Tag: Terrorists Attack

  • لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ

    لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکار رفیع اللہ کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کے گھر پر بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کے گھر کے دو کمروں کو آئی ڈی بم سے اڑا دیا، دھماکے سے 2 کمرے زمین بوس جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جلد ہی حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

    پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

    اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر پر جل گئی سیکٹر میں ایرانی علاقے سے پیٹرولنگ پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور عبدالرشید شامل ہیں۔

    واقعے کے بعد پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کر کے ایکشن لینے کا مطالبہ کر کے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

    کوہلو کے 37 سالہ نائیک شیر احمد نے بیوہ، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا، لانس نائیک اصغر علی کا تعلق کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے، 34 سالہ لانس نائیک اصغر علی نے سوگواروں میں بیوہ اور 5 بیٹے چھوڑے۔

    سپاہی عرفان اللہ کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے، 22 سال کے سپاہی عرفان نے بیوہ اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا، 24 سال کے سپاہی عبدالرشید کا تعلق ضلع صحبت پور سے ہے۔

  • بلوچستان:  دہشت گروں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ،  ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان: دہشت گروں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کردیا ،جس پر ایف سی نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوئے جبکہ میجر قاسم اور ایف سی کاایک جوان زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طورپر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک ضیا الدین شہید ہوگئے، جن کا تعلق مردان سے ہے، گرفتار دہشت گرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا۔

  • بلوچستان:  دہشت گردوں کا  ایف سی پوسٹ پر حملہ،  سپاہی اسد مہدی شہید

    بلوچستان: دہشت گردوں کا ایف سی پوسٹ پر حملہ، سپاہی اسد مہدی شہید

    راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں سپاہی اسدمہدی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات این 85 ہائی وے ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی تھی ، سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی  کرتے ہوئے  4 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا تھا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا  کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔

  • جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    جے یو آئی ف کے آزادی مارچ پر دہشت گرد حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ دہشت گردتنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے، دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے تقسیم کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پرحملے کا خدشہ ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، مراسلہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو جاری کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا جے یو آئی ف کےمارچ سےملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں ، آزادی مارچ کےاعلان سےعدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کےباعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں  : حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے کرنے کا فیصلہ 

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں تقسیم کیے ہیں، رقم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی، دہشت گرد جے یو آئی ف کے مارچ پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق قیام امن متاثرکرنے کیلئے دہشت گردی کی جاسکتی ہے، سلیپر سیلز مقامی تعاون سےتخریب کاری کرسکتےہیں، مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نےایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے ، بھارت کی جانب سےفالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔

    یاد رہے جے یو آئی ف نے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز سندھ کے بڑے شہر کراچی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس احتجاجی اجتماع میں فضل الرحمان خود شریک ہوں گے جبکہ  31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

  • شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، یہ حلمہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، شہیدوں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حاجی پذیر گل کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔