Tag: Test Cricket

  • شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سر ی لنکا نے گال ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے اور سری لنکا رینکنگ بہتر بنانے کے لئے کولمبو کے میدان میں اترے گا۔ گال ٹیسٹ میں شکست نے ٹیم مینجمینٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے سبب میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت تمام آفیشلز گال ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ کولمبو کی وکٹ پر رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    ہیراتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وکٹیں ادھر تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر جے وردھنے کا الوداعی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان مصباح الحق سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

  • ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ: بھارت نے انگلینڈ کیخلاف تین سو تئیس رنز بنالیے

    ساؤتھ ہمٹن :انگلینڈ کیخلاف ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔ ساؤتھ ہمٹن ٹیسٹ کےتیسرے روز بھارت نے نامکمل پہلی اننگز ایک وکٹ پر پچس رنز سے دوبارہ شروع کی۔

    جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارتی بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ اجنکیا رہانے اور کپتان دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کرکے بھارتی ٹیم کو سہارا دیا۔ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالیے ہیں۔

    دھونی چون رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر پانچ سو انہتر رنز بناسکی تھی۔ بھارت کو برتری قائم کرنے کیلئے دو سو چھیالیس رنز درکار ہیں

  • سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    کولمبو: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، سیریز ایک صفر سے جنوبی افریقہ کے نام رہی اور ایک مرتبہ پھر پروٹیز نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بھی بن گئی ہے۔

    کولمبو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز جنوبی افریقہ نے سری لنکن ہدف تین سو انہتر رنز کے تعاقب میں اڑتیس رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ اننگز شروع کی، پریرا اور رنگانا ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے جنوبی افریقی بیٹسمین طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ آٹھ وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز تک محدود رہا اور میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوا،  سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

  • تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    تیسرا ٹیسٹ، بھارت اورانگلینڈ آج مدمقابل ہونگے

    ساؤتھ ہمٹن : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ آج سے ساؤتھ ہمٹن میں شروع ہورہا ہے۔ بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ میٹ پرائر کی جگہ انگلش ٹیم میں جوز بٹلر بطور وکٹ کیپر ڈیبیو کرینگے۔

    ادھر بھارتی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے۔روہت شرما کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائیگا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلہ بغیر ختم ہوا تھا ۔ لارڈز کے تاریخ ساز میدان میں بھارتی ٹیم نے اشانت شرما کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو اٹھائیس سال بعد شکست دی ہے۔

  • کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے تین وکٹ پراٹھانوے رنزبنالئے

    کولمبو :جنوبی افریقہ نے کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کیخلاف تین وکٹ پر اٹھانوے رنز بنالئے۔ جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید تین سو تئیس رنز درکار ہے۔کولمبو میں جاری سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز تین سو پانچ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم چار سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    مہیلا جے وردھنے نے ایک سو پینسٹھ رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیل اسٹین، ورنن فیلینڈر اور ڈومنی نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ تیرہ رنز پر دو کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ڈوپلسی نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ ڈوپلسی چھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ہاشم آملہ چھیالیس اور اے بی ڈی ویلیئرز گیارہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہے

  • مہیلاجے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    مہیلاجے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
    جنوبی افریقہ اورپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جے وردھنے کےکیرئیر کی آخری سیریز ہوگی۔ سابق سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ قدم اٹھایا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ تاہم وہ ون ڈے کرکٹ جاری رکھیں گے۔ جے وردھنے نے کہا کہ اٹھارہ سال تک سری لنکا کی نمائندگی کرنا ان کے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    جے وردھنے نے انیس سو ستانوے میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ اب تک ایک سو پینتالیس ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے پچاس کی اوسط سے گیارہ ہزار سے زائد رنزبنائے۔ جے وردھنے طویل دورانیئے کی کرکٹ میں تینتیس سینچریاں بھی بناچکے ہیں۔