Tag: terrorist organization

  • امریکا نے یمن کی انصار اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

    امریکا نے یمن کی انصار اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

    امریکی محکمہ خارجہ کا یمن کی انصار اللہ تنظیم کو دہشتگرد قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں خطرات لاحق ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انصار اللہ سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کو دہشتگرد قراردینے کی وجہ یہ بھی ہے کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی پر دوبارہ برس پڑے اور کہا کہ یہ شخص امن نہیں چاہتا۔

    امریکا کے صدارتی آفس میں صدر ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی تلخ ملاقات کی دنیا میں گونج ابھی برقرار ہے کہ امریکی صدر زیلنسکی پر ایک بار پھر برس پڑے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”یہ شخص امن نہیں چاہتا۔“

    ٹرمپ نے یہ بیان ولادیمیر زیلنسکی کے گزشتہ روز کے اس بیان کہ ”یوکرینی جنگ کا خاتمہ ابھی دور ہے“ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طلبا کو خبردار کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر یوکرینی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زیلنسکی کے مذکورہ بیان کو سب سے بُرا بیان قرار دیتے ہوئے واضح کہا کہ امریکا اب اس رویے کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا۔

    امریکی صدر نے اس کے ساتھ ہی دیگر یورپی رہنماؤں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ یورپ جتنا پیسہ یوکرین کے دفاع پر خرچ کر رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ رقم روس سے تیل اور گیس خریدنے پر خرچ کر رہا ہے۔

  • بھارتی سرپرستی کی حامل دہشت گرد تنظیم کیخلاف میانمار فوج کا بڑا حملہ

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے شکار ایک اور ہمسایہ ملک میانمار سے بڑی خبر آگئی، میانمار فوج کی جانب سے بھارت سے منسلک سرحدی علاقے میں جدید لڑاکا طیاروں سے کارروائی کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق فضائی حملوں میں تھانتلانگ میں چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اطلاعات کے مطابق بھارت کے اندر بھی کچھ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    حملے میں خواتین سمیت تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ فضائی حملے میں تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈ کوارٹرز کی متعدد عمارتیں اور گھر تباہ ہوئے۔

    مکتی باہنی طرز پر میانمار کی سرحد پر بھارت نے مبینہ تربیتی کیمپ قائم کر رکھے ہیں، میانمار میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے کیلئے چن نیشنل فرنٹ1988سے سرگرم ہے۔

    چن نیشنل فرٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح ونگ دہشت گردی میں ملوث ہے، مسلح ونگ چن نیشنل آرمی کے نام سے میانمارمیں دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

    میانمار میں دہشت گرد تنظیم کیخلاف کارروائی سے خطے کے امن کے بڑے دشمن بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا یہ بات ثابت ہوگئی کہ بھارت بطور ریاست پورے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا کنٹرول روم ہے۔

    پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور خطے کے دیگر ممالک پہلے ہی بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، میانمار کی حکومت بھی تنگ آکر بڑا ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی۔

    میانمار کے فوجی ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آیا، بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت اور وسائل فراہمی کیلئے پیسے کا بےدریغ استعمال کررہا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل برطانوی میگزین اکانومسٹ نے44بھارتی بینکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا، یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں۔

    بھارت کا آسام اور کرناٹکا میں دہشتگرد تربیتی کیمپ آپریٹ کرنے کا معاملہ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جاچکا ہے۔
    اس کے علاوہ نیپال بھی اپنی سرحد پر بھارتی دھونس دھمکیوں اور دہشت گردی کا شکار ہے، سرحدی علاقوں میں کشیدگی اور جھڑپیں معمول بن گئی ہیں۔

    واضھ رہے کہ اروناچل پردیش میں بھی بھارت نے چین کے ساتھ بھی پنجہ آزمائی کی کوشش کی اور منہ کی کھائی، میانمار کے ایکشن سے یہ ثابت ہوا کہ خطے میں بھارتی بدمعاشی کو کوئی ملک برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔

  • امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کا اخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

    امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کا اخوان کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکا کی پولیٹیکل سیکیورٹی سینیٹر کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئیے ٹرمپ سے اخوان المسلمون کو بھی دہشت گرد قرار دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور اخوان کے بدترین دشمن سمجھے جانے والے فرانک گیونی کے مرکز کی طرف سے کہا گیا کہ ایران کی مذہبی رجیم کا راستہ بند کرنے کے لیے امریکی صدر کا فیصلہ خاصہ اہمیت کا حامل ہے۔

    پولیٹیکل سیکیورٹی سینٹر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا مقصد عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی ریاست کو مالی وسائل سے روکنا ہے۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی سمندر پار دہشت گردی میں ملوث فیلق القدس کے ہاتھوں پر 600 امریکیوں کا خون ہے۔

    مزید پڑھیں : اخوان المسلمون نے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف شواہد موجود ہیں: سعودی عرب

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر شیخ عبد الطیف نے کہا تھا کہ اخوان المسلمون نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا تھا، دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد بھی موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر شیخ عبد الطیف کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون نے سعودی عرب میں بھی بغاوت کے بیج بونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ان کے خلاف ثبوت موجود ہے کہ یہ کس طرح دوسرے ممالک میں تخریبی کارروائیاں کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں : اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم ہے، مصری حکومت

    یاد رہے کہ دسمبر 2013 میں مصری کی عبوری حکومت نے سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا، عبوری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون کو حکومت مخالف مظاہروں، بم دھماکوں اور دیگر تشدد کے واقعات کے بعد دہشت گرد جماعت قرار دیا گیا تھا۔

  • امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    امریکہ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئےاس کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔ ایران نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے ساتھ اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جن کے تحت ایرانی مسلح فوج کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہریوں پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی ہوگی، دوسری جانب امریکی پابندی کے جواب میں ایران نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسلامی پاسداران انقلاب کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد دشمنان اسلام سے لڑنا اور انقلابی رہنماؤں کی سیکیورٹی تھا اور اب بھی روایتی فوجی یونٹ کے بجائے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاسدران انقلاب کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کو ایران کی مسلح افواج میں اہم مقام حاصل ہے جس میں خاص معاشی فوائد بھی دیئے گئے۔

  • کراچی: کالعدم جماعت کا سرگرم رکن انٹر بورڈ سے گرفتار

    کراچی: کالعدم جماعت کا سرگرم رکن انٹر بورڈ سے گرفتار

    کراچی: پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ آفس کی حدود سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے انٹر بورڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابراہیم عرف چھوٹا پٹھان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ ملزم ابراہیم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم کو انٹر بورڈ آفس نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم کا ساتھی شوکت چانگ جیل سے معاملات چلاتا تھا، ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکاروں،ایم ایل او جناح اور دیگر کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے باعث روپوش تھا،ملزم اپنے گروہ کو دوبارہ کراچی میں فعال کرنا چاہتا تھا، ملزم کے خلاف نارتھ ناظم آباد،منگھوپیر اور کورنگی میں مقدمات درج ہیں۔