Tag: Terrorist attacks

  • دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف

    دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف

    سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملوں میں ’’پب جی‘‘ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ پولیس چوکی حملے میں ملوث 3 گرفتار دہشت گردوں نے رابطے کے لیے پب جی استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے پب جی پر ایک چیٹ گروپ بنایا ہوا تھا، اور اس میں وہ معلومات شیئر کرتے تھے گرفتار ملزمان آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کامیاب کارروائی میں پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

    28 اگست کو دہشت گردوں نے پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار رحمان اللہ جاں بحق جب کہ 2 پولیس اہلکار شفیع اللہ اور محمد ایاز زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر کے سی سی ٹی وی کیمروں اور سی ڈی آر کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا، گرفتار دو ملزمان کا تعلق سوات نویکلے سے ہے، جب کہ ایک ملزم کا تعلق اوڈیگرام سے ہے، جن کی شناخت محمد حارث ولد معراج الدین، برہان اللہ ولد محمد موسیٰ، شہزاد ولد حمید گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • دہشت گروں کا  ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ، 5  جوان شہید

    دہشت گروں کا ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ، 5 جوان شہید

    راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کےعلاقے سنگن میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گروں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا، حملے میں شہید ہونے والوں میں حوالدارظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ، لانس نائیک ناصرعباس،لارنس نائیک بشیراحمد،سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے ، دہشت گردوں کے فرار کی راہیں مسدودکی جارہی ہیں، اس طرح کےبزدلانہ واقعات کے پیچھے دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایسےبزدلانہ حملوں سےامن و امان کی فضاخراب نہیں ہونےدیں گے ،سیکیورٹی فورسزدشمن کےتمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی۔

  • دہشت گردوں کو بلوچستان  میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات بلوچستان میں ہمارے سپاہئیوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، جسکےنتیجےمیں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے ، میری دعائیں اورہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں، ان دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور انہیں بلوچستان میں امن سبوتاژکرنےنہیں دیں گے۔

    یاد رہے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیے ، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی۔

  • لندن میں آج پھر فائرنگ، ایک شخص زخمی، بارہ افراد گرفتار

    لندن میں آج پھر فائرنگ، ایک شخص زخمی، بارہ افراد گرفتار

    لندن : برطانیہ میں آج پھرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دہشت گرد حملوں کے بعد پولیس کارروائیوں میں بارہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشتگرد حملوں کے بعد لندن پولیس ایکشن میں آگئی، مشرقی علاقے بارکنگ میں کارروائی کر کے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بارکنگ میں کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ علاوہ ازیں آج ایسٹ ہیم میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات لندن بریج پر حملہ آوروں نے تیزرفتار وین سےمتعدد راہگیروں کوکچل دیا تھا ۔ واقعے کےبعد پل پر افراتفری مچ گئی۔ جان بچانے کیلئے کئی افراد نےدریامیں چھلانگ بھی لگائی۔

    دوسراحملہ لندن بریج سے کچھ دور واقع معروف فوڈ مارکیٹ بورو میں ہوا۔ تین حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں گھس کر چاقو سےشہریوں پر حملہ کیا۔


    مزید پڑھیں : لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    پولیس نے جائے وقوعہ پرتینوں دہشت گردوں کومار گرایا، ہلاک حملہ آوروں نےجعلی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دونوں دہشت گرد حملوں میں سات افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بائیس مئی کو مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران خودکش حملےمیں بائیس افراد کی جان گئی تھی۔