Tag: terrorism in karachi

  • کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا، کے سی سی آئی کے عہدیداران کی دعوت پر ظہرانے میں شرکت کی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ شہر قائد میں امن وامان کے قیام سے معاشی استحکام پیدا ہوا ہے، صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔


    مزید پڑھیں: لیاری میں دہشتگردوں کا کوئی نام لیوا نہیں، ڈی جی رینجرز


    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےاعتماد کی بحالی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں، اس موقع پرانڈسٹری ممبران نے کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز کے اقدامات کو سراہا، انڈسٹری ممبران نے ڈی جی رینجرز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


    مزید پڑھیں: کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کردیں گے، ڈی جی رینجرز


  • کراچی میں دہشتگردی: انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی میں دہشتگردی: انصارالشریعہ نامی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں نئے گروہ کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حساس اداروں کے مطابق انصارالشریعہ نامی گروہ حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انصارالشریعہ نامی تنظیم اسامہ بن لادن اورایمن الزواہری سے متاثر ہے، اس گروہ نے پہلے داعش کی چھتری تلے مختلف کارروائیاں کیں بعد ازاں ان میں شدید اختلافات ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گروہ کو احمد فاروق نامی دہشت گرد چلارہا ہے، مذکورہ گروہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی حالیہ تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

    ماہ رمضان میں سائٹ ایریا میں افطار کے وقت ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں یہ ہی گروہ ملوث بتایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرنل (ر) طاہرناگی پر حملےمیں بھی انصارالشریعہ ملوث ہے،اس کے علاوہ اس گروہ نے مستونگ میں فورسز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔


    کورنگی فائرنگ: تین اہلکاراوربچہ جاں بحق، ڈی ایس پی،ایس ایچ اومعطل


    واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے بھی آج کورنگی میں پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کے واقعے میں اسی گروہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    حملے میں اے ایس آئی اور دو اہلکاروں سمیت ایک بچہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • وزیراعظم کراچی سے دہشت گردی کے لئے پرعزم

    وزیراعظم کراچی سے دہشت گردی کے لئے پرعزم

    اسلام آباد: ورزیر اعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف آج حب آئل ریفائنری کا افتتاح کرنےکے لئے حب آئے تھے۔

    افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پرحملے کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف حب میں آئل ریفائنری کے افتتاح کے بعد امن و امان کی صورتحال کے جائزے کیلئے کراچی بھی آئے۔

    اس موقع پرگورنرہاؤس کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعمل کیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم نے اس موقع پرکراچی سے تمام مافیازکا خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

    وزیراعظم نے دہشتگردوں کے ما لی نیٹ ورک توڑنے کیلئےتمام وسائل استعمال کرنےکا حکم بھی دیا۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی:چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے گلستان جوہر پولیس کی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گارڈن کے علاقے سے بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کرکے دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

    ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہو گیا،ناظم آباد ہی کے علاقے چاولہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک ثخص ہلاک ہو گیا جس کی فوری ثناخت نہیں ہو سکی،دوسری جانب حسن اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی سپر ہائی وے کے قریب سے بھی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی،گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    قائدآباد مرغی خانہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس ہالکار عبدالرعوف زخمی ہو،اورنگی گلشن بہار کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر طارق روڈ،قصبہ موڑ اور نارتھ کراچی میں فائرنگ سے تین افراد ذخمی جبکہ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالرشید زخمی ہوگیا۔