Tag: Terrorist Attack

  • بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی

    بنوں: ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید، 3 زخمی

    بنوں: تھانہ بکا خیل کی حدود میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا جبکہ 3 زخمی ہوگئے، شہید اور زخمی ایف سی اہلکاروں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق بنوں میں ایف سی قلعہ باغ پر دہشتگردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، باغ ایف سی قلعہ باران ڈیم کے ساتھ پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔

    لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کا فیصلہ

    پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔

  • تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا

    تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا

    تربت نیول بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں بےبنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان دہشت گردی واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے پھر منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں، جن کے ذریعے تربت نیول بیس پر حملے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خدکوچہ تھانے کی جو ویڈیوز پھیلائی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں۔

    بےبنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں۔

    پاک فوج، سیکیورٹی ادارے شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی

    بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی

    بنوں: تھانہ میریان پر شرپسندوں نے رات گئے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے میں نصب تھرمل کیمرے کونشانہ بنایا، اس دوران چھوٹے، بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں بھی کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا تھا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی قتل

    پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے نویں، دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو جلا دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے عیدک میں 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگائی۔

    کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ

    نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • شمالی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت

    شمالی وزیرستان: دہشتگرد حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید اور کیپٹن محمد احمد شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں، جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کراچی کے رہائشی تھے جبکہ 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید تلہ گنگ کے رہائشی تھے۔

    اس موقع پر صدر مملک آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ان پائیدار اصولوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، جس کے دوران پاک فوج نے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گرد کے خلاف غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھا ہے۔

    صدر مملک کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی زندہ مثال ہے، وطن کے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    ژوب : پاک سکیورٹی فورسز  نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ارادوں کا ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر ژوب میں سمبازہ کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

    اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوان بھی شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شہداء میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان، سپاہی ندیم شہید شامل ہیں جبکہ واقعے میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک افواج ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

     

  • لکی مروت : دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت : دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ روڈ پر معمول کے گشت کے دوران فائرنگ کی گئی، ڈی پی او لکی مروت اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچ گئیں۔

    فوری طور پر زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا، شہید ہونے والوں میں سیف علی اور بشیرالرحمان شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کے نام انعام اللّٰہ، ڈرائیورامداداللّٰہ اورعصمت اللّٰہ معلوم ہوئے ہیں۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فوسرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مفرور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ اب صرف دہشت گرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے، مقدمات میں دہشت گردی کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کی سیکشن شامل ہوں گی۔

  • بنوں : سی ٹی ڈی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

    بنوں : سی ٹی ڈی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ

    بنوں : کے پی کے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر درجنوں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا، فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 20 سے25 تک بتائی جارہی ہے، اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے اور اطراف کی گلیوں کو سیل کردیا گیا، شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہل کار شہید

    واضح رہے کہ آج صبح خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کرکے پولیس اہل کاروں کو شہید کردیا۔

    لکی مروت میں رات گئے تھانہ برگئی پر دستی بموں اور راکٹ لانچرز سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

  • دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، فورسز الرٹ رہیں، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، فورسز الرٹ رہیں، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں ، فورسز الرٹ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجگور اورنوشکی میں شہید سیکیورٹی فورسزکےجوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

    وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جومانی نہیں جاسکتی تھیں، جس کے باعث مذاکرات آگے نہیں چل سکے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارڈرایریاز میں یہ لوگ موجودہیں، ٹی ٹی پی کے بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلام آباد میں مارے گئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ٹی ٹی پی نے دس کوششیں کی ہیں ، ہمارے لوگ ابھی بھی گئےہیں لیکن مذاکرات آگےنہیں بڑھ سکے، اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ٹی ٹی پی کی شرائط ہماری حکومت کوقبول نہیں۔

    نوشکی اور پنجگور حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعات میں کمیونی کیشن پکڑی گئی ہے ، یہ لوگ افغانستان اور بھارت کےساتھ رابطے میں تھے، ہمارے7لوگ شہیدہوئے ہیں۔

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ دہشت گردملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، ہم نےتمام چیف سیکرٹریزکوہدایت کی ہےفورسز کو الرٹ رکھیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے۔

    دوسری جانب اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا دہشت گردانٹرینٹ کواستعمال کرتے ہیں ، کل کےواقعے میں بھی دہشت گرد واٹس ایپ استعمال کررہے تھے، دہشت گرد واٹس ایپ پر اپنے ماسٹرزکےساتھ لائیو رابطے میں تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، گھڑیوم میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں37سالہ نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گیا تاہم دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پاکستان باربارافغانستان کو مؤثربارڈر کنٹرول کیلئےکہہ رہاہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔