Tag: test-covid-positive

  • دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

    دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

    کراچی : دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سےمتاثرہ نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال اور کچھ کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے سات مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، مسافرغیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

    کراچی ائیرپورٹ پرمسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کئےگئے ، جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال اورکچھ کوہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    گذشتہ ماہ بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ، یہ مسافر بھی غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچےتھے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں ‏کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔

    یاد رہے این سی او سی کو متعلقہ عہدیداروں نے 8 جون کو بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں پر کورونا مثبت مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس لیتے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی، رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

  • وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا  کے 6 ملازمین  کورونا وائرس کا شکار

    وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے 6 ملازمین کورونا وائرس کا شکار

    پشاور : وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی ، جس کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد وزیر اعلی ہاؤس کے تمام ملازمین کے لیےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے عام ملاقاتیوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں اور منتخب عوامی نمائندوں کے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدود کردیا۔

    وزیر اعلی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاسوں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں وزیراعلی کا کوئی قریبی ملازم شامل نہیں، وزیراعلی کے انتہائی قریبی افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، قریبی افراد میں پی ایس او ، پریس سیکرٹری ،ایس او اور پرسنل ویٹر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والوں میں وزیراعلی ہاوس کا باروچی ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہلکار اور ٹیلی فون ایکسچینج کا بھی ایک اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوا۔