Tag: terrorism

  • جوتا پھینکنے کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کیلئے درخواست

    جوتا پھینکنے کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کیلئے درخواست

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ نعیمیہ میں آمد کے موقع پر ملزمان نے میاں نوازشریف پر جوتا پھینکا جس سے خوف وہراس پھیلا۔

    ملزمان کے اس عمل سے اہم شخصیت کے وقار کو دھچکا لگا اور ادارے کا تقدس بھی مجروع ہوا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کا اتنی بڑی سیاسی شخصیت کے خلاف اقدام ناقابل معافی اور دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار پھیلا۔

    نوازشریف پرجوتا اچھالنے والے ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی دفعات خارج کرنے کا حکم دے رکھا ہے جو قوانین کے خلاف ہے، لہٰذا انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے میں دہشت گردی کیدفعات کو شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب دہشت گردی نہیں رہا‘ جیمزمیٹس

    امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکزاب دہشت گردی نہیں رہا‘ جیمزمیٹس

    واشنگٹن : امریکہ کا نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ اب اس کی قومی سلامتی کا مرکز دہشت گردی نہیں بلکہ دوسری طاقتوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع نے امریکہ کی نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کا مرکز اب دہشت گردی نہیں رہا۔

    جیمزمیٹس نے کہا کہ ہماری توجہ اب چین اورروس سے بڑھتے خطرات پرہے، انہوں نے کہا کہ روس اورچین دنیا کو اپنے طرزحکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی وزیردفاع نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملٹری فنڈزاوردفاعی بجٹ میں کٹوتی سے اجتناب کرے۔

    جمیز میٹس نے واضح کیا کہ امریکہ اس سال اپنا دفاعی بجٹ 824 ارب ڈالرسے بڑھا کر878 ارب ڈالرکردے گا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ رواں برس دفاعی اخراجات کے لیے مختص فنڈ میں 10 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتے ہیں اورانہیں امید ہے کہ اضافی رقم بعض شعبوں کے بجٹ اور غیرملکی امداد میں کٹوتی کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی بجٹ میں 10فیصداضافے کی تجویز


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد یعنیٰ 54 ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکہ کی جانب سے دفاعی اخراجات میں دس فیصد اضافے کےاعلان کے بعد چین نے دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں، چین

    دہشت گردی کیخلاف جنگ کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں، چین

    بیجنگ : چین نے پاکستان کےحوالے سے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری صرف پاکستان ہی کی نہیں ہے، دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ذمہ داری تنہا پاکستان پر ہی عائد نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی برادری کی مشترکہ دشمن ہے، دہشت گردی کوکسی ایک ملک سےمنسوب نہیں کیاجاسکتا،اس کےخاتمےکیلئےعالمی برادری کومشترکہ کوششیں کرناہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کئی بار یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں ہیں، چین ان ممالک کا دفاع کررہاہے جو دہشت گردی کیخلا ف کارروائیاں کررہے ہیں۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے پرانگلیاں نہیں اٹھانی چاہئیں، انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر اس کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • سعودی عرب نے یمن کے 40 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی

    سعودی عرب نے یمن کے 40 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی

    ریاض : سعودی عرب نے چالیس مطلوبہ افراد کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے کروڑوں ڈالر انعامات کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حکومت مخالف مطلوب یمنی رہنماؤں اور سعودی عرب کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں ملوث چالیس افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ان مطلوب افراد کی گرفتار ی میں مدد دینے یا ان کے ٹھکانے کی اطلاع دینے والوں کو بھاری معاوضہ انعام میں دیا جائے گا۔

    جاری ہونے والی فہرست میں مطلوب افراد کی تصاویر اور نام کے ساتھ ساتھ گرفتار کروانے میں مدد دینے والوں کے لئے انعامی رقم لکھی گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق سب سے بڑی رقم 30ملین ڈالر حوثی باغیوں کے سربراہ عبد الملک حوثی پر رکھی گئی ہے، 11 مطلوب افراد پر 10ملین ڈالر، 10مطلوب افراد کی گرفتاری پر 20ملین ڈالر،ایک مطلوب پر15ملین ڈالر جبکہ فہرست کے باقی مطلوب عناصر پر5ملین ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔

     

     


    مزید پڑھیں : ریاض، حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب کنگ خالد ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا تھا ، جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنادیا تھا تاہم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    باغیوں کے ترجمان نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے میزائل حملے کا دعوی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 800 کلومیٹر تک مار کرنے والے برقان ایچ ٹو نامی میزائل داغا گیا ہے جو اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا جبکہ حملے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

    پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

    چمن : پاک افغان بارڈر پر سرحد پار دہشت گردی کو روکنے کے لئے پاکستان نے اہم قدم اٹھا لیا، بارڈر لائن پر خاردار تاریں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والے دہشت گردوں کی روک تھام کیلئے پاک فوج نے اہم ترین قدم اٹھا لیا، شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر خاردار تاریں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تیئس سو چوالیس کلو میٹر طویل باڑ لگائی جائے گی جبکہ سات سو پچاس قلعے تعمیر کئے جائیں گے، خاردار تار لگنے سے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا سدباب کیا جاسکے گا تاہم افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لئے افغان حکومت سے سنجیدہ اقدامات کی توقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر750 قلعے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 95 قلعے مکمل ہو چکے ہیں، 82 زیرتعمیر ہیں۔ 2344 کلو میٹر طویل سرحد میں سے 43 کلو میٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔


    مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل


    یاد رہے کہ جون2017میں پاک افغٓن سرحد پرباڑلگانے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا تھا، پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اورخیبرایجنسی میں باڑ لگائی گئیں تاکہ پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی صورت حال کو بہتربنایا جا سکے اور سخت نگرانی کا سلسلہ جاری رہے۔

  • پاکستان امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے،  اعزاز چوہدری

    پاکستان امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہیں، پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف موثرکارروئیاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے وطن کیلئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اعزازچوہدری نے کہا یوم دفاع ملکی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، اس روز مسلح افواج نے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی برادری کےساتھ ملکرکرجنگ لڑرہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے موثرکارروائی کرکے بڑے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا، دہشتگردی کیخلاف امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اعزازچوہدری نے کہا پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیےاستعمال نہیں ہونے دیں گے افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، افغانستان کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ‘اعزازچوہدری


    دفاعی اتاشی میجر جنرل سرفرازعلی نے کہا پاکستانی فوج نے مختلف محاذپر بہت سی قربانیاں دیں، خطے کو پرامن بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

    تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ، وزارت دفاع کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے اس قبل بھی  امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرامن افغانستان کے لیے کوششیں کیں، 38 برس سے غیرمستحکم افغانستان سے پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا، پاکستان دہشت گردوں کےمحفوظ ٹھکانےنہ ہونےکا کئی باربتا چکا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےعزم کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، افغان قیادت ہی مفاہمتی عمل کوکامیاب بنا سکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹوئٹر نے 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کردیے

    ٹوئٹر نے 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کردیے

    نیویارک : سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے آن لائن دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دباؤ کے نتیجے میں 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کر دیے۔

    ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موثر بنانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے ایک ٹول کو مزید بہتر کیا ہے جس نے دنیا بھر میں پھیلے دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کے زیرِاستعمال 3 لاکھ اکاؤنٹ بند کرنے میں زبردست مدد فراہم کی اور تقریباً 95 فیصد اکاؤنٹ اسی ٹول کی مدد سے بند کیے گئے۔

    سوشل میڈیا پر بلاتصدیق پوسٹ سے انتہا پسندی پھیل رہی ہے*

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار حکومتوں کی جانب سے دیے جانے والے ڈیٹا بیس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘ جس کے سبب اس عفریت پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اس نئے ٹول کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں پیغامات کو پڑھنا ایک نا ممکن عمل ہے۔

    یاد رہے کہ ٹویٹر کے اس وقت پوری دنیا میں 32 کروڑ 80 لاکھ صارفین موجود ہیں جن میں سے تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ صارفین صرف امریکا میں ہیں۔


    اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

  • دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبےمتحد ہیں‘ مریم اورنگزیب

    دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبےمتحد ہیں‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام صوبوں اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب عضب ،رد الفساد اور خیبر فور سمیت دہشت گردی کے خلاف اہم اقدامات میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم غیرمتزلزل ہے جس کے باعث دہشت گرد تنظیموں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف حتمی کارروائی کی گئی۔

    وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کےمستعفیٰ ہونے سےمتعلق قیارس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار وزیرداخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔


    وزیر دفاع اوروزیرداخلہ کےدرمیان بات چیت بند جب کہ دہشت گردآزاد ہیں‘ فواد چوہدری


    واضح رہےکہ گزشتہ روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی آپس میں بول چال ہی بند ہے تو دہشت گرد متحد بھی ہوں گے اور کارروائیاں بھی کریں گے تو ایسے میں ملک میں بدامنی نہیں ہو گی تو کیا ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے بڑے واقعات کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کےدوران افغانستان میں دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا گیا۔

    کانفرنس میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈرز نے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی کے الزامات کو رد کر دیا۔

    کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ملک کے اندر جاری خلفشار دور کرے ۔ کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • آرمی چیف کی پاک فوج کے غازیوں سےملاقات

    آرمی چیف کی پاک فوج کے غازیوں سےملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے غازیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ہیروزہیں،آپ کو کبھی نظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے،انشا اللہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے.

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے والے غازیوں نے عسکری قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آپ ہمارے ہیروزہیں،آپ کو کبھی نظراندازنہیں کیا جا سکتا ہے،انشااللہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، امن کے لئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

    دیگرسربراہان کا پیغام


    جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل زبیرحیات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کونظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ، نیول چیف ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج شہدا اور زخمیوں کےلواحقین کا خاص خیال رکھ رہی ہے،ایئر چیف سہیل امان نے کہا کہ امن کے لئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    واضح رہے کہ اپنے منصب کو سنھبالتے ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے تجربات نے ہمیں جنگ کیلئے مزید سخت بنا دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فوجی جوان ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنائیں۔