Tag: terrorist killed

  • خیبر: سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

    خیبر: سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

    راولپنڈی : صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

    ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کےتبادلےمیں مطلوب دہشت گردعارف اللہ عرف داداللہ ہلاک ہوگیا۔

    یاد رہے دو روز قبل فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےمیر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا ، جس میں ایک دہشت گردماراگیا تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

    اس سے قبل نو اکتوبر کو آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ہلاک

    کراچی : ہاکس بے روڈ پر سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگیا، سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہاکس بے پر ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو مقابلے بعد زخمی کردیا۔

    ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعید لوہا کے نام سےہوئی ہے، اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کالعدم دہشت گرد تنظیم کا خطرناک دہشت گرد تھا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم سے2بم بھی برآمد ہوئے جسے ناکارہ بنادیا گیا اس کے علاوہ 40گولیاں بھی برآمد کی گئیں، 2016میں ساتھیوں کے مارے جانے پر ملزم افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

    مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سعید لوہا کی ٹیم ڈرون حملوں کی تیاری کررہی تھی، دہشت گرد کو افغانستان سے کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق اس مقصد کیلئے دہشت گرد کو گروہ تشکیل دے کر دہشت گردی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا تھا،
    ہلاک دہشت گرد 2014میں القاعدہ برصغیر میں شامل ہوا، ہلاک دہشتگرد نے رینجرز چیک پوسٹ،تھانوں پر کریکرحملے کیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعید عرف لوہا نے مبینہ ٹاون تھانے پر بم حملہ کیا، ناظم آباد نمبر7پل کے نیچے رینجرز چیک پوسٹ پر بوتل بم سے حملہ کیا گیا تھا،اس کے علاوہ کورنگی کراسنگ رینجرز چیک پوسٹ پر بھی بم سے حملہ کیا گیا۔

    مظہر مشوانی نے بتایا کہ ملزم نے گجر نالہ رینجرز چیک پوسٹ پر بم حملہ کیا، لالو کھیت صرافہ بازار پل پر پولیس اہلکار زاہد حسین کو شہید کیا، عوامی کالونی کورنگی میں 3افراد کو قتل کیا،2016میں گڈاپ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں دہشت گرد کے 2ساتھی ہلاک ہوئے۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاکم ماراگیا،آئی ایس پی آر

    ڈی آئی خان ‌: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد حاکم کو ہلاک کردیا، حاکم نے6 شہریوں کو یرغمال بنایا تھا اور وہ خودکارجدید ہتھیاراورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مطلوب دہشت گرد حاکم مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گرد حاکم نے 6شہریوں کو مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنایا تھا اور  خودکارجدید ہتھیار اورگرینیڈ سے لیس تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام یرغمالی بازیاب کرالیے جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔

    اس سے قبل دادو پولیس نے بلوچستان سے ملحقہ پہاڑی علاقے سے سانحہ صفورا میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتارکیا تھا، ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے۔

    گرفتار ملزم نوید کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں۔

  • آپریشن رد الفساد، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،10 دہشت گرد مارے گئے

    آپریشن رد الفساد، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،10 دہشت گرد مارے گئے

    صوابی : آپریشن رد الفساد کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں مزید دس دہشت گرد مارے گئے، صوابی میں دو روز کے دوران انجام کو پہنچنے والے ملزمان کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت شہر شہر چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہے، صوابی باجابائی پاس میں دہشت گردوں کے ساتھی کی اطلاع پر خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی اس دوران آرمی اور پولیس سے مقابلے میں دس دہشت گرد مارے گئے۔

    کارروائی کے دوران تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، صوابی میں مختلف آپریشنز میں انجام کو پہنچنے والے ملزمان کی تعداد پندرہ ہوگئی۔


    مزید پڑھیں: صوابی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران بائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی، مالاکنڈ میدان لال قلعہ سے پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گرد ثناء پکڑا گیا۔

    کراچی اتحاد ٹاؤن سے پولیس کو مطلوب تین ملزمان جنت گل ،سعید اور دانش کو گرفتار کر لیا گیا، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی کچی آبادی سے غیرقانونی مقیم دو افغان اور ایک بنگالی شہری پکڑا گیا، اندرون سندھ کندکوٹ اورتنگوانی میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن میں سات ملزمان گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    شیخوپورہ سے سیکیورٹی اداروں نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیشی مرکز منتقل کردیا، کوٹ مومن سے چھ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، پتوکی میں بڑے کریک ڈاؤن کے دوران دس ملزمان گرفت میں آئے۔

  • کراچی:سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد ہلاک،4گرفتار

    کراچی:سی ٹی ڈی کا چھاپہ ،کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد ہلاک،4گرفتار

    کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی مہران ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا گیا ، ہلاک و گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد گھر کی تلاشی لی تو کچن اور ڈرموں میں چھپایا گیا بارودی مواد، گولہ بارود،خودکش جیکٹ،راکٹ لانچرز، نٹ بولٹس اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق کورنگی مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دلدار عرف چاچا کالعدم لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کے سلیپر سیل کا امیر تھا،  دہشگرد نیول بسوں اورچودھری اسلم پر حملے میں ملوث ہیں، کارروائی میں گرفتار چار دہشتگردوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔.


    مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار


    عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد دیگر تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

    بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 500کلو سے زائد بارودی مواد جبکہ خودکش جیکٹ،بلاک بم اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

  • لاہور میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور میں پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: باٹا پور میں پولیس مقابلے میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق لاہورکے نواحی علاقے باٹا پور میں پولیس مقابلہ ہورہا ہے۔

    ایس ایس پی کینٹ لاہور کے مطابق پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق ایلیٹ کمانڈوز کے بھی مقابلے کی جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

  • کوئٹہ : پولیس اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

    کوئٹہ : پولیس اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

    کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقہ کلی جیو میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں ایس پی سریاب پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، چند روز قبل ایس پی سریاب ظہور آفریدی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی : 2 روز میں24 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دو وز کے دوران فضائی کارروائی میں چوبیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں تازہ فضائی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

    گذشتہ دو روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جسکے نتیجے میں کم از کم  پچیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں تین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیرِاستعمال اسلحہ اور خوراک کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔

  • پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا، فرار حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    پشاور نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر چار شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ تین حملہ آور فرار ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشن میاں سیعد کے مطابق ہلاک حملہ آور معمور پولیس حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق فرار حملہ آورں کی تلاش کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جارہی ہے۔