Tag: Tesla

  • ٹیسلا سے متعلق ٹرمپ نے ایلون مسک سے کیا کہا؟

    ٹیسلا سے متعلق ٹرمپ نے ایلون مسک سے کیا کہا؟

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری سرکاری دن کے موقع پر جب صحافیوں نے ایلون مسک سے ان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا سے متعلق سوال کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا، اور کہا ٹیسلا کمپنی کئی پرزے درآمد کرتی ہے، اسے بند کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ایلون مسک کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب میں صحافی نے ایلون مسک سے ان کی کمپنی ٹیسلا کو ٹیرف سے پہنچنے والے نقصان سے متعلق سوال کیا تو امریکی صدر ٹرمپ نے جواب میں ایلون مسک سے مخاطب ہو کر کہا ’’گاڑیاں امریکا میں بنائیں، کئی پرزے درآمد ہوتے ہیں یہ بند کرنا ہوگا۔‘‘

    صدر ٹرمپ نے جمعہ کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی امریکا میں کار اسمبلنگ کی تعریف بھی کی، تاہم روئٹرز کے مطابق انھوں نے کہا کہ ٹیسلا سمیت امریکا میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو اب بیرون ملک پرزے درآمد کرنے کی بجائے ملک کے اندر ہی تمام پرزوں سمیت گاڑیاں بنانا ہوں گی۔


    ٹرمپ کی ایلون مسک کے لیے الوداعی تقریب، ’’گولڈ کی‘‘ کا تحفہ


    تاہم ٹرمپ نے مسک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اپنی پوری گاڑی امریکا ہی میں بنائیں گے، اور تمام مینوفیکچررز کو یہاں تمام پرزے بنانے ہوں گے، ٹرمپ نے کہا اس سے مجھے الجھن ہوتی ہے کہ وہ ایک حصہ کینیڈا میں بناتے ہیں، ایک میکسیکو میں، ایک یورپ میں، کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، لیکن اب اگلے سال سے پوری گاڑی امریکا میں تیار کرنے پڑے گی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال درآمد شدہ گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر 25 فی صد ٹیرف عائد کیا تھا، آٹو انڈسٹری نے کہا تھا کہ اس سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، کیوں کہ بہت سے امریکی کمپنیاں باہر سے گاڑیاں درآمد کرتی ہیں، جب کہ ٹیسلا ملک میں اپنی الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے لیکن اس کے بہت سے اہم پرزے باہر سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

    امریکی صدر کے ان تبصروں پر ٹیسلا کمپنی کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ایلون مسک نے الوداعی تقریب میں کہا تھا کہ وہ صدر کے مشیر اور دوست کے طور پر کام کرتے رہیں گے، اور مستقبل میں بھی کھربوں ڈالر کا ضیاع اور فراڈ روکتے رہیں گے۔

  • ٹیسلا کے روبوٹس کی مال میں خریداری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    ٹیسلا کے روبوٹس کی مال میں خریداری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے، اور اسے بہت دل چسپی سے دیکھا گیا جس میں روبوٹس ایک شاپنگ مال میں خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔

    کلپ میں ایک لڑکی کو امریکا کے ایک شاپنگ سینٹر سے خریداری کرتے ہوئے دکھایا گیا، اور دل چسپ بات یہ ے کہ اس لڑکی کے پیچھے جدید ٹیسلا ’’آپٹیمس‘‘ روبوٹس کا ایک گروپ خریدا جانے والا سامان لے کر جا رہا ہے۔

    صارفین کی دل چسپی اس لیے بھی بڑھی کہ ویڈیو کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ لڑکی دراصل امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی اسسٹنٹ ہے، یہ دراصل ایک فیوچرسٹک ویڈیو ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل کی شکل کچھ یوں ہوگی، جب کہ دولت مند لوگوں کے سارے کام حتیٰ کے شاپنگ بھی ان کے مہنگے روبوٹس کریں گے۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل کم کارڈیشین انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ایلون مسک کی ملکیت والے ٹیسلا روبوٹ آپٹیمس کے ساتھ ماڈلنگ کرتی نظر آئیں۔

    ایک ویڈیو کلپ میں بھی کم کارڈیشین آپٹیمس روبوٹ کے ساتھ نظر آئی تھیں جس میں وہ روبوٹ کے ساتھ اپنے ہاتھوں سے دل کی شکل بنا کر کھیلتی نظر آئیں۔ اس روبوٹ کی قیمت 20 سے 30 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

    ٹیسلا کے صدر ایلون مسک نے بھی حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی ہے جس میں آٹومیکر کے آپٹیمس روبوٹ کو ٹینس بال پکڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مسک نے کہا کہ ایک دن ہم انسان جیسا روبوٹک دوست حاصل کر لیں گے۔

    خیال رہے کہ ٹیسلا کے نئے روبوٹ آپٹیمس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2026 تک شروع ہونے کی امید ہے۔


  • خالی قبرستان میں اسکرین پر پراسرار ہیولہ نمودار

    خالی قبرستان میں اسکرین پر پراسرار ہیولہ نمودار

    امریکی وہیکل مینو فیکچرر ٹیسلا کی گاڑیاں عام گاڑیاں نہیں، یہ گاڑیاں اپنے اندر جدید ٹیکنالوجی کے منفرد فیچرز رکھتی ہیں، تاہم انہی فیچرز کی وجہ سے کچھ صارفین اب خوفزدہ ہونے لگے ہیں۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے رہائشی ایک شخص نے ایک حیرت انگیز ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی کولیژن ڈیٹیکٹ اسکرین سامنے موجود ایک شخص کو دکھا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈرائیور اس راہ گیر سے ہوشیار رہے۔

    لیکن جب ڈرائیور موبائل کے کیمرے کا رخ سامنے کی طرف کرتا ہے تو وہاں پر کوئی موجود نہیں ہے، گاڑی اس وقت ایک قبرستان سے گزر رہی ہے اور وہاں دور دور تک کوئی شخص موجود نہیں ہے۔

    اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو نہایت خوفزدہ کردیا اور وہ پوچھنے لگے کہ خالی قبرستان میں کون تھا جس کی اسکرین نے نشاندہی کی۔

    بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر کچھ ماہ قبل بھی اسی نوعیت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جو اسی قبرستان کی تھی، اس وقت بھی قبرستان خالی تھا لیکن کار کی اسکرین کسی شخص کی نشاندہی کر رہی تھی۔

  • برقی پک اپ متعارف کرانے جنگ، ‘ریوین’ نے سب کو مات دے دی

    برقی پک اپ متعارف کرانے جنگ، ‘ریوین’ نے سب کو مات دے دی

    برقی پک اپ متعارف کرانے میں ریوین نے میدان مار لیا، گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی نے ٹیسلا، جنرل موٹرز اور فورڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    امریکی کمپنی ریویان نے پہلا الیکٹرک پک اپ ٹرک ( آر ون ٹی) تیار کرنے کے بعد فروخت کے آرڈر لینا بھی شروع کر دیئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ شہری ٹرک استعمال کرنے کے سات دن میں یا ایک ہزار میل چلانے کے بعد واپس کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریوبان نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور کیلیفورنیا ایئر ریسورس بورڈ سے پچاس ریاستوں کو ( آر ون ٹی) کی فراہمی شروع کرنے کے لیے منظوری بھی حاصل کرلی ہے۔

    تاہم مشکل یہ ہے کہ صارفین ٹرک کو صرف آن لائن ہی خرید سکتے ہیں ، کیونکہ ابھی تک گاڑی کو دیکھنے یا ٹیسٹ کرنے کے لیے کوئی شوروم دستیاب تیار نہیں کیا گیا ہے۔

    ریویان کے الیکٹرک ٹرک کی قیمت 1 کروڑ 23 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ٹرکوں کا لانچ ایڈیشن پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے، کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کتنے ٹرک لانچ ایڈیشن کا حصہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا اس سال کے آخر تک اپنی پہلی سائبر ٹرک پک اپ مکمل کر لے گا۔