Tag: terrorist

  • پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    لندن :  انٹیل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 تک خطرناک ملکوں کی جاری کردہ فہرست میں مشرق وسطیٰ کے عراق اور شام پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں،تاحال دونوں ممالک میں خانہ جنگی جاری ہے ۔

    انٹیل سینٹر واشنگٹن میں واقع ایک امریکی ادارہ ہے جو کہ حساس اداروں کے لئے کام کرتا ہے، اس ادارے کا اہم کام دہشتگردوں اور باغیوں کے اقدام سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، جس میں ان کے پیغام ، تصاویر ، ویڈیوز اور واقعات میں مارے جانے اور مارنے والوں کی تعداد سے فہرست مرتب کرتا ہے۔

    دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان کا نمبر پانچواں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 خطرناک ترین ممالک درج ذیل ہیں ۔
    عراق، شام ، نائجیریا، سومالیہ،افغانستان ، لیبیا،یمن،پاکستان ، یوکرین اور مصر

  • نیشنل ایکشن پلان: ملک بھرسے19ہزارمشکوک افراد گرفتار

    نیشنل ایکشن پلان: ملک بھرسے19ہزارمشکوک افراد گرفتار

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک کی جانے والی کاروائیوں آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق اب تک 19,000سے زائد مشتبہ افراد کو مختلف شہروں میں کیے جانے والے آپریشنوں میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق 11634 آپریشن پنجاب میں کیے گئے،سندھ میں3003، خیبر پختونخواہ میں 3733 جبکہ بلوچستان میں 57 اور فاٹا میں 68 آپریشن کیے گئے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک 2497 افارد کو لاوٗڈ اسپیکرایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا۔

    قانون نافذ کرنے ولے اداروں نے 1717 پرکی جانے والی 259 کالزپرکامیاب رسپونس کیا۔

    56.6ملین سموں کی نادرا کے ذریعےبایومیٹرک طریقے سے تصدیق کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک نفرت آمیز تقاریر کرنے پر 580 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ 5066 افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجا جاچکا ہے۔

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ  کے قریب پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس نے بھاری مقدار میں بارود سے بھری بوریاں برآمد کرلی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔

    ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کیا گیا جب کہ اس دوران پولیس ملزمان میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس،دس بوری بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امام بارگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق ہونے کا الزام لگا دیا

    امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق ہونے کا الزام لگا دیا

    نیویارک :امریکی عدالت نے پاکستانی شخص پر القاعدہ سے تعلق اوردہشتگرد حملوں کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔

     امریکی شہرنیویارک کی عدالت میں پاکستانی شہری عابد نصیر پردہشت گرد حملوں کی سازش کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔

     امریکی وکیل نے عابدنصیرپربرطانوی شہرمانچسٹرمیں دہشتگردی سیل چلانے، نیویارک اورمانچسٹرمیں زیرزمین ریل سمیت اہم جگہوں پرحملوں کی سازش تیارکرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

     عابد نصیرنے الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کیلےبرطانیہ گئے تھے دہشتگردی کرنے نہیں، عابد کے دوساتھیوں نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    الزامات ثابت ہونے پرعابد نصیرکوعمرقید کی سزاسنائی جاسکتی ہے، عابد نصیر کوبرطانوی شہرمانچسٹرکے شاپنگ مال پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں دوہزارنومیں گرفتارکیا گیا تھا اورپھربے دخل کرکے امریکابھیج دیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد راولپنڈی میں آپریشن، 280ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد راولپنڈی میں آپریشن، 280ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے نو غیر ملکیوں سمیت دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    حساس اداروں کی اطلاع پر جڑواں شہروں میں پولیس سمیت اے ٹی ایف ، ایلیٹ فورس نے مشترکہ آپریشن کیا ۔تھائی آئی نائن ، سبزی منڈی، پیر ودھائی ، صادق آباد، ایئرپورٹ ،نیو ٹاون ،بنی، شہزاد ٹاون، بارہ کہو، کرال سمیت کئی علاقوں میں کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیاحراست میں لیے گئے افراد میں وزیرستان، میرانشاہ، اور دیگر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔

  • پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پنجاب: پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو تنتیس بچوں کو شہید کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام پر جاری کی گئی تھی۔

    حساس ادروں نے سم کی مالکہ کا سراغ ملنے کے بعد اسے حاصل پورسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سیکورٹی فورسز نے سم فروخت کرنے والی موبائل فون کمپنی کے فرنچائز کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 143 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔

  • اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے آب پارہ کےعلاقے سے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد کا نام معراج خان ولد شمان گل ہے اور اس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،ملزم جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے دودستی بم،ڈیٹونیٹرز،و بیٹریاں،ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

    ملزم کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرکےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس خیبرپختونخوااور روانہ کردی گئی ہے۔

  • کراچی:پولیس کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مخلتلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتارجبکہ اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کراچی میں تیموریہ اور بریگیڈ کےعلاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےچارملزمان کوگرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سےاسلحہ اورچھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہیں،ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    شارع نورجہاں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، بھتہ خور کا تعلق گینگ وارسے بتایا گیا ہےجبکہ ایڈن سوسائٹی میں بھتہ نہ دینے پرملزمان نے دکان کے مالک اور ملازم کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،سی آئی ڈی نےکنواری کالونی سےمقابلے کے بعد پانچ انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،بارود سے بھری موٹرسائیکل اورایک تیار پیٹرول بم برآمد ہوا ہے ملزمان کے قبضے سے سات کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا،ہولیس کے مطابق ملزمان جلوس پر موٹر سائیکل کے ہمراہ خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے ملزمان فرقہ وارانہ اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل تھے،ملزمان میں اعظیم احمد شیخ ،شاہ جہان،عمران حسین،فرحان اور شاکرشامل ہیں،پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا،رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔