Tag: terrorist killed

  • پشاور: آرمی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، حملہ آور سمیت2افراد جاں بحق

    پشاور: آرمی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، حملہ آور سمیت2افراد جاں بحق

    پشاور: پشاور میں سیکورٹی فورسسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے حملہ آور ہلاک جبکہ ایک شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    پشاور گورا قبرستان کے ایریا میں سیکورٹی فورسز کی مین چیک پوسٹ پر پیدل حملہ آور نے سیکورٹی اہلکار پر اس وقت حملہ آور نے فائرنگ کی جب اہلکار گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھا، جس پر اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کر دیا۔

    واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملہ آور کی فائرنگ کی زد میں آکر 7شہری زخمی ہوئے، جنھیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ایس پی کینٹ عمر کے مطابق حملہ آور کینٹ میں داخل ہونا چاہتا تھا، حملہ آور کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا جب کہ تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کئے۔

  • کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کی گاہی خان چوک پر آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کےدوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

    آپریشن سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردکےقبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

  • گزشتہ پانچ سال میں 638 دہشت گرد مارگرائے، حکومتی رپورٹ

    گزشتہ پانچ سال میں 638 دہشت گرد مارگرائے، حکومتی رپورٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال میں ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، کل 638 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    جمعرات کی صبح ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گزشتہ پانچ سال میں ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کی رپورٹ پیش کی۔

    وزارت داخلہ کے تحت مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران کل 638 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔

    ہلاک کیے گئے دہشگردوں میں سے40 پنجاب میں، سندھ میں226، خیبر پختونخواہ میں304، بلوچستان میں55، آزاد جموں کشمیر میں4 اوراسلام آباد میں 3 دہشتگرد ہلاک کیے۔

    وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ فاٹا میں آپریشن جاری ہے اسی سبب وہاں سے مصدقہ اعداد وشمارموصول نہیں ہوسکے ہیں


    دس کروڑ موبائل فون سمیں غیرتصدیق شدہ ہیں، چوہدری نثار


     گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کےاجلاس میں چوہدری نثار نے بتایا تھا کہ قومی ایکشن پلان کے مطابق اب تک بائیس دہشت گردوں کو تختہ دار پرچڑھایا گیا، اور پھانسی پانے والے تمام مجرمان دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوّث تھے۔

  • پاک افغان سرحد پرجھڑپ،افغان پولیس نے 18 شدت پسند مارگرائے

    پاک افغان سرحد پرجھڑپ،افغان پولیس نے 18 شدت پسند مارگرائے

    کابل: پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں اٹھارہ شدت پسند ہلاک اورچھبیس زخمی ہوگئے۔

    افغان پولیس کے مطابق ان افراد کو پاکستان کی سرحد کے قریب افغان سرزمین پرجھڑپوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ننگرہار کے ضلع نازیان میں شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی شام ختم ہوئیں۔

    صوبے کی پولیس کے سربراہ کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے دوران چھبیس شدت پسند زخمی ہوئے جبکہ تین پاکستانیوں سمیت چارافراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپوں میں افغان پولیس کا ایک اہلکاربھی ہلاک ہوا ہے۔

  • رینجرز نے گینگ وار کے 5، پولیس نے ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد مار گرائے

    رینجرز نے گینگ وار کے 5، پولیس نے ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد مار گرائے

    کراچی: شہر کے نواحی علاقے ملیرمیں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے نامی گرامی ملزم شیرازکامریڈ اوریوسف پٹھان سمیت پانچ ملزمان ہلاک جبکہ منگھو پیرمیں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے چاردہشت گرد مارے گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق علی الصبح ملیرندی کے قریب رینجرز نے گینگ وار کے ٹھکانے پرکاروائی کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پرملزمان کے گرد گھیرا ڈالا تو گینگ وار کارندوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کاروائی میں لیاری گینگ وارکے پانچ انتہائی مطلوب کارندے مارے گئے۔

    کاروائی میں گینگ وار کے دو اہم کمانڈرشیرازعرف کامریڈاوریوسف پٹھان بھی نشانہ بنےجبکہ دیگرتین کارندوں میں اکبرملیری، خالدلاشاری اورگلاب حسن عرف پیرو شامل ہیں، ہلاک ہو نے والے افراد دہشتگردی، قتل و غارت گری، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے اورملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    اس سے قبل رات گئے منگھو پیر میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد سی آئی ڈی پولیس کی شکنجے میں پھنس گئے۔پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے غازی ٹاوٴن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔

    کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کے چاردہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان شیرزمان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی میں سی آئی ڈی کا کاروائی، طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں سی آئی ڈی کا کاروائی، طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک

    کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردخان زمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی ڈی پولیس کے چھاپے جاری ہیں کارروائی کے دوران خان زمان کے دوساتھی مارےگئے۔

    سی آئی ڈی پولیس کراچی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گردخان زمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دہشت گرد خان زمان نے پشاور کے بعدکراچی میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انچارج سی آئی ڈی سیل علی رضا کے مطابق دہشت گرد خان زمان اوراس کےساتھی بلوچستان سےکراچی میں داخل ہوناچاہتےتھے،خفیہ اطلاع پرناردرن بائی پاس کےقریب کارروائی میں خان زمان کے دو ساتھی مارےگئے ہیں جبکہ دہشت گرد کمانڈرخان زمان اور اسکے ساتھی فائرنگ کرتےہوئے فرارہوگئے۔

    پولیس کے مطابق خان زمان کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ وہ انسپکٹرشفیق تنولی کے قتل،رینجرزپر بم حملے اور اغواکی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔