Tag: terrorist group

  • کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

    کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار

    اقوام متحدہ نے کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دیدیا ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے، بالخصوص عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان میں افغان طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں حملے کرنے کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کوافغانستان کے طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو القاعدہ سے آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ مل رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے لوگ دہشت گرد کارروائیوں کیلئے کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کررہے ہیں، افغانستان میں دہشت گرد گروپ کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار کے درمیان جنگجو ہیں، ان دہشتگردوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کیمپ ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں قائم ہیں، کابل پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کو تیار نہیں، افغانستان دہشت گردی کا مرکز بنتا جارہا ہے جسکی براہ راست ذمہ دار افغان طالبان حکومت ہے۔

  • پنجاب کا خطرناک دہشت گرد گروہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    پنجاب کا خطرناک دہشت گرد گروہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد گروہ کو 7جنوری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کی احکامات دے دیئے۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر پولیس نے پانچ ملزمان سے کی گئی تفتیش کی مکمل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرکےملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، سی ٹی ڈی نے5ملزمان کو 15دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

    اس حوالے سے تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، ملزمان سول سیکریٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

  • ایران میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کرنے کا اعلان

    ایران میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل پیش کرنے کا اعلان

    تہران : امریکا کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے قانون سازی کے اعلان کے بعد ایران نے بھی امریکا پرجوابی وار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی مجلس شوریٰ کی قومی سلامتی و خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین حشمت اللہ فلاحت بیشہ نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کریں گے جس میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔

    حشمت اللہ فلاحت سازی کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکا کی طرف سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے اعلان کا رد عمل ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے تین بڑے بلاک اس بل کی حمایت کریں گے۔

    ایرانی رکن پارلیمنٹ فلاحت بیشہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا تو ہم پارلیمنٹ میں امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش کریں گے، اس بل میں امریکی فوج کو ‘داعش’ کی طرح دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا باقاعدہ اعلان آج کرے گا

    یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاسداران انقلاب کو بطور غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری کررہی ہے جس سے ایران پر امریکی دباو میں اضافہ ہوگا لیکن امریکی عہدیداران اس حوالے سے تقسیم ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو ایران کی مسلح افواج میں اہم مقام حاصل ہے جس میں خاص معاشی فوائد بھی دیئے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسلامی پاسداران انقلاب کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد دشمنان اسلام سے لڑنا اور انقلابی رہنماؤں کی سیکیورٹی تھا اور اب بھی روایتی فوجی یونٹ کے بجائے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسدران انقلاب کی ہے۔

  • امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا باقاعدہ اعلان آج کرے گا

    امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا باقاعدہ اعلان آج کرے گا

    واشنگٹن : امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایران پر دباؤ کو مزید بڑھانے کے لیے آج (پیر کو) پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ طویل عرصے سے زیر غور فیصلے کا اعلان متوقع طور پر پیر تک کردے گی اور متعلقہ دفاعی عہدیدار اس کے اثرات سے آگاہ ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسلامی پاسداران انقلاب کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد دشمنان اسلام سے لڑنا اور انقلابی رہنماؤں کی سیکیورٹی تھا اور اب بھی روایتی فوجی یونٹ کے بجائے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسدران انقلاب کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو ایران کی مسلح افواج میں اہم مقام حاصل ہے جس میں خاص معاشی فوائد بھی دیئے گئے۔

    ٹرمپ انتظامیہ پاسداران انقلاب کو بطور غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری کررہی ہے جس سے ایران پر امریکی دباو میں اضافہ ہوگا لیکن امریکی عہدیداران اس حوالے سے تقسیم ہیں۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ پینٹاگون اور سی آئی اے کو اس فیصلے پر تحفظات ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس اقدام سے امریکی فوجیوں کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق پیر کو ہونے والا متوقع اعلان اس اعتبار سے پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہو۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 2015 کے معاہدے سے دست برداری کے بعد ایرانی پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے، ٹرمپ نے انتظامیہ نے 8 مئی 2018 کو ایران کے ساتھ دیگر عالمی طاقتوں کے ہمراہ کیے گئے عالمی جوہری معاہدے کو منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے دستخط کیے تھے اور دیگر ممالک میں برطانیہ، جرمنی، روس، فرانس اور چین شامل تھے۔

    امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر 2018 کو ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کردیا تھا جس میں ایران کے توانائی، فنانشل اور جہاز رانی کے شعبہ جات شامل تھے اور کہا گیا تھا کہ امریکی پابندیوں سے 700 سے زائد ایرانی کمپنیاں اور ہزاروں لوگ متاثر ہوں گے۔

    ایران پر معاشی پابندیوں کے حوالے سے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندی کا مقصد اس کے رویے میں تبدیلی لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کو 12 نکات پر مشتمل لسٹ فراہم کردی گئی ہے اگر ایران پابندیوں سے بچنا چاہتا ہے تو اس کو مذکورہ نکات پر عمل کرنا ہوگا۔

  • کالعدم تنظیم کے قیدی اعظم اورعطا سکھر سے کراچی جیل منتقل

    کالعدم تنظیم کے قیدی اعظم اورعطا سکھر سے کراچی جیل منتقل

    کراچی: کالعدم تنظیم کے قیدی اعظم اور عطا سکھر سے کراچی جیل منتقل کردیا گیا ہے، دونوں دہشتگردوں کو تین فروری کو پھانسی دی جائے گی۔

    ڈاکٹر علی رضا قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو سزائے موت پرعملدرآمد کیلئے سندھ پولیس نے سکھر سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں کو تین فروری کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مجرموں کو ورثاء کی درخواست پر کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں، دونوں کو 3 فروری کو سکھر جیل میں پھانسی دیدی جائے گی، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان تنظیم سے ہے۔

    محمد اعظم اورعطاء اللہ کو فرقہ ورانہ قتل میں موت کی سزاسنائی گئی تھی، جنھوں نے دو ہزار ایک میں سولجر بازارتھانے کی حدود میں ڈاکٹرعلی رضا کو قتل کیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر  دو ہزار ایک  میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    دونوں مجرموں نے  دو ہزار سات  میں سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں ، جنھیں مسترد کردیا گیا تھا جبکہ صدر مملکت نے بھی ان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔