Tag: terrorist funding

  • را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی سول اسپتال میں عیادت کے موقع پر کیا، اس کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی کوئٹہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کوئٹہ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال آئے اور فرداً فرداً سب زخمیوں کی عیادت کی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کر رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا۔


    مزید پڑھیں: کوئٹہ، پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 اہلکار شہید 22زخمی


    انہوں نے کہا کہ باغی قوم پرستوں کی کمر توڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی آئی جی پولیس ودیگرحکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • دہشتگردوں کی مالی امداد کرنے والے 20کھاتوں کا سراغ

    دہشتگردوں کی مالی امداد کرنے والے 20کھاتوں کا سراغ

    کراچی: ایف آئی نےدہشتگردوں کوفنڈنگ کرنےوالے بیس کھاتوں کا سراغ لگالیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو ساڑھے تین سو مشتبہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردی گئیں ہیں۔

    دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی اداروں کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں، دہشتگردوں کی مالی امداد کرنے والے کھاتوں کا سراغ۔ مل گیا ہے۔

    ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اکبر ہوتی نے گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے بیس کھاتوں کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔

    ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں ہونے والی اہم ملاقات میں ڈی جی ایف آئی نے ساڑھے تین سو کھاتوں کی تفصیلات گورنر اسٹیٹ بینک کو پیش کردیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سو اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہورہے ہیں، ایف آئی نے دہشتگردوں کی مالی امداد میں ملوث بیس کھاتوں سمیت دیگر مشتبہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو چارسو اکاؤنٹس کی فہرست تحقیقات کیلئے دی گئی تھی۔