Tag: terrorist arrested

  • سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے نفرت انگیز مواد برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، اسٹیکرز اور کتابیں لوگوں میں تقسیم کر رہا تھا، دہشت گرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے ساہیوال کے نواحی گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد محمد طاہر کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج سے ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے بارودی مواد پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، تیار آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی نے محکمہ سول ڈیفنس کو طلب کر کے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sahiwal-terrorists-of-banned-organization-arrested/

    اس سے قبل محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے سولجر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید محمد موسیٰ رضوی عرف کامران کو گرفتار کیا تھا جو کافی عرصے سے روپوش تھا۔

    ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم زینبیون بریگیڈ سے ہے، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 ستمبر 2023 کو تیموریہ کے علاقے میں ’فرقہ وارانہ دشمنی‘ پر قاری خرم کو گولی مار کر قتل کیا جبکہ محمد مدنی اور نوید خان زخمی ہوئے تھے۔

  • گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

    گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

    لاہور : برکی سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کا کہنا ہے کہ وہ چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، دوران تفتیش اس نے اہم انکشافات کیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برکی سے پکڑے گئے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ کو افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔

    خودکش بمبار شمس اللہ کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ دی، ٹریننگ کے بعد اسے چمن کے راستے پاکستان بھجوایا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

    خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بتایا دوران ٹریننگ اس کو نشہ اور دیگر ادویات استعمال کرائی جاتی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کرایا اور خودکش جیکٹ بھی فراہم کی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں 146 آئی بی اوز آپریشن کرکے11 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔

    جن شہروں میں کاروائیاں کی گئیں ان میں سرگودھا، پنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد شامل ہیں، میانوالی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد، 2آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوز تار پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    گرفتاردہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان ،عمیر، ظفراقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں ڈیڑھ ہزار کومبنگ آپریشنز کے دوران 400 سے زائد مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • سندھ کی کالعدم تنظیم ’ایس آر اے‘ کا مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار

    سندھ کی کالعدم تنظیم ’ایس آر اے‘ کا مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے جامشورو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے جامشورو میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشت گرد کو جامشورو یونیورسٹی کے قریب سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عزیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کوٹری ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے مقدمے میں مطلوب تھا، دہشت گرد مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ملزم سی ٹی ڈی تھانے پر دہشت گردی کی وارداتوں کے کیس میں بھی مطلوب تھا، دہشت گرد کے اہم ساتھی ہالارچانگ کو عدالت پہلے ہی چودہ سال سزا سنا چکی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ : بیرون ملک فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ : بیرون ملک فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ 

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم احسان الحق نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کےپی کو مطلوب تھا، ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے، ملزم دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کا تعلق صوابی سے ہے، جسے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

    نیو یارک : پولیس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا، جس کی دہشت کے باعث کئی گھنٹوں تک علاقے کا محاصرہ جاری رہا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لائیو ویڈیو میں مسلح شخص کی وجہ سے مین ہٹن کے مشرقی علاقے میں واقع عمارت کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری دیکھنے میں آئی۔

    نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اس شخص کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کرتی رہی، جو بظاہر 60 سال کے قریب کا تھا اور اس کے پاس شاٹ گن موجود تھی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کے پاس سے ایک بیگ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا ہے کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔

    مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کر پستول اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔

  • سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    دادو: سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    ایس ایس پی تنویر حسین تونیو نے کہا کہ گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

    ملزم سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ایس ایس پی دادو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ2015 مئی میں کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے کے والوں اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے صفورا بس حملہ میں ملوث طاہر حسین منہاس عرف سائیں، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، اسد الرحمٰن عرف مالک، حافظ ناصر عرف یاسر اور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کو گرفتار کیا تھا۔