Tag: Terrorists attacked

  • کرک/ پشاور : دو تھانوں، چیک پوسٹ اور سوئی گیس آفس پر حملے، دو اہلکار شہید

    کرک/ پشاور : دو تھانوں، چیک پوسٹ اور سوئی گیس آفس پر حملے، دو اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک اور پشاور میں رات گئے دو پولیس اسٹیشن، چیک پوسٹ اور سوئی گیس دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں سیکیورٹی گارڈ اور سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کرک کے نمائندے نواز خٹک کی رپورٹ کے مطابق کرک میں تین مقامات پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ عیسک حماری میں گیس آفس پر حملے میں شہید ہوا جبکہ تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر بھی مسلح حملے کیے گئے، پولیس کے مطابق کرک کے تھانہ یعقوب شہید پر حملے میں سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوا۔

    ماقامی پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب پشاور میں پولیس چوکی پجگی پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، پولیس کے مطابق حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کیلیے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

  • پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا

    پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا

    پشاور: پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں چوکی اچینی پر دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کر دیا تھا تاہم پولیس نے شدید جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، جس کے جواب پولیس نے بھرپور فائرنگ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔

    سوات میں دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، اپنے زیرِ حراست ساتھیوں کو ہلاک کر دیا

    پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے کو کلیئر کر لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ علاقے میں موجود رہی، ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی تعداد 5 یا 6 ہو سکتی ہے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر تین اطراف سے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مسلح افراد کی جانب سے ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مضافاتی علاقہ ٹکواڑہ میں 20 مسلح افراد نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے ساتھ آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی گھنٹے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب چوکی پر پہنچ گئے اور پولیس دستے کی خود کمانڈ کی۔

    مقابلے میں زخمی ہونے والے تین پولیس جوانوں کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اور اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا گیا۔

    واقعے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔