Tag: terrorist

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نوافراد جان کی بازی ہارگئے،پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پرفائرنگ سےاے ایس آئی عبد الرحیم جاں بحق ہوگیا،موچکوسے ہاتھ پاؤں بندھی تین لاشیں ملیں،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک لرکی عافیہ جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سےسیاسی جماعت کا کارکن بہادرخان ہلاک ہوگیا۔

    نیوکراچی اورگودھراں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چالیس ملزمان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،زیرحراست چوبیس افراد کا تعلق مذہبی اورسولہ کاسیاسی جماعتوں سےہے۔

    رینجرز نےبلدیہ،مدینہ کالونی،چنیسرگوٹھ اورفرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وارکےدرجن سےزائد ملزمان کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات، 2افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ کے واقعات، 2افراد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کے بعد گینگ وار ملزمان سمیتآٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کورنگی ڈھائی نمبرسے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکےقتل کیا گیا ادھر گلستان جوہر بلاک سیون میں فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیا،رینجرز نے مدینہ کالونی اور اسلامیہ کالونی میں ٹارگٹ آپریشن کےبعد چھ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ادھر بلدیہ چار نمبر میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    وشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی۔

    امریکی صدر براک اوباما نےداعش کےخلاف کارروائی میں شامل اتحادی ممالک کےفوجی سربراہان سےملاقات کی،ملاقات میں عراق اورشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،امریکی صدر اوباما کا کہنا تھاکہ عالمی برادری عراق اور شام میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے متحد ہے،اجلاس میں ترکی،سعودی عرب سمیت بیس ممالک کےفوجی سربراہان نے شرکت کی۔

  • کراچی : رینجرز اور پولیس مقابلے، 6ملزمان ہلاک

    کراچی : رینجرز اور پولیس مقابلے، 6ملزمان ہلاک

    کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس سے مبینہ مقابلوں میں گینگ وار کے کارندوں سمیت چھ ملزمان مارے گئے، لیاری سے رینجرز اور پولیس نےمغوی کوبازیاب کرالیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس زرائع کے مطابق لیاری کےعلاقےعمر لین میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کار را وئی میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو اغواء کار ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے زوہیب نامی شخص کو اغواء کرکے50 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، کارروائی کے دوران ملزمان کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کارروائی میں مغوی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

    سہراب گوٹھ میں مبینہ طور پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف دو ڈاکو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے، ملزمان کے قبضہ سےجدید اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ سپرہائی وے مویشی منڈی کےقریب بیوپاریوں کو لوٹنے والے دو ڈاکو پولیس سے مبینہ مقابلے میں مارے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان ناکہ بندی کرکے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

  • الطاف حُسین کی کوئٹہ میں نیوزایجنسی کےدفترپرحملےکی شدید مذمت

    الطاف حُسین کی کوئٹہ میں نیوزایجنسی کےدفترپرحملےکی شدید مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری ارشاد مستوئی سمیت نیوز ایجنسی کے 3ملازموں کے جاں بحق ہونے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صحافی برادری پر حملے اظہار رائے کی آزادی کے منافی ہیں اور دہشت گرد اس قسم کی کار روائیوں کے ذریعے صحافی برادری کو حق گوئی سے روکنا چاہتے ہیں۔

    الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف فی الفو ر کا ر روائی عمل میں لائیں اور ملک بھر میں صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

  • کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دوپولیس اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق دوافراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کےمطابق حب ساکران روڈ پرفائرنگ سےدو پولیس اہلکارشہید ہوگئے،نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا،نیشنل ہائی وے نصیر آباد سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی، لیاقت آباد چار نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت غفران کےنام سے ہوئی ہے۔

    شریف آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصابر نامی شخص جان کی بازی ہارگیا، منگھوپیرسےلاش ملی مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

  • کراچی میں مزید چار افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے

    کراچی میں مزید چار افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے

    کراچی:شہرقائد میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق اوردو خواتین زخمی ہوگئیں،مقابلوں کے دوران گینگ وارکارندوں سمیت پانچ ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کےمطابق لیاقت آباد اورشریف آباد میں فائرنگ سےایک شخص اور نارتھ کراچی میں جاوید نامی ایک شخص جان سے گیا،نارتھ کراچی میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دوخواتین زخمی ہوگئی بعدازاں نوجوان نے خود کو بھی گولی مار کرہلاک کرلیا،زخمی ہونیوالی خواتین کی شناخت عروج اور نازش کے ناموں سے کی گئی ہے۔

    فیڈرل بی ایریامیں پولیس سےمقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وارکے دوکارندے مارے گئے، ملزمان کےقبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدہوا۔

    نیپئرکےعلاقے میں بھی پولیس سے مقابلےمیں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وارکاملزم ہلاک ہوگیا۔

    لیاری میں پولیس اور رینجرز نے رات گئے مشترکہ کارروائی کی،جس میں گینگ وار کا ملزم اشرف عرف ڈاڈامارا گیا۔

  • متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    متحدہ کو ختم نہیں کیا جا سکا ، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکہاہےایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں اورچاہنے والوں کو بیدردی سےشہیدکیا گیا لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکابلکہ یہ پہلےسےزیادہ مضبوط ہوئی ہے۔

    ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں عیدالفطرکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےالطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سےقبل محروم ومظلوم عوام کیلئے بولنے والا کوئی نہیں تھا،ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاٹھانے والا کوئی نہ تھا۔

    ا یم کیوایم نے ان محروم عوام کیلئے آوازاٹھائی اورمیدان عمل میں آکرجدوجہدکی، بکھرے ہوئےعوام کوایک طاقت بنایا، الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورانکے اہل خانہ کوعیدکی مبارکباد پیش کی۔

  • رائے ونڈ: دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ مل گیا

    رائے ونڈ: دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ مل گیا

    لاہور: رائے ونڈ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے بعد کمپاؤنڈ سے ملنے والی موٹرسائیکلوں کے مالک کا سراغ لگالیا گیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    رائے ونڈ میں مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے تھے کمپاؤنڈ سے 2 موٹرسائیکلیں تباہ حالت میں برآمد ہوئی تھیں، جن کے مالک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلیں چونیاں کے رہائشی حافظ عمران کی ملکیت ہیں، جو اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اپنی بیوی سمیت روپوش ہو گیا ہے۔

    ہلاک ہونے والے دہشتگردوں نے وزیراعظم کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر حملے کا پروگرام بنا رکھا تھا۔ جس کی تائید ایس پی صدر انوسٹی گیشن نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کی ہے۔