بنگلور: بھارت نے افغانستان ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 262 رنز سے شکست دے دی، شیکھر دھون کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بھارت سے پہلا ٹیسٹ کھیل رہی تھی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شیکھر دھون اور مرلی وجے کی شاندار سنچریوں کی بدولت 474 رنز بنائے۔
شیکھر دھون 107 رنز بنا کر یامین کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مرلی وجے 105 رنز بنا کر وفادار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، کے راہول اور ہردیک پانڈیا نے نصف سنچری اسکور کی۔
What a brilliant gesture from #TeamIndia to ask @ACBofficials players to pose with them with the Trophy. This has been more than just another Test match #SpiritofCricket #TheHistoricFirst #INDvAFG @Paytm pic.twitter.com/TxyEGVBOU8
— BCCI (@BCCI) June 15, 2018
افغانستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز اچھا تھا اور پوری ٹیم 109 رنز پر فالوآن کا شکار ہوگئی، محمد نبی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے، باقی کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بھارت کے روی چندر ایشون نے چار کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یادیو کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
پہلی اننگز میں فالوآن کا شکار ہونے کے بعد افغانستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حشمت اللہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں، یادیو نے تین اور ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روی چندر ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آسکی، ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر اوپنر بلے باز شیکھر دھون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔