے لگ بھگ گولیاں شامل ہیں،تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ملزم اکبر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پرافواج کی مشترکہ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریڈ گزشتہ سات برس سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں کی جا رہی تھی۔

  • دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد، مدرسے پرنہیں ڈالی جاسکتی، سراج الحق

    دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد، مدرسے پرنہیں ڈالی جاسکتی، سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے اکیسویں ترمیم کے ذریعے لسانی بنیادوں پر ملک توڑنے والوں کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دیا ہے، رضا ربانی کے آنسو ضرور رنگ لائیں گے۔

    لاہور میں سابق امیر قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی ذمہ داری مسجد اور مدرسے پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

    انھوں نے کہا کہ دہشگردوں اور حکومت دونوں نے مذہب کو یرغمال بنالیا ہے، لسانی بنیادوں پر ملک توڑنے والوں کے لیے راستہ کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ مذہب کے خلاف اعلانِ جنگ کرکے حکومت امریکہ کو خوش کررہی ہے، اگر قومی وحدت قائم نہ ہوئی تو ایٹم بم بھی قوم کو تباہی سے نہیں بچا سکتا، رضا ربانی کے آنسو رنگ لائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات نے یقین دلایا کہ دینی مدارس کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا، پاکستان اب مزید لاشیں اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

  • کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کےدوران جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کےقریب کارمیں سوار ڈاکٹر شکیل اوج کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ڈاکرشکیل اوج کی کنپٹی پرلگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد نشانہ بنے جس سے ایک شخص موقعے پردم توڑ گیا جبکہ دوافراد اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے شفیق موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد معراج نامی شخص کو قتل کردیا، گبول ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم احمد جان کی بازی ہار گیا،جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا،اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد ریاض کو قتل کردیا،لیاری سے ایک شخص کی لاش ملی۔

    گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا،۔گلستان جوہر میں پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے چالیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتا کرلیا۔