Tag: terrorists killed

  • سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 دسمبر کے دوران جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور کہا کہ 13 خوارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے، سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

  • کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دہشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد اشیا میں خود کش جیکٹ، 5 دستی بم، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوع اشیا شامل ہیں۔

    ادھر افغانستان میں روپوش دہشت گردوں نے چترال میں پاک افغان سرحد پر حملے کیے ہیں، دہشت گردوں نے 2 فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، اور متعدد زخمی ہو گئے، پاک فوج کے 4 جوان بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔