Tag: terrorists

  • بلوچستان کےمختلف علاقوں میں ایف سی کا آپریشن‘ 20 دہشت گرد گرفتار

    بلوچستان کےمختلف علاقوں میں ایف سی کا آپریشن‘ 20 دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے آپریشن کے دوران 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن بلوچستان کےعلاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اورپشین میں کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں، آرپی جی راکٹ، سب مشین گن اور اسنائپر رائفل برآمد ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس سسٹم اوردیگرمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 21 جنوری 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    ایف سی بلوچستان کا آپریشن: مشتبہ افراد گرفتار، اسلحے کی کھیپ برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 8 جنوری کو ایف سی بلوچستان نے مستونگ اور ڈھاڈر میں آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے سات دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، سنگین واقعات میں ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی،پانچ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا بھی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سات دہشت گردوں کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کردی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے مجرمان دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، یہ دہشت گردمختلف وارداتوں میں85افراد کے قتل اور109کو زخمی کرنے کا باعث بنے تھے۔

    اس کے علاوہ5دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے عمرقید کی بھی سزا دی، سزائے موت کے مجرموں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کو بھی نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سزائے موت پانےوالے دہشت گردوں میں اطلس خان، یوسف، فرحان، خالےگل، نذرمون، نیک مائیل خان اور اکبرعلی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتیں7جنوری2015کو قائم کی گئیں تھیں۔

    فوجی عدالتوں کی توسیع کا معاملہ تاخیر کا بھی شکار ہوا، آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی پر فوجی عدالتوں میں مارچ2017سے مارچ2019تک توسیع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سےسزا پانے والے56دہشت گردوں کو پھانسی دی جاچکی ہے، آپریشن ردالفساد کےآغاز سے اب تک43دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔

  • آرمی چیف نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دس خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، تمام دہشت گرد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد 41 سیکیورٹی اہل کاروں کی شہادت اور 33 اہل کاروں کو زخمی کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تین دہشت گردوں کی عمرقید کی سزا کی بھی توثیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی، وہ ملک بھر میں دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں کے ذمے دار تھے اور انھیں فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔

    امداد کی بحالی کی ضرورت نہیں، ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا جائے: آرمی چیف

    سزائے موت پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ  شہریوں، مذہبی اور تعلیمی اداروں‌ پر حملے میں ملوث تھے، ان دہشت گردوں‌ کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور انھوں  نے عدالتوں میں‌ اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت ملک میں‌ دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے، جس کے تحت دہشت گردی کے خلاف پاک فوج سینہ سپر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، شاہد خاقان نے امریکی الزام مسترد کردیا

    دہشت گردوں کی پناہ گاہیں، شاہد خاقان نے امریکی الزام مسترد کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہیں موجود نہیں کیونکہ ہم دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔

    غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان میں موجود ہیں اور وہ افغان سرزمین سے ہی پاکستان پر حملے کرتے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے، ہم نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے اڈوں کی نشاندہی کردی ہے کیونکہ دہشت گردانہ کارروائیاں افغانستان سے کی جاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیوں کیخلاف لاہورہائیکورٹ بارمیں قرارداد پیش

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے افغان حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اگر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو امریکا خود کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بیان اور افغان پالیسی کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    اسلام آباد : باجوڑ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے علاوہ حکومتی و عسکری اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اودامات کئے گئے تھے۔

    شرکاء نے پاک فوج کو خراج تحسین اور شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کے ان سپوتوں پر بجا طور پر فخر کیاجا سکتا ہے جو وطن کی خاطر ہمہ وقت سینہ سپر رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید حفیظ جیسے جوان ہوں تو اس وطن کو دنیا کی کوئی طاقت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

    یاد رہے گزشتہ روزباجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید


    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہر قائد میں رینجرزاور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی نورانی بستی کا محاصرہ کیا۔

    دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹائم بم، دستی بم، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور پولیس اہلکاروں سے چھینی رائفل بھی برآمد ہوئی۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت عرفان اللہ عرف شینا اور خالد عرف تورابورا کےنام سے ہوئی ہے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 2 ڈکیتوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پرسگیاں پل کےقریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفل اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


    سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، کلاشنکوف اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے جبکہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔


    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیوائسز،اسلحہ اوردیگر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

    ملزم اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس نےملزم سے دستی بم،رائفل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب کراچی میں فیرئیرکے علاقے سے ڈکیتی کےمقدمے میں نامزد ملزم فراز عرف فیضی کومدعی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا گیا۔


    کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    گجرات : سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گجرات میں یونیورسٹی روڈ پل نالہ مراد پور کے قریب دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، کلاشنکوف اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    دوسری جانب روجھان کےکچےعلاقے میں اشتہاریوں کی موجودگی پر پولیس نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس میں سب انسپکٹر خالد گوہر سمیت دوپولیس اہلکار شیہد ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئےہیں، پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان جدید اسلحہ سے لیس تھے۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    واضح ریے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے 2 کیمپ تباہ

    آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے 2 کیمپ تباہ

    راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفسار کامیابی سے جاری ہے ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 2 کیمپ تباہ کردیے۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں واقع پیر کوہ کے میں سرچ آپریشن کیا۔

    ایف سی کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں کے دو کیمپ تباہ کیے گئے جبکہ وہاں سے 32 کلو دھماکا خیز مواد، آر پی جی سیون، ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھالتے ہی ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک سے فسادیوں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ ہے۔

    آپریشن ردالفساد کے تحت اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی جاچکی ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔