Tag: terrorist attack failed

  • خیبرپختونخوا : لکی مروت تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    خیبرپختونخوا : لکی مروت تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    صوبہ خیبرپختونخوا میں لکی مروت تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جو کامیاب نہ ہوسکا، پولیس نے جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا۔

    پولیس کے مطابق 10 سے 12 دہشت گردوں نےمورچہ زن ہوکر لکی مروت تھانے پر حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی نقل وحرکت بھانپ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس پردہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اس موقع پر پولیس کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے لکی مروت تھانے کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

    آرپی او بنوں سجاد خان کی جانب سے بھی بروقت اور مؤثرکارروائی پر گمبیلا پولیس کے جوانوں کو شاباش دی گئی۔

    حملے کے وقت دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس اہلکار مکمل طور پر الرٹ تھے، ان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے فتنہ الخوارج کوئی نقصان کیے بغیر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈیرہ اسماعیل خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی روڑی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کر دیا۔

    حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ماہرانہ انداز سے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس نے کلاچی روڑی چیک پوسٹ کے قریبی علاقوں کی سکیورٹی سخت کر کے دہشت گردوں کے راستے محدود کردیئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی مقام پر دہشت گردوں نے حمہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔